سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر کابینہ جناب کرن رجیجو نے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول 2023 میں ینگ سائنٹسٹ کانفرنس کا افتتاح کیا
Posted On:
18 JAN 2024 8:31PM by PIB Delhi
ینگ سائنٹسٹ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو
ارضیاتی سائنس کی وزارت کے مرکزی وزیر کابینہ جناب کرن رجیجو نے 17 جنوری 2024 کو فرید آباد (ہریانہ) میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول میں باوقار ینگ سائنٹسٹ کانفرنس کا افتتاح کیا۔
معزز سائنسدانوں، محققین اور نوجوان ہنرمندوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب رجیجو نے کہا کہ نوجوان سائنسدانوں کی متحرک قوت ہندوستان کی قیادت کرے گی۔ انہوں نے فرنٹیئر سائنسز کے شعبے میں آرزومند محققین کی پرورش کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے میں ینگ سائنٹسٹ کانفرنس (وائی ایس سی) کے اہم کردار پر زور دیا۔
جناب رجیجو نے کہا، ’’اگلے 25 سالوں میں، ہندوستان نوجوان سائنسدانوں کی صلاحیتوں سے آگے بڑھے گا۔’’ انہوں نے ایک ایسے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے میں وائی ایس سی کی اہمیت کو اجاگر کیا جو سائنس کو عام لوگوں سے جوڑتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی ملک میں ترقی اور معیار زندگی کا انحصار ایک ایسے معاشرے کی تعمیر پر ہے جو سائنسی مزاج کو فروغ دیتا ہو۔
نوجوان محققین سے خطاب کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو
جناب رجیجو نے عالمی چیلنجوں کو سامنے رکھتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان کے نوجوان سائنسداں موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ جیسے مسائل سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ان سائنسدانوں سے اپنے اختراعی حل کے ذریعے قوم کو پائیدار مستقبل کی طرف لے جانے کی اپیل کی۔
ینگ سائنٹسٹ کانفرنس نوجوان پوسٹ گریجویٹس، ریسرچ اسکالرز، پوسٹ ڈاکس، ماہرین تعلیم، سائنسدانوں، کاروباری افراد، اور 45 سال سے کم عمر کے اختراع کاروں کو اکٹھا کرنے والے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔ کانفرنس کا مقصد ملک کے سائنسی وژن میں کردار ادا کرنے والے تجربات، خیالات اور بات چیت کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کے سائنس میڈیا کمیونی کیشن سیل (ایس ایم سی سی) نے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے لیے ینگ سائنٹسٹ کانفرنس کی میڈیا پبلسٹی اور تشہیر میں مدد کی۔
*****
ش ح – ق ت
U: 3781
(Release ID: 1997630)
Visitor Counter : 89