بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر ای سی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اسكوپ ایکسی لینس ایوارڈ سے سرفراز

Posted On: 19 JAN 2024 5:58PM by PIB Delhi

آر ای سی لمیٹڈ كو جو بجلی کی وزارت کے تحت ایک مہارتنا سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز اور ایک سرکردہ این بی ایف سی ہے، خصوصی ادارہ جاتی زمرہ (ڈیجیٹلائزیشن) کے زمرے میں باوقار اسکوپ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ آر ای سی لمیٹڈ کے اپنے کام کی جگہ کو ڈیجیٹل بنانے اور کاغذ کے بغیر دفتر کے قیام کے بہترین طریقوں کو فروغ دینے کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعتراف میں  دیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ 18 جنوری 2024 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں نائب صدر ہند جناب جگدیپ دھنکھر نے پیش کیا۔ ڈائریکٹر (فنانس) جناب اجوئے چودھری اور ایگزیکٹیو ڈائرکٹر(بی ڈی ایم) آر ای سی لمیٹڈ کے جناب سوربھ رستوگی نے تقریب میں ہندوستان کے نائب صدر سے ایوارڈ کو احسن طور پر قبول کیا۔

یہ کامیابی آر ای سی لمیٹڈ کی تکنیکی ترقی کو اپنانے اور تنظیم کے اندر اختراع کے کلچر کو فروغ دینے کے عزم کی مظہر ہے۔

اسكوپ کا قیام 1973 میں سركاری زمرے کے ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر کیا گیا تھا اور یہ سركاری زمرے كا یہ اداروں میں مسابقت اور عمدگی کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ اسكوپ ایکسی لینس ایوارڈ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی مثالی کارکردگی کو تسلیم کرتا ہے اور ان کی یاد دلاتا ہے۔

آر ای سی لمیٹڈ کے بارے میں:

آر ای سی بجلی کی وزارت کے تحت ایک 'مہارتنا' سی پی ایس ای ہے اور آر بی آءی کے ساتھ نان بینکنگ فائنانس کمپنی (این بی ایف سی) اور انفراسٹرکچر فنانسنگ کمپنی (آئی ایف سی) کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ آر ای سی پورے پاور انفراسٹرکچر سیکٹر کی مالی معاونت کرتا ہے جو جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن، قابل تجدید توانائی اور نئی ٹیکنالوجیز جیسے الیکٹرک وہیکلز، بیٹری سٹوریج، پمپڈ سٹوریج پروجیکٹس، گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا پروجیکٹس پر مشتمل ہے۔ ابھی حال ہی میں آر ای سی نے نان پاور انفراسٹرکچر سیکٹر میں بھی تنوع پیدا کیا ہے جو سڑکوں اور ایکسپریس ویز، میٹرو ریل، ہوائی اڈے، آئی ٹی کمیونیکیشن، سماجی اور تجارتی انفراسٹرکچر (تعلیمی ادارے، ہسپتال)، بندرگاہوں اور مختلف دیگر شعبوں جیسے اسٹیل اور ریفائنری کے سلسلے میں الیکٹرو مکینیکل کاموں پر مشتمل ہے۔ آر ای سی لمیٹڈ ملک میں بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں کی تخلیق کے لیے ریاستی، مرکزی اور نجی کمپنیوں کو مختلف میچورٹی کے قرض فراہم کرتا ہے۔ آر ای سی لمیٹڈ پاور سیکٹر کے لیے حکومت کی اہمیت كی حامل اسکیموں میں کلیدی اسٹریٹجک کردار ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (ساؤبھاگایا)، دین دیال اپادھیا گرام جیوتی یوجنا، قومی بجلی فنڈ اسکیم کے لیے نوڈل ایجنسی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں 100 فیصد گاؤوں كے گھروں میں بجلی پہنچنے كو تقویت ملی ہے۔ آر ای سی کو کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اصلاح شدہ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم ك لیے بھی نوڈل ایجنسی بنا دیا گیا ہے۔ آر ای سی کے قرض کا كھاتہ 30 ستمبر 2023 كے مطابق 4.74 لاکھ کروڑ روپے اور مجموعی مالیت 63,117 کروڑ روپے ہے۔ 

******

 

U.No:3817

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1997950) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi