وزارت سیاحت
وزارت سیاحت 23 سے 31 جنوری تک سالانہ میگا ایونٹ ’’بھارت پرو‘‘ کا اہتمام کرے گی
اہم پرکشش مقامات میں یوم جمہوریہ پریڈ کی جھانکیاں، مختلف ریاستوں کی ثقافتی پرفارمنس، کھانے پینے کے اسٹال اور کل ہند کرافٹس بازار شامل ہیں
مرکزی حکومت کی 26 وزارتیں اور محکمے حکومت ہند کی شہریوں پر مبنی اسکیموں اور اقدامات کی نمائش کریں گے
Posted On:
19 JAN 2024 5:50PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت سیاحت، یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک حصہ کے طور پر دہلی میں لال قلعہ کے سامنے لان اور گیان پتھ پر نو روزہ سالانہ میگا ایونٹ ’’بھارت پرو‘‘ کا اہتمام کرنے والی ہے۔ سال 2016 سے منعقد ہونے والا یہ پروگرام، اس سال 23 سے 31 جنوری تک منایا جا رہا ہے۔
اس میگا ایونٹ کی جھلکیاں یوم جمہوریہ پریڈ کی جھانکیاں، ژونل ثقافتی مراکز کی طرف سے متحرک ثقافتی پرفارمنس اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ثقافتی ٹکڑیوں کی طرف سے پرکشش پیشکش، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرنے والے کھانے پینے کے اسٹال، دستکاری اور ہینڈلوم کی نمائش اور مسلح افواج کے بینڈ کی طرف سے پرجوش پرفارمنس ہیں۔ یہ پروگرام عوام کے لیے کھلا ہے اور داخلہ مفت ہے۔
اس سال بھارت پرو میں 26 مرکزی وزارتیں اور محکمے شرکت کر رہے ہیں، جس میں حکومت کی شہریوں پر مبنی اسکیموں اور اقدامات جیسے مشن لائف، ایک ضلع ایک پروڈکٹ، وکست بھارت، ناری شکتی، ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی نمائش کی گئی ہے۔ دیکھو اپنا دیش کو فروغ دینے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک تجرباتی ژون بھی قائم کیا گیا ہے۔ مزید برآں، اس تقریب میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متنوع کھانوں کی روایات کی نمائندگی کرنے والے لذیذ پکوانوں کو پیش کرنے والے اسٹالوں پر مشتمل ایک فوڈ کورٹ بھی ہوگا۔ ثقافتی تجربے کو بڑھانے کے لیے، ایک کل ہند کرافٹس بازار قائم کیا جائے گا، جس میں دستکاری اور ہینڈلوم اسٹالز ہوں گے، جو مجموعی نمائش کی شان و شوکت کو بڑھائیں گے۔ ملک کے متنوع سیاحتی مقامات کی نمائش کے لیے 30 سے زیادہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے موضوعاتی پویلین بھی قائم کیے گئے ہیں۔ دہلی کی مختلف علاقائی ثقافتی انجمنوں کی طرف سے ثقافتی پرفارمنس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ بھارت پرو ملک بھر کے مقامی کاریگروں کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے ذریعے اس میں حصہ لے کر ووکل فار لوکل یعنی مقامی مصنوعات کو بھی فروغ دے رہا ہے۔
یہ تقریب 23 سے 31 جنوری 2024 تک منعقد کی جائے گی۔ ایونٹ کی مقبولیت کے پیش نظر اس سال اسے 6 دن کی بجائے 9 دن کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ کا دن کے حساب سے شیڈول جدول میں دکھایا گیا ہے-
تاریخ
|
کھلنے کا وقت
|
بند ہونے کا وقت
|
23 جنوری
|
08:00 p.m.
|
09:00 p.m.
|
24 جنوری
|
05:00 p.m.
|
09:00 p.m.
|
25 جنوری
|
12:00 p.m.
|
03:00 p.m.
|
26 جنوری
|
05:00 p.m.
|
09:00 p.m.
|
27 سے 31 جنوری
|
12:00 p.m.
|
09:00 p.m.
|
نو روزہ ایونٹ میں درج ذیل اہم اجزاء ہوں گے:
علاقائی کھانوں کی نمائش اور فروخت
- فوڈ کورٹ
- ریاستی حکومت کے اسٹالز
- آئی ایچ ایم کے اسٹالز
- کھانابیچنے والوں کے اسٹالز
- کھانے کے مظاہرے (لائیو کاؤنٹر)
- آئی ایچ ایم اور انڈین کلینری انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کے ذریعہ لائیو کوکنگ مظاہرے
دستکاری اور ہینڈلوم
- ڈی سی، ہینڈلوم کے اسٹالز
- ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسٹالز
- کے وی آئی سی، ٹرائفیڈ کے اسٹالز
ثقافت اور وراثت
- ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ مظاہرے
- خصوصی پرفارمنس
- جھانکیوں کی نمائش
- مسلح افواج کے بینڈ کی پیشکش
مرکزی حکومت کی وزارتوں اور تنظیموں کی کامیابیاں اور فلیگ شپ پروگرام
سرگرمیاں
- نکڑ ناٹک
- کوئز
- مصوری کے مقابلے
- ٹورزم یووا ٹورزم کلب، اسکول/کالج کی شمولیت
*****
ش ح – ق ت – م ص
U: 3820
(Release ID: 1997967)
Visitor Counter : 102