بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل کوچی میں کلیدی سمندری پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے، مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج کلیدی  پروجیکٹوں کی تیاری کا جائزہ لیا


ہندوستان کا مقصد گرین ٹگ ٹرانزیشن پروگرام (جی ٹی ٹی پی) کے ساتھ گرین شپنگ کا عالمی مرکز بننا ہے: جناب  سربانند سونووال

ہندوستان کے پہلے  مکمل طور پر تیار کئے گئے جہاز کی مرمت کے ایکو نظام آئی ایس آر ایف کے ساتھ  بنائے کئے گئے تین سو دس میٹر طویل ڈرائی ڈاک ہندوستان کے  سمندری شعبے کے لئے بساط بدلنے والا  ہے: جناب سونووال

قومی فخر کے اظہار کے طور پر، یہ پروجیکٹ انجینئرنگ اور پروجیکٹ مینجمنٹ میں ہندوستان کی قابلیت کے ثبوت کے طور پر کھڑے ہیں: جناب سونووال

کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) کا مقصد 2028 تک اپنے کاروبار کو دوگنا کرکے 7,000 کروڑ روپے کرنا ہے: جناب سونووال

Posted On: 16 JAN 2024 5:21PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج کیرالہ کے کوچی میں کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) میں کلیدی اسٹریٹجک پروجیکٹوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل ان اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z8TH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027UW4.jpg

مرکزی وزیر نے آج آئی او سی ایل کے ایل پی جی امپورٹ ٹرمینل کے ساتھ  ساتھ  جہاز کی مرمت کرنے والی بین الاقوامی تنصیب آئی ایس آر ایف  اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا  310 میٹر طویل ڈرائی ڈاک کا جائزہ لیا، جہاز کی مرمت کی بین الاقوامی تنصیب ہندوستان کی پہلی مکمل  طور پر تیار کردہ جہاز کی  مرمت کا ایکو نظام  ہے۔  زبردست کلیدی  اہمیت کے حامل ان تمام پروجیکٹوں کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل کوچی میں کریں گے۔ جناب  سونووال نے دیگر بڑے پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا اور ان کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037CLN.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا، "وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، ہندوستان آتم نربھر بننے کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔ جہاز رانی اس سے مختلف نہیں ہے، کیونکہ ہم ہندوستانی پرچم والے جہازوں کی تعداد کو  بڑھانے اور غیر ملکی جہازوں پر اپنی انحصار کو کم سے کم ممکنہ سطح تک ختم کرنے کی ٹھوس کوشش کر رہے ہیں۔ ایسا کرتے ہوئے، ہم جہاز رانی کے شعبے کو مطلوبہ محرک فراہم کر رہے ہیں، جس میں ایک پرجوش گرین ٹگ ٹرانزیشن پروگرام (جی ٹی ٹی پی) شامل ہے، جو ممکنہ طور پر گرین بحری جہازوں کو تیار کرنے میں عالمی رہنما بننے کے لیے ہندوستان کے جہاز رانی کے شعبے کے امکانات کو تقویت دے گا۔ ہم ہندوستان کی جہاز رانی کی صنعت کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام فراہم کرنے کے لیے کوچی میں جہاز کی مرمت کا کلسٹر بنانے پر بھی کام کر رہے ہیں۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046NCG.jpg

وزیر اعظم کے 4000 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کے افتتاح سے پہلے پریس کانفرنس میں پروجیکٹوں کی پیش رفت پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا، " سی ایس ایل سمندری شعبے میں عالمی سطح پر نامور فریق بننے کی ہندوستان کی کوشش میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جیسا کہ وزیراعظم مودی جی ان کلیدی پروجیکٹوں کا افتتاح اور وقف کرتے ہیں، سی ایس ایل اگلے چار سالوں کے اندر اپنے کاروبار کو دوگنا کرکے 7,000 کروڑ روپے کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف وزیر اعظم مودی جی کے آتم نر بھر بھارت کے ویژن کو تقویت دیں گے بلکہ قوم کے لوگوں کے لیے ترقی، آگے بڑھنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی مؤ ثر  محرک کے طور پر کام کریں گے۔ یہ واقعی 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' کے جوہر کو مجسم کرتا ہے۔ قومی فخر کے اظہار کے طور پر، یہ پرو جیکٹ انجینئرنگ اور پروجیکٹ مینجمنٹ میں ہندوستان کی قابلیت کے ثبوت کے طور پر کھڑے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ح ا - ق ر)

(16-01-2024)

U-3669


(Release ID: 1996698) Visitor Counter : 115
Read this release in: English , Hindi , Tamil