وزارت آیوش

آیوش کی وزارت  کےسی سی آر اے ایس کے انسانی وسائل کے فروغ کے مرکز’آیوش دِکشا‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کل منعقد ہوگی

Posted On: 19 JAN 2024 4:33PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کے سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن آیورویدک سائنسز، نئی دہلی کے’آیوش دِکشا -جوکہ  حکومت ہند کا انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق ایک مرکز‘ہے، کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سینٹرل آیورویدک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(سی اے آر آئی) بھرت پور، بھونیشور، اوڈیشہ میں20 جنوری 2024 کومنعقد ہوگی۔

اس تقریب میں آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال شرکت کریں گے۔ رکن اسمبلی، محترمہ اپراجیتا سارنگی، بھونیشور، پروفیسر ویدیہ ربی نرائن اچاریہ، ڈائرکٹر جنرل، سی سی آر اے ایس، نئی دہلی، ڈاکٹر ایم ایم راؤ، ڈائریکٹر، سی اے آر آئی، بھونیشور اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

30 کروڑ روپے کے منظور شدہ بجٹ کے ساتھ آیوش دِکشا پروجیکٹ جدید ترین سہولیات کو فروغ دے گا۔ یہ تعمیر دو آڈیٹوریموں، جس  میں سے ہر ایک میں40-30ٹرینیز کی گنجائش ہوگی،40 سینٹرل ایئر کنڈیشنڈ کمروں، جن میں اپرنٹس کی رہائش، وی آئی پی اور وی آئی پی سویٹس کے لیے منسلک باتھ روم،نیچرل لائبریری اور ڈسکشن روم کے لیے مختص ایک علاقہ، پارکنگ کی مناسب جگہ، ماڈیولر پینٹری، ڈائننگ لاؤنجز اور دیگر ضروری سہولیات پر مشتمل ہوگی۔

انسٹی ٹیوٹ، آیوش کے تمام شراکت داروں کو بالعموم اور قومی سطح پر بالخصوص آیوروید کے لیے ایک تدریسی تربیتی پروگرام فراہم کرے گا۔ یہ صلاحیت سازی کے لیے دیگر قومی اداروں کے ساتھ تعاون، آیوروید میں انسانی وسائل کو مضبوط بنانے، تحقیق اور ترقی میں سہولت فراہم کرنے، اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور خود کفالت کے حصول کے علاوہ آمدنی پیدا کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

سی اے آر آئی(سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ)، بھونیشور حکومت ہند کی آیوش کی وزارت کا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ یہ بے مثال اقدام آیوروید میں سائنسی بنیادوں پر تحقیق کو فروغ دینے اور آگے بڑھانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

مرکز پورے کیلنڈر سال میں تربیتی پروگرام فراہم کرے گا اوریہ آیوش سیکٹر میں معیاری انسانی وسائل کو مضبوط بنانے کے لیے موجودہ حکومتوں کی پہل کا حصہ ہے۔

 

**********

 

ش ح ۔م م۔ن ع

U. No.3806

 



(Release ID: 1997871) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Telugu