بجلی کی وزارت
آرای سی لمیٹڈ نے افتتاحی ین کرنسی میں مجموعی طورپر 61.1 بلین جاپانی ین کے گرین بانڈز جاری کیے
کسی بھی ہندوستانی سرکاری شعبے کی کمپنی کی طرف سے پہلا ین گرین بانڈ جاری کیاگیا ہے ؛ ہندوستان کی طرف سے جاری کیاگیا سب سے بڑا ین کرنسی ایشو
Posted On:
16 JAN 2024 2:01PM by PIB Delhi
بجلی کی وزارت کے تحت کام کرنے والے مرکزی سرکاری شعبے کی ایک مہارتن کمپنی آرای سی لمیٹڈ، نے اپنے 10بلین امریکی ڈالر کے عالمی وسطی مدت کے نوٹس پروگرام کے تحت کامیابی کے ساتھ اپنے افتتاحی جاپانی ین (جے پی وائی )61.1بلین 5سالہ، 5.25سالہ اور 10سالہ گرین بانڈز جاری کئے ہیں ۔ بانڈز جاری کئے جانے سے حاصل ہونےوالی رقم کو کمپنی کے گرین فائننس ورک ، آربی آئی کے غیرملکی کمرشیل قرض سے متعلق رہنما خطوط اوراس کے ذریعہ وقتافوقتاًسؤسؤدی منظوری کے مطابق اہل گرین پروجیکٹوں کے لئے مالی بندوبست میں استعمال کی جائے گی ۔
لین دین کی نمایاں خصوصیات
- بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں آرای سی لمیٹڈ کا گیارہواں وینچر اورافتتاحی ین بانڈ کاایشوجوکہ کسی ہندوستانی پی ایس یو کی طرف سے جاری کردہ پہلا ین گرین بانڈ ہے۔
- 5 سالہ، 5.25 سالہ اور 10 سالہ بانڈز بالترتیب 1.76فیصد ، 1.79فیصد اور 2.20فیصد کے فائدے پر جاری کیے گئےہیں ۔
- جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں یورو ین کا اب تک کا سب سے بڑا ایشو
- ہندوستان کی طرف سے جاری کردہ سب سے بڑا ین کرنسی کا ایشو
- جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیاء سے جاری کیاگیا اب تک کا سب سے بڑا نان-سورین ین کرنسی ایشو
- لین دین میں جاپانی اور بین الاقوامی اکاؤنٹس دونوں کی طرف سے دلچسپی دیکھی گئی، جس میں ہر ایک سے 50فیصد آرڈرز ہیں، بین الاقوامی ایلوکیشن کسی بھی دوسرے ہندوستانی ین سودے کے لیے سب سے زیادہ ہے۔
اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے، آرای سی لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، مسٹر وویک کمار دیوانگن نے کہا: ‘‘ہندوستان کا توانائی کی منتقلی کی طرف سفر فنانسنگ کے لیے ایک وژنری نقطہ نظر کا تقاضا کرتا ہے جو صاف ستھرے اور سرسبز توانائی کے منظر نامے کی طرف پائیدار ترقی کے لیے ہمارے عزم کے مطابق ہو۔ آرای سی اس گرین ایشو کے ذریعے سبز اور صاف توانائی کو فروغ دینے کے اپنے عہد پر قائم ہے۔ بین الاقوامی قرض کیپٹل مارکیٹوں میں بار بار جاری کرنے والے کے طور پر، ہم ہمیشہ نئی منڈیوں کو استعمال کرنے اور اپنے فنڈنگ کے ذرائع کو مزید متنوع بنانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ ہمیں اپنے افتتاحی یورو-ین گرین بانڈز کی قیمت کے کامیابی کے ساتھ تعین کرنے پر خوشی ہے، جو صنعت کے معیارات سے کم فنڈنگ کی مجموعی لاگت کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی فنڈنگ تک گہری رسائی کے ساتھ ایک موقرایشوکرنے والی کمپنی کے طور پر آرای سی کی پوزیشن کی تصدیق کرتا ہے۔
نوٹس کی بی اے اے 3/بی بی بی -/بی بی بی +(موڈیز/فش /جے سی آر) کا درجہ دیا جائے گا اور یہ خصوصی طور پر گفٹ سٹی ، گاندھی نگر، گجرات میں گلوبل سیکیورٹیز مارکیٹ آف انڈیا انٹرنیشنل ایکسچینج (انڈیاآئی این ایکس ) اور این ایس ای آئی ایف ایس سی میں خصوصی طورپرفہرست میں درج ہوں گے۔ ڈی بی ایس بینک ، میزوہو، ایم یو ایف جی اور ایس ایم بی سی نکّو اس ایشو کے مشترکہ لیڈ مینیجر ہیں۔
آرای سی لمیٹڈ کے بارے میں
آرای سی حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے تحت کام کرنے والی ایک ‘مہارتن’ کمپنی ہے اورآربی آئی میں ایک غیربینکنگ فائننس کمپنی (این بی ایف سی )، پبلک فنانشیل انسٹی ٹیوشن (پی ایف آئی )اور انفراسٹرکچر فنانسنگ کمپنی (آئی ایف سی ) کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ آرای سی پورے پاور انفراسٹرکچر شعبے کو فنانس کر رہی ہے، جس میں جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن، قابل تجدید توانائی اور نئی ٹیکنالوجیز جیسے الیکٹرک وہیکلز، بیٹری اسٹوریج، پمپ اسٹوریج پروجیکٹس، گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا پروجیکٹس شامل ہیں۔ ابھی حال ہی میں، آرای سی نے سڑکوں اور ایکسپریس ویز، میٹرو ریل، ہوائی اڈے، آئی ٹی کمیونیکیشن، سماجی اور کمرشیل انفراسٹرکچر (تعلیمی ادارے، ہسپتال)، بندرگاہوں اور اسٹیل اور ریفائنری جیسے مختلف دوسرے شعبوں سے متعلق الیکٹرو مکینیکل (ای اینڈ ایم ) کاموں پر مشتمل نان پاور انفراسٹرکچر کے شعبے میں بھی کام شروع کیا ہے۔ آرای سی لمیٹڈ ملک میں بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں کی تخلیق کے لیے ریاستی، مرکزی اور نجی کمپنیوں کو مختلف میچورٹی کے قرض فراہم کرتی ہے۔
آر ای سی لمیٹڈ بجلی کے شعبے کے لیے حکومت کی اہم اسکیموں میں کلیدی اسٹریٹجک رول ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھاگیہ)، دین دیال اپادھیا گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی ) اورنیشنل الیکٹریسٹی فنڈ (این ای ایف )اسکیم کے لئے نوڈل ایجنسی رہی ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں آخری میل تک تقسیم کے نظام کو مضبوط بنایا گیا، 100فیصد گاؤں میں بجلی اور گھریلو بجلی کی فراہمی ہوئی ہے ۔ آرای سی کو اصلاح شدہ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آرڈی ایس ایس )کے لئے کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے بھی نوڈل ایجنسی بنا دیا گیا ہے ۔
*********
(ش ح۔اگ ۔ع آ)
U-3659
(Release ID: 1996641)
Visitor Counter : 115