وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ڈاکٹر ابھیجیت مترا نے آج اُدے پور، راجستھان میں مویشی پروری اور ڈیری صنعت کے اعدادوشمار کی بہتری کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی آف ڈائریکشن (ٹی سی ڈی ) کی دو روزہ میٹنگ کا افتتاح کیا
کمیٹی کا مقصدہے ضروری اعداد و شمار کی خامیوں کی نشاندہی اور مناسب اقدامات کی سفارش کرنا
Posted On:
16 JAN 2024 4:31PM by PIB Delhi
مویشی پروری اورڈیری صنعت کے محکمہ کے انیمل ہسبنڈری کمشنر، ڈاکٹر ابھیجیت مترا نے آج اُدے پور، راجستھان میں مویشی پروری اور ڈیری صنعت کے اعدادوشمار کی بہتری کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی آف ڈائریکشن( ٹی سی ڈی )کی دو روزہ میٹنگ کا افتتاح کیا۔

کمیٹی کے مقاصد میں ضروری اعداد و شمار کی خامیوں کی نشاندہی کرنا اور مناسب اقدامات کی سفارش کرنا، مرکز، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ مویشی پروری اورڈیری صنعت سے متعلق نمونہ سروے کے اہتمام کے واسطے رہنماخطوط فراہم کرانے کے مقصد سے ان کے سامنے شماریاتی کے بارے میں فیصلے کرنے اورسفارش کرنے کے لئے مناسب اقدامات کی سفارش کرنا اور سفارشات کے نفاذ کی نگرانی کرنا شامل ہیں ۔

مویشی پروری اورڈیری صنعت کا محکمہ لائیو اسٹاک کی پیداوار، تحفظ، بیماریوں سے بچاؤ اورا سٹاک کی بہتری اور ڈیری ڈیولپمنٹ سے متعلق معاملات اور دہلی دودھ اسکیم (ڈی ایم ایس ) اور نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی ) سے متعلق معاملات کے لیے ذمہ دار ہے۔یہ محکمہ مویشی پروری اور ڈیری صنعت کی ترقی کے شعبے میں پالیسیوں اور پروگرام کی تشکیل میں ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیتا ہے۔ محکمہ کا سب سے زیادہ زور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے ذریعے جانوروں کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے، مویشیوں کے تحفظ اوربچاؤ کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ریاستوں میں تقسیم کرنے کے لئے اعلیٰ قسم کے جرم پلازم تیارکرنے کے واسطے مرکزی لائیواسٹاک فارموں (مویشی، بھیڑ اور پولٹری) کو مضبوط بنانے پر ہے۔

کمیٹی نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ جمع کردہ اعدادوشمار کے ذخیرے،خامیوں اوربہتری لانے کی ضرورتوں کا تفصیل سے جائزہ لیا اور کئی اہم فیصلے کئے جن میں سالانہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی بھی شامل ہے۔
حکومت راجستھان کے مویشی پروری کے محکمہ کے پرنسپل سکریٹری، جناب وکاس سیتارام بھالے، مویشی پروری اورماہی پروری کے محکمہ کے مشیر (شماریات)، جناب جگت ہزاریکا ، آئی سی اے آر-آئی اے ایس آرآئی کے، ڈائریکٹراورٹی سی ڈی کے شریک چیئرمین جناب راجیندر پرساد، ڈائریکٹر کم ٹی سی ڈی ممبر سکریٹری جناب وی پی سنگھ اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ٹی سی ڈی کے دیگر سینئر اراکین، این ڈی آر آئی، این ڈی ڈی بی، آئی سی اے آر-آئی اے ایس آر آئی کے نمائندے بھی اس موقع پرموجود تھے۔

*********
(ش ح۔اگ ۔ع آ)
U-3666
(Release ID: 1996723)
Visitor Counter : 95