ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیرینہ مطالبے کے تکمیل: اگرتلہ - آنند وہار تیجس راجدھانی ایکسپریس اب ناؤ مالدہ ٹاؤن میں  بھی رکے گی

Posted On: 16 JAN 2024 9:43PM by PIB Delhi

مالدہ ٹاؤن اسٹیشن پر 20501 اگرتلہ - آنند وہار تیجس راجدھانی ایکسپریس کارکنے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے اور اس دیرینہ مطالبہ کے پورا ہونے سے مغربی بنگال میں ریلوے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00118L3.jpg

20502/20501 اگرتلہ - آنند وہار (ٹرمنل) تیجس راجدھانی ہفتہ وار ایکسپریس اب مالدہ ٹاؤن - بھاگلپور - جمال پور کے راستے اگرتلہ سے روانہ ہونے والی ٹرین کے لیے مالدہ ٹاؤن، بھاگلپور اور جمال پور میں تجارتی اسٹاپیج کہے جانے والے مقام پر رکے گی، جسے 15 جنوری 2024 سے نافذ کیا گیا ہے اور 17 جنوری 2024 کو آنند وہار ٹرمنل سے چلایا جارہاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SF5O.jpg

اگرتلہ – آنند وہار تیجس راجدھانی ایکسپریس کو مالدہ ٹاؤن کے راستے چلانے کے پہلے دن، ٹرین کو آج سہ پہر مالدہ ٹاؤن اسٹیشن سے رکن اسمبلی جناب کھاگین مرمو ،قانون ساز اسمبلی کی ایک رکن محترمہ سری روپا مترا چودھری، اور ایم ایل اے گوپال چندر ساہاکی موجودگی میں  ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیاگیا۔

راجدھانی ایکسپریس، جو اب مالدہ ٹاؤن-بھاگلپور کے راستے ایک نئے راستے سے گزر ے گی ، نہ صرف بہتر کنکٹیوٹی فراہم کرے گی بلکہ مالدہ ٹاؤن، بھاگلپور، جمال پور، اور پٹنہ جیسے اہم اسٹیشنوں پر دونوں سمتوں میں تجارتی مقامات پر بھی رکے گی۔ ٹرین نے اپنا سفر 15 جنوری 2024 کو اگرتلہ سےساڑے دس بجے شروع کیا اور آج 16 جنوری 2024کوتین بجے مالدہ ٹاؤن اسٹیشن پہنچے گی۔ ٹرین ہفتہ وار چلے گی، بدھ کو دس بج کر پچاس منٹ پر آنند وہار پہنچے گی۔ 20502 آنند وہار – اگرتلہ تیجس راجدھانی ایکسپریس کا واپسی کے اپنے سفرپر بدھ کے روز آنند وہار ٹرمنل سے 19:50 بجے روانہ ہوگی ، جمعہ کو 15:40 بجے اگرتلہ پہنچے گی ۔ یہ ٹرین امباسہ، دھرما نگر ، نیو کریم گنج، بدر پور، ہوجائی، گوہاٹی، رنگیا، بارپیٹا روڈ، نیو جلپائی گوڑی، مالدہ ٹاؤن، بھاگلپور، جمال پور، پٹنہ، پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن اور کانپورسینٹرل دونوں سمت کے راستوں پر رکے گی۔

مالدہ ٹاؤن کے مکینوں کے لیے سہولت فراہم کرنے کے علاوہ، نئے اسٹاپ سے بھاگلپور اور جمال پور کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچے گا۔ ٹرین کے شیڈول میں اہم سٹیشنوں پر رکنا شامل ہے۔ بہتر رسائی اور رابطے کی پیشکش جدید ترین ایل ایچ بی  ریک سے لیس یہ تیجس راجدھانی ایکسپریس 972 سیٹوں کی گنجائش کے ساتھ فرسٹ اے سی، سکنڈ اے سی اور تھرڈ اے سی کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ مالدہ ٹاؤن کے مسافر اب اس سروس سے اس کے مقررہ دنوں میں فائدہ حاصل کر سکتے ہیں، جس سے ان کے سفری اختیارات میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہوگا۔

یہ اقدام علاقائی رابطوں کو تقویت فراہم کرنے اور اپنے مسافروں کی فلاح و بہبود نیز سہولت کو یقینی بنانے کے تئیں ریلوے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

*****

ش ح ۔ ش م  ۔ ج ا

U. No.3692


(Release ID: 1996862) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi