وزارت دفاع

این سی سی کیڈٹ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لانے اور  قوم   کی تعمیر میں حصہ لینے کے لئے نوجوانوں کے سامنے  مثالی کردار ہیں

Posted On: 17 JAN 2024 6:08PM by PIB Delhi

ملک کے نوجوانوں کے لئے نیشنل کیڈٹ کو ر (این سی سی) کے کیڈٹس مثالی کردار  ہیں، جن سے نوجوانوں کو اپنے اپنے شعبوں میں  اعلیٰ کارکردگی  دکھانے اور قوم کی تعمیر میں حصہ لینے کی تحریک ملتی ہے۔      دفاع کے سکریٹری جناب  گردھر ارمانے نے  17 جنوری 2024 کو دہلی چھاؤنی میں این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ میں کیڈٹس کو خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔   انہوں نے کہا کہ این سی سی اپنی  فلاسفی اور ویژن کے ساتھ  نوجوانوں میں توانائی بھر دیتی ہے اور  انہیں بہتر شہری    بننے کے لئے رہنمائی کرتی ہے۔ این سی سی میں  توسیع کا مقصد     ملک کے زیادہ سے زیادہ   نوجوانوں کو   ، نوجوانوں   کی   سب سے بڑی متحدہ  تنظیم میں شامل ہونے کے لئے ترغیب دینا ہے۔

دفاع کے سکریٹری نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تنگ نظری سے خود کو پاک کریں اور     اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے وسیع النظری سے کام لیں تاکہ    اس کے نتیجے میں ہمارا ملک مزید بلندیاں سر کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی سے بھر پور  نوجوانوں کو   اگر مناسب    رہنمائی نہ ملے، تو  وہ سماج مخالف  سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔  نوجوانوں کی بہتر طور سے رہنمائی  کی جانی چاہئے اور انہیں ایسے کاموں میں لگانا چاہئے، جن سے ملک کی معیشت ترقی کرے اور عام خوشحالی آئے۔ این سی سی کیڈٹس ان مقاصد کے حصول میں نوجوانوں کے لئے تحریک بن سکتے ہیں۔ 

جناب گردھر ارمانے نے وہاں ایک    مسحور کن ثقافتی پروگرام بھی دیکھا، جہاں   این سی سی کیڈٹس نے گروپ ڈانس پیش کر کے ملک کی ثقافتی وراثت کی   جھلک پیش کی۔   ان پروگراموں میں جن موضوعات    پر توجہ مرکوز  کی گئی تھی، ان میں کثرت میں وحدت، ہندوستانی یکجہتی، سائنسی مزاج اور معیشت میں بہتری کے موضوع شامل  ہیں۔

ڈیفنس سکریٹری  فلیگ ایریا میں بھی گئے، جہاں  17 این سی سی ڈائرکٹریٹس نے مختلف سماجی بیداری اسکیموں کو ریت کے نمونوں کے ذریعے پیش کیا تھا۔  این سی سی کیڈٹوں نے انہیں  بے کار  چیزوں     سے دولت کمانے کے مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں بھی بتایا۔ 

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 3717



(Release ID: 1997077) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Tamil