سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی ہبس کے قیام کے لئے پری پروپوزلس کے لئے کال کا آغاز
Posted On:
19 JAN 2024 4:12PM by PIB Delhi
تھیمیٹک ہبس (ٹی ہبس) کے لئے سکریٹری ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) پروفیسر ابھئے کرکرندیکر کل کال کا آغاز کریں گے، فرید آباد، ہریانہ میں نویں انٹر نیشنل سائنس فیسٹول کے دوران یہ کال دی جائے گی۔
پیشگی پیشکش یا پری پروپوزل کے تحت تعلیمی اداروں، آر این ڈی لیب کو اختراعی پری پروپوزل ٹی ہبس کے قیام کے لئے دینے کو کہا جائے گا جو نیشنل کوئنٹم مشن (این کیوایم) کے مقاصد کے مطابق ہوگا۔
پری پروپوزل میں کوئنٹم ٹیکنالوجیز کے استعمال کو پیش کیا جانا ضروری ہوگا۔ کال کی خاص باتوں پر سینئر ایڈوائزر ڈی ایس ٹی اور سکریٹری ایس ای آر بی ڈاکٹر اکھلیش گپتا روشنی ڈالیں گے۔
نیشنل کوئنٹم مشن کی حل میں مشن گورننگ باڈی ( ایم جی پی ) کی پہلی میٹنگ میں کمیٹی نے این کیو ایم کے تحت کنسورشیا فارمٹ میں چار تھیٹمک ہبس (ٹی ہبس) کے قیام کے لئے پری پروپوزل طلبا کرنے کی کال دینے کو منظوری دی تھی۔ پری پروپوزل کے آغاز کو منظوری کے فالواپ کے طور پر سمجھاجائے گا۔
مرکزی کابینہ نے 19 اپریل 2023 کو ڈی ایس ٹی کے ذریعہ این کیو ایم پر عملدرآمد کو منظوری دی تھئ، جو آٹھ سال کے لئے 6003 اعشاریہ 65 کروڑ روپے کی لاگت سے تھے۔ مشن کا مقصد سائنسی اور صنفی تحقیق وترقی کی بنیاد رکھنا اور اسے بڑھاوا دینا ہے اور کوئنٹم ٹیکنالوجی میں ایک متحرک اور اختراعی ایکو سسٹم کی راہ ہموار کرنا ہے۔
*****
U.No:3818
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1997947)
Visitor Counter : 75