سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مشن گورننگ بورڈ نے این کیو ایم کے نفاذ کی حکمت عملی اور ٹائم لائنز کو حتمی شکل دی

Posted On: 17 JAN 2024 9:59AM by PIB Delhi

ڈاکٹر اجے چودھری کی چیئرمین شپ  میں نیشنل کوانٹم مشن (این کیو ایم) کے مشن گورننگ بورڈ (ایم جی بی) کی پہلی میٹنگ میں این کیو ایم کے نفاذ کی حکمت عملی اور ٹائم لائنز کے ساتھ ساتھ مشن کوآرڈینیشن سیل (ایم سی سی) کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم سی سی کو مشن کے لیے ایک رابطہ کار ایجنسی کے طور پر قائم کیا جائے گا اور یہ مشن سکریٹریٹ، ڈی ایس ٹی کے ساتھ تال میل میں کام کرے گا۔

ایم سی سی  کو ڈی ایس ٹی کے ذریعہ شناخت کردہ ایک ادارے میں قائم کیا جائے گا، جو میرٹ اور موجودہ انفراسٹرکچر کی بنیاد پر ہوگا اور مشن ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل (ایم ٹی آر سی) کی مجموعی نگرانی اور رہنمائی میں کام کرے گا۔

ہندوستان میں کوانٹم ٹیکنالوجی کی ابتداء پر روشنی ڈالتے ہوئے ایم جی بی کے چیئرمین اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیزکےبانی  ڈاکٹر اجے چودھری، نے کہا کہ این کیو ایم اس شعبے میں چھلانگ لگائے گا اور افرادی قوت اور اسٹارٹ اپ دو بڑی چیزیں ہیں جن پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اے کے سود نے کہا کہ انسانی وسائل کی تخلیق اہم ہے اور انسانی صلاحیت سازی کے لیے ہب کو بااختیار بنانے کا مشورہ دیا۔

نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سارسوت نے کہا، ‘‘یہاں تیار نہ ہونے والے سسٹم کو درآمد کرنے کے بجائے اپنا نظام تیار کرنے پر توجہ دی جانی چاہئے۔ صنعت کو ٹکنالوجی کے اشتراک کے ساتھ ساتھ فنڈ کے اشتراک میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا’’۔

 ڈی ایس ٹی کے سکریٹری  پروفیسر ابھئے کرندیکرنے بتایا کہ توقع ہے کہ این کیو ایم کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم کمیونیکیشن، کوانٹم سینسنگ اینڈ میٹرولوجی اور کوانٹم میٹریلز اینڈ ڈیوائسز میں چار مشن ہب قائم کریگا جو کہ بنیادی طور پر تعلیمی ادارے، آر اینڈ ڈی لیبز اور صنعت کا کنسورشیا ہوں گے۔

ڈی ایس ٹی کے سینئر مشیر اور ایس ای آر بی کے سکریٹری ڈاکٹر اکھلیش گپتا نے ایف ایف ٹی ڈویزن کی سربراہ ڈاکٹر ایکتا کپور کے ساتھ عمل درآمد کا ایک تفصیلی منصوبہ پیش کیا۔ کمیٹی نے تفصیل سے غور کیا اور عملدرآمد کی حکمت عملی اور ٹائم لائنز کو حتمی شکل دی۔ایم جی بی نے کنسورشیا فارمیٹ میں این کیو ایم  کے تحت چار ٹکنالوجی ہبس کے قیام کے لیے تجاویز طلب کرنے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے‘‘کال فار  پری – پروپوزل’’کی بھی منظوری دی۔

ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کےسکریٹری اور ڈی آر ڈی اوکے چیئرمین ڈاکٹر سمیر کے کامت، آئی آئی ٹی گاندھی نگرکے ڈائرکٹر ڈاکٹر رجت مونا، اے ایس اینڈ ایف اےکےجناب وشوجیت سہائے ، ڈی او ایس، ڈی آر ڈی او، ڈی اے ای، میٹی، ڈی او ٹی، محکمہ اخراجات کے نمائندوں کے ساتھ کئی ڈی ایس ٹی عہدیداروں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

مرکزی کابینہ نے 19 اپریل 2023 کو قومی کوانٹم مشن (این کیو ایم) کو منظوری دی جو ڈی ایس ٹی کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے جس کی کل لاگت 6003.65 کروڑ روپے آٹھ سال کی مدت کے لیے ہے۔ اس مشن کا مقصد کوانٹم ٹکنالوجی (کیو ٹی)  میں ایک متحرک اوراختراعی ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے۔یہ کیو ٹی کی قیادت میں اقتصادی ترقی کو تیز کرے گا، ملک میں ماحولیاتی نظام کو پروان چڑھائے گا اور کوانٹم ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز (کیو  ٹی اے) کی ترقی میں ہندوستان کو سرکردہ ممالک میں سے ایک بنائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G2KW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00281L5.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ع ن

(U: 3690)

 



(Release ID: 1996861) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu