نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
دھول پور میں واقع راشٹریہ ملٹری اسکول میں نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کا متن
Posted On:
16 JAN 2024 5:32PM by PIB Delhi
ہم ایک ایسے ہال میں ہیں، جس کا نام دنیا کی عظیم ترین شخصیت، سوامی وویکانند جی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ جب انہوں نے مذہبی رہنماؤں کے عالمی اجتماع کے موقع پر 'بھائیوں اور بہنوں' کے طور پر خطاب کیا، تو ہال میں تالیاں گونجنے لگیں، انہوں نے جو کہا وہ تھا 'اٹھو جاگو اور اس وقت تک مت روکو جب تک مقصد حاصل نہ ہو جائے' یہی تمہارا نصب العین ہونا چاہیے۔ آپ کو اپنے نصب العین کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوشش کرنی ہوگی۔
مجھے آپ سب سے معافی مانگنی چاہیے، میں نے اس عظیم ادارے کے دورے کا منصوبہ بنایا تھا، اور میں ایک بھائی ادارہ یا بہن ادارہ کہوں گا، کیونکہ میں سینک اسکول چتور گڑھ سے ہوں۔ یہ دورہ ستمبر 2023 میں ہونا تھا، جو خراب موسم کی وجہ سے میں نہیں ہو سکا۔ میں نے اسے اس دن دورہ کرنا تھا لیکن میں نہیں کرسکا ، جو این ڈی اے کا دن تھا ، اور آرمی ڈے کے ایک دن بعد تھا۔ یہ دونوں دن ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ وہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور تحریک دیتے ہیں، اور وہ ہمیں ، ہماری منزل کے لئے یاد دہانی کراتے ہیں۔
میرے دوستو، میں ایک بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ جب میں سینک اسکول چتور گڑھ میں تھا، جو صرف لڑکوں کے لیے کھلا تھا۔ اب ہمارے پاس صرف لڑکیوں کے لیے ایک اسکول کھلا ہے ،جس کا افتتاح چند دن پہلے ہی وزیر دفاع نے کیا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ اب آپ کے اسکول میں لڑکیوں کا داخلہ ہوتا ہے، جیسا کہ سینک اسکولوں میں بھی ہے۔ میں آپ کو اپنے اسکول کی اہمیت بتاتا ہوں۔ جب میں نائب صدر کے طور پر اپنے الما میٹر کے پاس گیا،تو میں نے ان سے کہا کہ جگدیپ دھنکھڑ گاؤں کیتھانہ میں پیدا ہوئے تھے، لیکن میری اصل پیدائش سینک اسکول چتور گڑھ میں ہوئی تھی کیونکہ سینک اسکول نے مجھے پہچان دی، سینک اسکول نے مجھے وہی بنایا، جو میں ہوں اور اس لیے آپ کو ہمیشہ رہنا چاہیے۔ یہاں گزارے ہوئے وقت کی قدر کریں۔ آپ کو اپنے دوستوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے، کیونکہ سال گزرتے جائیں گے۔ آپ انہیں یاد رکھیں گے اور یہ آنے والے وقت میں ایک بڑی طاقت ہے۔
اس لیے میں فیکلٹی کی اجازت سے راشٹریہ ملٹری اسکول دھول پور کے تمام طلبہ کو پارلیمنٹ میں اپنے مہمان بننے کے لیے مدعو کرنا چاہوں گا۔ بیچز میں، جب آپ آئیں گے، آپ کی انتظامیہ تال میل پیدا کرے گی، اور میری انتظامیہ بھی تال میل بنائے گی۔ پارلیمنٹ اور بھارت منڈپم کا وہ دورہ آپ کو یہ بتائے گا ،کہ آج ہم دنیا میں کہاں ہیں۔
نوجوان لڑکوں کے طور پر، میرے زمرے کے لوگ سوچتے تھے کہ کیا ہمارے پاس کبھی ایسی سڑکیں ہوں گی، جیسی مغربی دنیا میں ہیں، جس طرح کے ہوائی اڈے ہیں، جس طرح کے ریلوے اسٹیشن ہیں، جس طرح کی ٹیکنالوجی ہے؟ اب دنیا دنگ رہ گئی، جو ہندوستان کے پاس ہے، بہت سے ممالک کے پاس نہیں ہے! امریکہ ،برطانیہ اور سنگاپور جیسے ممالک ہماری تقلید کر رہے ہیں ۔ ہمارے ڈیجیٹل لین دین کا طریقہ کار یو پی آئی کو ایک ایسے ملک کے ذریعہ اپنایا گیا ہے، جو بہت ترقی یافتہ ہے، جس کا نام سنگاپور ہے۔ ہمارا اسرو امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے راکٹوں کو خلائ میں بھیج ر ہا ہے ۔ ہم ایک طویل راستے پر گامزن ہیں!
آپ کی فیکلٹی، آپ کو ایک نئی شکل دینے کے لیے سب کچھ کرے گی، لیکن پھر آپ کو اضافی اقدامات کرنے ہوں گے، اور وہ اقدامات آپ کو وہی بنائیں گے جو آپ بنیں گے۔ سینک اسکول میں میری خوش قسمتی تھی کہ میں کلاس پرفیکٹ، پھر اسکول پرفیکٹ رہا۔ یہ صرف اسی وجہ سے ممکن تھا کہ میں تعلیمی طور پر بہت ہونہار تھا، لیکن میں نے کچھ چیزوں سے خود کو محروم رکھا۔ میں تعلیمی میدان میں اپنی سرگرمیوں میں اتنا مشغول کہ میں دوسری سرگرمیوں کو وقت نہیں دے سکاتھا۔
اب وقت آگیا ہے کہ آپ ایک سطح مرتفع کی طرح ترقی کریں۔ تعلیمی قابلیت ایک حصہ ہے، اور کھیل دوسرا حصہ ہے۔ اور ثقافتی سرگرمیاں الگ چیز ہیں۔ اس کے کئی پہلو ہیں کیونکہ، عمومی طور پر، اسکول آپ کو اخلاقیات، اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور سجاوٹ سکھائے گا۔ لیکن علم، آپ کو اپنے لیے حاصل کرنا ہوگا۔
ٹیکنالوجی کی وجہ سے اب آپ کو بہت فائدہ ہے۔ آپ جہاں چاہیں علم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور ہم ایسے وقت میں جی رہے ہیں جب ہندوستانیوں کے لیے آسمان کی کوئی حد نہیں رہی۔ ہم آسمان سے پرے ہیں، جیسا کہ چندریان 3 نے دکھایا ہے، سورج کے لیے ہمارے مشن نے دکھایا ہے۔
کیا آپ کبھی سوچ سکتے ہیں کہ ایک لڑکی فائٹر پائلٹ ہوگی؟ نہیں، کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ ہم اپنے ملک میں تیجس، ایک ہیلی کاپٹر اور ایک وکرانت تیار کر رہے ہوں گے؟ ہم نے اسے زمینی حقیقت کے طور پر کبھی نہیں سوچا تھا۔
تو لڑکوں اور لڑکیوں، آپ کو واقعی بڑا سوچنا چاہیے۔ اس سے پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ہوں گے۔ وہ اس زمرے سے آتے ہیں، جس نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔ یا ایک قبائلی خاتون، محترمہ دروپدی مرمو ملک کی صدر ہوں گی، یا کسان کے بیٹے جگدیپ دھنکھر نائب صدر ہوں گے، کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔
کیونکہ اب ہمارے پاس برابری کا میدان ہے، سرپرستی کے بغیر ایک میدان ہے، جہاں آپ کو گاڈ فادر کی ضرورت نہیں ہے۔ وقت بدل گیا ہے؛ سب کچھ شفاف اور جوابدہ ہے۔
آپ کا نعرہ ہے 'شیلم پرم بھوشنم': 'کردار سب سے اعلیٰ خوبی ہے'۔ آپ اپنا نعرہ سب سے بڑے اداروں میں سے ایک کے ساتھ شیئر کرتے ہیں اور وہ ہے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن۔
جو لوگ وردی میں ہیں، جو ہماری خدمت انجام دے رہے ہیں، ان کے پاس پیسہ کمانے کے بہتر متبادل ہیں۔ لیکن پیسہ کمانا زندگی کا ایک اہم حصہ تو ہے ہی ، مگر مادر وطن کی خدمت بہت ضروری ہے۔ لیکن خواہش خود کافی نہیں ہے۔ خواہش کو تکمیل کے ساتھ ملانا پڑتا ہے۔ آپ کو اپنے آپ کو ثابت کرنا ہوگا۔
آپ کے لیے ملک کے ہر حصے کا دورہ کرنا ضروری ہے۔ شمال مشرقی خطہ ایک ایسا حصہ ہے، جس کے بارے میں ہم زیادہ نہیں جانتے ۔ شمال مشرقی خطے کی ثقافت کی خوبصورتی، نباتاتی حیوانات وائلڈ لائف سینکچوریز کو دنیا میں بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی انتظامیہ اس کا خیال رکھے گی، کیونکہ آپ ایک ایسی تنظیم کا حصہ ہیں ،جس کی موجودگی ملک کے کونے کونے میں درج ہے اور ہم سب کو وردی والے اپنے جوانوں پر فخر ہے۔ وہ بے مثال لوگ ہیں۔ میں اسے تجربے سے جانتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ح ا - ق ر)
(16-01-2024)
U-3671
(Release ID: 1996734)
Visitor Counter : 97