عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پبلک  ایڈمنسٹریشن میں عمدہ کارکردگی کے لئے پرائم منسٹرایوارڈز برائے 2023


پی ایم ایوارڈ پورٹل پر نامزدگیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2024 ، تمام مرکزی وزارتیں، محکمے، ریاستی سرکاریں، ضلع کلکٹرز پی ایم ایوارڈ پورٹل پر جمع کرائیں گے

پبلک ایڈمنسٹریشن میں عمدہ کارکردگی کے ایوارڈ  کی اسکیم کے تحت مرکزی ؍ ریاستی  حکومتوں اور اضلاع میں تنظیموں کے ذریعے غیر معمولی اور جدت طرازی کے کام کا اعتراف کیا جاتا ہے

دو ہزار اُنیس سے 2023 تک حکومت نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین     کارکردگی     کے اعتراف  میں 62 پرائم منسٹرز ایوارڈ عطا کئے، 2023 کی اسکیم کے تحت سولہ ایوارڈ دیئے جائیں گے

Posted On: 16 JAN 2024 6:26PM by PIB Delhi

حکومت نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں پرائم منسٹرز ایوارڈ کی اسکیم 2023 کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں سول سرونٹس کے مثالی کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔ 2023 کے لئے پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی  کے ایوارڈز      اسکیم پر نظرثانی کر کے مندرجہ ذیل اسکیموں کے ذریعے ضلع کی مجموعی ترقی کے لئے سول سرونٹس کی عمدہ کارکردگی کو بھی شامل کیاگیا ہے۔

پہلا زمرہ: بارہ ترجیحی شعبوں کے تحت اضلاع میں مجموعی ترقی، اس زمرے کے تحت دس انعامات دیئے جائیں گے۔

دوسرا زمرہ: مرکزی وزارتوں، محکموں، ریاستوں اور اضلاع کے لئے اختراع، اس زمرے کے تحت چھ ایوارڈ عطا کئے جائیں گے۔

پی ایم ایوارڈز پورٹل پر رجسٹریشن  تین جنوری 2024 کو شروع ہوا، جہا ں نامزدگیو ں کو داخل کیا جائے گا۔ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ   31؍ جنوری  2024 ہوگی۔

اسکیم میں وسیع تر شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لئے انتظامی اصلاحات اور شکایات عامہ کے محکمے نے سب تک  پہنچنے کے لئے مہم شروع کی ہے اور مرکزی وزارتوں، محکموں، ریاستی سرکاروں اور ضلع کلکٹر ز کے ساتھ آؤٹ ریچ مٹنگیں کیں اور  پبلک ایڈمنسٹریشن  میں عمدہ کارکردگی کے پرائم منسٹرز ایوارڈ کے لئے ویب پورٹل پر نامزدگیاں داخل کرنے کی صلاح دی۔۔

https://pmawards.gov.in/login

پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لئے پرائم منسٹرز ایوارڈ 2023 میں ایک ٹرافی، ایک توصیف نامہ اور بیس لاکھ روپے نقد کا انعام ایوارڈ یافتہ ضلع یا تنظم کو دیا جاتا ہے، جسے کسی پروجیکٹ یا پروگرام     پر یا عوامی بہبود کے کسی بھی شعبے میں وسائل کو پورا کرنے پر لگایا جا سکتا ہے۔

دو ہزار اُنیس سے 2023 کے دوران پبلک ایڈمنسٹریشن میں عمدہ کارکردگی کے لئے 62 پرائم منسٹرز ایوارڈ دیئے گئے۔ پی ایم ایوارڈز وزیراعظم کے ہاتھوں سول سروس ڈے کے موقع پر  عطا کئے جاتے ہیں۔ 

ایوارڈ جیتنے والی نامزدگیوں  کو سنسد ٹی وی پر ٹیلی ویژن سیریز ‘‘ ابھینو پہل’’ کے تحت قومی فورموں میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل گڈگورننس  ویبنار سیریز اور گڈ گورننس  کی علاقائی کانفرنس   میں بھی پیش کیا جاتا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 3676


(Release ID: 1996771) Visitor Counter : 96


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Punjabi