وزارت دفاع

آئی این ایس شیواجی میں بحریہ كے سربراہ نے سی او 2 پر مبنی انقلابی نوعیت كے صاف اور ماحول دوست اے سی پلانٹ کا افتتاح کیا- ماحول كے حق میں سازگار ٹیکنالوجی کی طرف زبردست پیش رفت

Posted On: 17 JAN 2024 6:20PM by PIB Delhi

بحریہ كے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے 17 جنوری 24 کو آئی این ایس شیواجی میں سی او 2 پر مبنی منفرد ایئر کنڈیشننگ پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اے سی پلانٹ اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے اور یہ ایچ ایف سی (ہائیڈرو فلسورو كاربن) اور ایچ سی ایف سی (ہائیڈرو كلوروفلورو كاربن) پر مبنی ائر کنڈیشنگ سسٹم کو جہازوں پر بدلنے کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ قدم 2028 کے بعد ایچ یف سی اور ایچ سی ایف سی پر مبنی مصنوعی ریفریجرینٹس کو مرحلہ وار ختم کرنے کے 2016 کے کیگالی معاہدے کے تئیں ہندوستان کے عزم کے مطابق اٹھایا جا رہاہے اور ٹرانسکریٹیکل سی او 2 پر مبنی ایئر کنڈیشننگ پلانٹ اس کی طرف پہلا قدم ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور پائیدار ماحول دوست متبادلات کے رُخ پر ہندوستانی بحریہ کے اقدام کی معاونت کرتی ہے۔

یہ ایئر کنڈیشنگ پلانٹ جدید ڈیجیٹل کنٹرول سسٹم اور اسمارٹ ٹیکنالوجی انٹیگریشن سے لیس ہے جو پلانٹ کو چلانے کے لیے افرادی قوت كو كم کرتا ہے۔ یہ نظام آءی آءی ایس سی، بنگلور کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو مسلح افواج میں مستقبل رُخی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کی طرف دفاعی اکیڈمیا کے تعاون کو آگے بڑھانے کا ثبوت ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی کامیابی بحریہ کو نہ صرف جدید ترین مشینری فراہم کرے گی بلکہ یہ کمرشل ایئر کنڈیشننگ اور ریفریجریشن مارکیٹ میں وسیع تر استعمال کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

افتتاحی تقریب میں سی ایم ڈی موہت گوئل، کمانڈنگ آفیسر آئی این ایس شیواجی، پروفیسر بی گرومورتی، سی ای او، ایف ایس آئی ڈی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) بنگلور، مسٹر امیت شرما ایم ڈی، سی ای او، ٹاٹا کنسلٹنگ انجینئرز لمیٹڈ اور مسٹر ارون موٹے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، تروینی ٹربائنز لمیٹڈ، بنگلور نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)(3)DFVP.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)(2)7IWX.jpg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1997064) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Marathi , Hindi