الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘پی ایم مودی جی کی قیادت میں نوجوان ہندوستانیوں کے لیے گہری فیصلہ کن تبدیلی آئی ہے’’: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر


وزیرمملکت راجیو چندر شیکھر نے نوجوان ہندوستانیوں کو ‘میٹی ’کی وزارت کے تحت نوئیڈا کی ‘بوٹس’ مینوفیکچرنگ یونٹ میں ان کے ہمراہ رہنے کے لیے مدعو کیا

Posted On: 16 JAN 2024 7:59PM by PIB Delhi

‘‘نوجوان ہندوستانی، آج، جدید ٹیکنالوجی کے دور سے گزر رہے ہیں۔ وہ تمام اہم شعبوں کے لیے چپس اور بلڈنگ سسٹم ڈیزائن کر رہے ہیں۔ لہٰذا، نوجوان ہندوستانی اب نئے بھارت کے سفیر بن رہے ہیں، وہ نئے بھارت کا نشان ہیں،’’  یہ بات الیکٹرانکس اور آئی ٹی، ہنرکے فروغ اور انٹرپرینیورشپ نیز جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے منگل کو اسٹارٹ اپس کے قومی دن منانے کے موقع پر نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240116-WA01317X9G.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240116-WA0132GTF1.jpg

تین نوجوان ہندوستانی —نئی دہلی کے کیرالہ اسکول کی ہائی اسکول کی طالبہ گوری نندنا ایم، ناگالینڈ سے اختراعی ری ڈائمینشن گیم کے شریک بانی پیکرو پینیو،؛ اور  آئی آئی ٹی دہلی کی ایک سینئر پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر توشا تانیا  کو اتوار کے روز وزیر موصوف کے ساتھ بات چیت کی کھلی دعوت کے لیےبہت سے جواب دہندگان میں سے منتخب کیا گیا جس کے تحت انہیں دہلی-این سی آر میںboAt کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ یونٹ کا دورہ کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔

وزیر موصوف نے ان کے سوالات کے جواب دیے، خدشات کو دور کیا اور ان کے مستقبل کے کریئر کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نئے بھارت میں نوجوان ہندوستانیوں کے لئے بے مثال مواقع دستیاب ہیں۔ اس بات چیت کے دوران، وزیر موصوف نے ایک کاروباری اور ایک چپ ڈیزائنر کے طور پر اپنے تجربے سے نوجوان بھارتیوں کے لیے کچھ اہم تجربات مشترک کیے ۔

وزیرموصوف  نے کہا کہ وہ ‘‘پہلے دن سے ہی بہت واضح اور پرعزم رہیں اور کسی بھی غیر معمولی یا جبری طور پر مشغول ہونے سے گریز کریں۔ خواہش کے مطابق کام شروع کرنے سے گریزکریں۔ اس کے بجائے، توجہ اور مقصد کو سامنے رکھیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اپنے مقصد پر قائم رہیں، فوری تسکین حاصل ہونا نایاب چیزہے۔فوری طور پر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔ اگر اس کے اچھے نتائج ہوتے ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں، اور اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو آپ کا مزاج اتارچڑھاؤکوبرداشت کرنے کا حامل ہونا چاہیے۔ جب تک آپ کو اس بارے میں واضح واقفیت ہیں کہ آپ کیا تشکیل دے رہے ہیں، تو آخر میں آپ کی کوششوں کی بدولت آپ کو کچھ کامیابی حاصل ہوگی۔’’

بات چیت کے بعد، وزیرمملکت  جناب راجیو چندر شیکھر نے تین نوجوان ہندوستانیوں کے ساتھ دہلی-این سی آر میں بوآٹ فیکٹری کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے شریک بانی جناب امان گپتا کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے مذکورہ تنصیب کابھی  دورہ کیا، ملازمین سے ملاقات کی اور معروف الیکٹرانکس برانڈ کے اسمبلی یونٹ کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

مذکورہ تین  بھارتی نوجوانوں کو بوآٹ کی قیادت کے ساتھ سوال و جواب کے اجلاس میں شامل ہونے کا موقع ملا، بھارت میں اپنے سفر اور اپنی کوششوں کو بڑھانے کے لیے انھوں نے جو راستے اختیار کیے ہیں اس کے بارے میں بصیرت حاصل کی۔ مینوفیکچرنگ یونٹ کے دورے کے دوران، انہیں میک ان انڈیا الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ یونٹ کے پیچیدہ کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا منفرد موقع فراہم ہوا۔

وزیر جناب راجیو چندر شیکھر نے تینوں نوجوانوں میں سے ہر ایک کو اسٹیو جابز کی تصنیف کردہ کتاب تحفے میں دی جنہوں نے وزیر کی زندگی اور شراکت میں تحریک حاصل کی۔

بوآٹ  میں موجود رہنماؤں کی قیادت نے نریندر مودی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ اہم حمایت پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ان کی پشت پناہی نے ان کے خیال اور مصنوعات کی پیمائش کرنے کی صلاحیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ہندوستان کو ایک عالمی اختراعی مرکز بنانے میں وزیر موصوف  کی انتھک کوششوں کے لئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بوآٹ کے شریک بانی جناب امان گپتا نے کہا ‘‘بوآٹ اس قومی دن کے آغاز کے موقع پر ، ہمارے ملک بھر میں پروان چڑھنے والے متحرک کاروباری ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں بھارتی حکومت کے اٹوٹ کردار کو سلام پیش کرتے ہوئے پروگرام مین شکریہ ادا کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی کا ‘وکست بھارت 2047’ کا متاثر کن وژن موسیقی کی ہماری ہر تھاپ میں سنائی دیتا ہے جس سے  نہ صرف ‘میک اِن انڈیا’ بلکہ ‘میک فار دی ورلڈ’ کے لیے ہمارے عزائم کو جلا حاصل ہوتی ہے۔ ہم خود کو صرف ایک الیکٹرانکس برانڈ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ہم ایک ایسے وقت میں نئے سرے سے اٹھنے والے ہندوستان کا متحرک ساؤنڈ ٹریک بنا رہے ہیں، جو جرات مندانہ اور خلل ڈالنے والا  ہے۔ بوآٹ کا ہر پروڈکٹ ہندوستانی ذہانت کی طاقت کا ثبوت ہے، جسے عالمی سطح کو ذہن میں رکھتے ہوئے احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔ آج، دنیا ہندوستان کے نوجوانوں کی طاقت پر حیران ہے کہ انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں سے ایک کی تعمیر میں کس طرح تعاون دیا ہے  ذاتی طور پر، میں جناب  راجیو چندر شیکھر جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کی انتھک کوششوں اور ہندوستان کی نوجوانوں کی صلاحیت میں پختہ یقین ایک رہنمائی کا کام کرتا ہے کیونکہ ہمیں اجتماعی طور پر عالمی اختراع کی اگلے دور کو تقویت فراہم کرنا ہے۔’’

دن کے آخر میں، صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، وزیر موصوف نے ایک مضبوط اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم، سیمی کنڈکٹر صنعت کو فروغ دینے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسےویب 3، ایچ پی سی ، اور کوانٹم کمپیوٹنگ کو اپنانے میں پچھلے نو برسوں میں ہندوستان کی ترقی پر روشنی ڈالی۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ‘‘ہمارے ملک میں دو بہت اہم تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں،محنتی، بدعنوانی سے پاک حکمرانی، اور غریب کلیان جیسی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جنہوں نے 25 کروڑ ہندوستانیوں کو غربت سے باہر نکالا ہے۔ آج اسٹارٹ اپ کا قومی دن ہے اور بھارت میں ایک گہری، فیصلہ کن تبدیلی آئی ہے - ہم ایک ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں 2014 میں اسٹارٹ اپس کی تعداد بہت ہی کم تھی ، اب ہمارے پاس یہ تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ یونی کارنز کی تعداد 112 ہے۔ آج، کسی بھی نوجوان ہندوستانی کوکسی مشہور نام کی ضرورت نہیں ہے اور ہمارے نوجوان ہندوستانیوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کی بدولت، ہم نے اس طرح کے متحرک اور وسیع پیمانے پر اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو یقینی بنایا ہے۔ ہمارا وژن یہ ہے کہ آئندہ 10 برسوں میں، ہمارے پاس 10 لاکھ اسٹارٹ اپس اور ہم 10,000 سے زیادہ یونی کارنز ہوں گے۔’’

*****

ش ح ۔ ش م  ۔ ج ا

U. No.3694


(Release ID: 1996859) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi