شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے گوالیار کو بنگلورو، دہلی اور ایودھیا سے جوڑنے والے نئے ہوائی راستوں کا افتتاح کیا
ایودھیا، گوالیار، بنگلور اور دہلی کو جوڑنے والی روزانہ کی پرواز
پانچ سو کروڑ روپے مالیت کا گوالیار ٹرمینل کا کام اگلے چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا: جناب سندھیا
Posted On:
16 JAN 2024 6:45PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب موہن یادو کے ساتھ گوالیار سے تین اہم ہوائی راستوں پر افتتاحی پروازوں کو جھنڈی دکھا کر ملک بھر میں ہوائی رابطہ بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کی۔
شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک نئی شروعات ہے۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا عالمی سطح کے رابطے کے ذریعے ہندوستان کی اقتصادی اور روحانی طاقتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں اضافہ کرنے کا وژن ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوالیار اب 6 شہروں - دہلی، حیدرآباد، اندور، ممبئی، بنگلورو اور ایودھیا سے جڑ گیا ہے اور اب 33 ہفتہ وار پروازیں جاری ہیں۔ انہوں نے گوالیار کو بنگلور، حیدرآباد اور دہلی سے جوڑنے کے لیے ایئر انڈیا ایکسپریس کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ ہم گوالیار میں 500 کروڑ روپے کی لاگت سے 16 ماہ کے ریکارڈ وقت میں ٹرمینل کی نئی عمارت تعمیر کرکے ایک تاریخ رقم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ہوائی اڈہ جو کہ جدیدیت اور قدامت کا امتزاج ہے، گوالیار شہر کی تاریخ، ثقافت، تہذیب اور مقامی اخلاقیات کی عکاسی کرتا ہے اور کنیکٹیوٹی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو ٹرمینل آئندہ چند دنوں میں مکمل ہونا ہے، اسے 2 لاکھ مربع فٹ میں پھیلایا جائے گا، تاکہ خطے کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
مدھیہ پردیش میں ہوا بازی کے شعبے کی ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ 2014 سے پہلے، مدھیہ پردیش کا صرف 13 شہروں کے ساتھ ہوائی رابطہ تھا، اب یہ تعداد 31 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 2014 کے بعد ہی دبئی اور شارجہ کے ساتھ 2 بین الاقوامی رابطہ بھی قائم ہوا ہے۔ اسی طرح مدھیہ پردیش میں 2014 سے پہلے فی ہفتہ صرف 540 طیاروں کی نقل و حرکت تھی۔ اب یہ تعداد 1000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ حکومت جبل پور میں 425 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے ایک نیا ٹرمینل بھی بنا رہی ہے، ریوا ہوائی اڈے کو ترقی دے رہی ہے تاکہ وہاں اے ٹی آر ہوائی جہاز اتر سکیں، دتیا میں نیا ہوائی اڈہ تعمیر کیا جا رہا ہے اور ستنا میں ایک نیا ہوائی اڈہ بنایا جا رہا ہے۔ حکومت نے مدھیہ پردیش میں 3 نئی فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشنز بھی قائم کی ہیں جن میں کھجوراہو میں ایشیا کا پہلا ہیلی کاپٹر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھی شامل ہے، اس طرح مدھیہ پردیش میں اب ایف ٹی او کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
اپنے تبصرہ میں، شہری ہوا بازی اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے کہا کہ ان راستوں کا افتتاح شہریوں کے لیے ہوائی سفر کو مزید قابل رسائی اور آسان بنانے کے لیے حکومت کی لگن کو واضح کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ رابطے نہ صرف سفر میں سہولت فراہم کریں گے بلکہ ان خطوں کی مجموعی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔
ایئر انڈیا ایکسپریس کو بنگلور – گوالیار – دہلی – ایودھیا – دہلی – گوالیار – بنگلور روٹس پر روزانہ پروازیں چلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جس سے مسافروں کے لیے ہفتے میں سات دن کی خدمت کو یقینی بنایا جائے گا۔
Flt No.
|
Org
|
Des
|
Dep
|
Arr
|
Block
|
EQP
|
Freq
|
From
|
IX1590
|
BLR
|
GWL
|
05:30
|
08:05
|
02:35
|
7M8
|
1234567
|
14-01-24
|
IX1590
|
GWL
|
DEL
|
08:35
|
09:40
|
01:05
|
7M8
|
1234567
|
14-01-24
|
IX1590
|
DEL
|
AYJ
|
10:15
|
11:35
|
01:20
|
7M8
|
1234567
|
14-01-24
|
IX1592
|
AYJ
|
DEL
|
12:05
|
13:25
|
01:20
|
7M8
|
1234567
|
14-01-24
|
IX1592
|
DEL
|
GWL
|
14:00
|
15:05
|
01:05
|
7M8
|
1234567
|
14-01-24
|
IX1592
|
GWL
|
BLR
|
15:35
|
18:10
|
02:35
|
7M8
|
1234567
|
14-01-24
|
اس تقریب میں مدھیہ پردیش کے وزیر توانائی جناب پردھومن سنگھ تومر، سماجی انصاف اور معذور افراد کی بہبود، باغبانی اور خوراک کی ڈبہ بندی کے وزیر جناب نارائن سنگھ کشواہا، گوالیار سے رکن پارلیمنٹ جناب وویک نارائن شیج ولکر کی موجودگی بھی درج کی گئی۔ اس کے علاوہ جناب ووملن منگ ولنم، سکریٹری، ایم او سی اے؛ جناب اسنگبا چوبا او، جوائنٹ سکریٹری، ایم او سی اے؛ جناب آلوک سنگھ، منیجنگ ڈائریکٹر، ایئر انڈیا ایکسپریس؛ اور شہری ہوا بازی کی وزارت، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور حکومت مدھیہ پردیش کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
*****
ش ح – ق ت – ر ا
U: 3680
(Release ID: 1996772)
Visitor Counter : 80