کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی بھوپال میں 23 جنوری کو ریاستی کان کنی کے وزیروں کی کانفرنس کا افتتاح کریں گے


كانفرنس میں خاص طور پر اسٹریٹجک اور اہم معدنیات كی تیز رفتار كھوج كے تعلق سے ترقی پذیر حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی

مختلف ریاستی حکومتوں کو 87 جیولوجیکل رپورٹیں سونپی جائیں گی

प्रविष्टि तिथि: 19 JAN 2024 5:39PM by PIB Delhi

مدھیہ پردیش كے بھوپال میں ریاستی کان کنی کے وزراء کی دوسری کانفرنس 23 جنوری 2024 کو منعقد ہو رہی ہے۔ کانوں، کوئلے اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اس تقریب کی صدارت کریں گے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ملک کی اقتصادی ترقی میں کان کنی کی صنعت نے ہمیشہ  اہم کردار ادا کیا ہے۔کانوں کی وزارت "آتم نر بھر بھارت" کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے ملک میں کھوج کو بڑھانے اور پائیدار کان کنی کے طریقوں پر عمل کرنے پر زور دے رہی ہے۔ ہندوستان کو ان معدنیات میں خود انحصار بنانے کے لیےکریٹیکل اور اسٹریٹجک معدنیاتکی تلاش پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ریاستی کان کنی کے وزراء کی یہ دوسری کانفرنس کان کنی کے شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اور غور و فکر کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے جس سے کان کنی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کو نافذ کرنے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

کانفرنس کا محور حکمت عملی تیار کرنا اور مرکزی حکومت کی طرف سے نافذ كردہ نئی پالیسی اصلاحات کی مؤثریت کو بڑھانا ہے۔ آنے والی دہائیوں میں معدنیات کی عالمی طلب کو پورا کرنے میں ملک میں معدنیات کی تلاش کے اہم کردار پر غور کرتے ہوئے مرکزی حکومت وزارت کان کنی اور مختلف ریاستی حکومتوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور کان کنی کے شعبے کے لیے طے کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے درکار حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنے کی خاطر ریاستی کان کنی کے وزراء کی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔

یہ کانفرنس بشمول ایکسپلوریشن، ماحولیاتی پائیداری، معدنی پروسیسنگ، ٹیکنالوجی کو اپنانا اور پالیسی اصلاحات کان کنی کے مختلف پہلوؤں پر تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ یہ کانفرنس ریاستوں کے كام كے بہترین طریقوں اور مختلف ریاستوں کی کامیابی کی کہانیوں كو بھی ظاہر كرے گی جو سیکھنے اور تجربے کے اشتراک کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی جس سے شراکت داری کو فروغ دینے اور کان کنی کی صنعت میں چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے پائیدار حل کی نشاندہی کرنے میں مددگار ملے گی۔

کانفرنس کے دوران کان کنی کے شعبے میں تین بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ مائننگ ٹینمنٹ سسٹم کے اے ایس پی ماڈیول اور اسٹار ریٹنگ سسٹم کے لیے ایک نئے ٹیمپلیٹ کا اجراء کیا جائے گا۔

شرکت کرنے والے ریاستی کان کنی کے وزراء کان کنی کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

 

ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 کے ساتویں شیڈول میں متعین معدنیات کے لیے ایکسپلوریشن لائسنس دینے کا ایک نیا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس كا مقصد قومی معیشت میں ان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی تلاش میں نجی شعبوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا۔

اہم اور گہرائی میں موجود معدنیات کی تلاش کو تحریک دینے کے لیے کانوں کی وزارت نے ان اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی تلاش کے منصوبوں کو مطلع شدہ نجی ایکسپلوریشن ایجنسیوں(این پی ای اے) کو براہ راست منظوری دینے کے لیے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے۔ مزید برآں، وزارت نے ان این پی ای ایجنسیوں کو ان کے ذریعے دریافت کیے گئے معدنی بلاکوں کی نیلامی کے لیے بولی لگانے کی بھی اجازت دی ہے جس کی پہلے اجازت نہیں تھی۔ کانفرنس کے دوران ایکسپلوریشن لائسنس کے نئے نظام کے ضابطے سامنے لائے جائیں گے۔

اس کانفرنس میں مختلف ریاستی حکومتوں کو مجموعی طور پر 87 جیولوجیکل رپورٹیں سونپی جائیں گی۔ علاوہ ازیں 5 کول بلاک ایکسپلوریشن رپورٹیں بھی کوئلے كی وزارت کے حوالے کی جائیں گی۔

******

 

U.No:3816

ش ح۔رف۔س ا


(रिलीज़ आईडी: 1997927) आगंतुक पटल : 87
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu