الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
قومی ای-گورننس ڈویژن(این ای جی ڈی)نےمواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی پہل سائبرسُرکشت بھارت کے تحت اعلیٰ انفارمیشن سیکورٹی آفیسروں (سی آئی ایس او)کے لیے 41 ویں تفصیلی تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا
Posted On:
17 JAN 2024 4:22PM by PIB Delhi
مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)کے ’سائبرسُرکشت بھارت‘پہل کو سائبر جرائم کے بارے میں بیداری پھیلانے اور تمام سرکاری محکموں کے اعلیٰ انفارمیشن سیکورٹی آفیسرز(سی آئی ایس او)اور صف اول کےآئی ٹی عہدیداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مشن کے ساتھ تصور کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں اس پہل کا مقصد سائبر جرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اوراداروں/ تنظیموں کو اپنے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کا دفاع کرنے اور سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے لیے تیار ہونے کے قابل بنانا ہے۔
قومی ای - گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی)اپنی صلاحیت سازی اسکیم کے تحت16 سے 20 جنوری2024 تک اعلیٰ انفارمیشن سیکورٹی آفیسرز(سی آئی ایس او) کے لیے41 وی تفصیلی تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں اروناچل پردیش، گجرات، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک، نئی دہلی، اُڈیشہ اورمغربی بنگال کے شرکاء گجرات کے گاندھی نگر میں واقع نیشنل لاء یونیورسٹی میں شرکت کررہے ہیں۔ پروگرام کا افتتاح 16 جنوری کو قومی ای - گورننس ڈویژن، مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)اوراین آئی ایس جی کے سینئر افسران نے کیا۔
اس پروگرام کا مقصد بیداری پھیلانا، صلاحیت سازی کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں کو سائبر مستحکم ایکو سسٹم بنانے کے لیے اقدامات کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات کی مربوط فراہمی کے لیے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو آگے لے جانے کے لیے سائبر تحفظ اور سیکورٹی کے بارے میں شرکاء کو حساس بنانا، سائبر سیکورٹی کے بارے میں ایک جامع معلومات، علم اور تفہیم پیش کرنا اور سرکاری محکموں کو اپنے سائبر کی دیکھ بھال، حفا ظت اور سیکورٹی کے لیے بااختیار بنانا ہے۔
جون2018 سے لے کر دسمبر 2023 تک قومی ای - گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی)نے 1,548 سے زیادہ اعلیٰ انفارمیشن سیکورٹی آفیسرز(سی آئی ایس او) اور صف اول کے انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) عہدیداروں کے لیےاعلیٰ انفارمیشن سیکورٹی آفیسرز (سی آئی ایس او) تفصیلی تربیتی پروگراموں کے 41ویں بیچ کا مؤثر طریقے سے کامیاب انعقاد کیا ہے۔
**********
ش ح ۔م ع۔ن ع
U. No.3707
(Release ID: 1996978)
Visitor Counter : 90