وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وائس ایڈمرل اے این پرمود نے ڈائریکٹر جنرل نیول آپریشنز کا چارج سنبھالا

Posted On: 15 JAN 2024 8:27PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل اے این پرمود نے 15 جنوری2024 کو ڈائریکٹر جنرل آف نیول آپریشنز(ڈی جی این او)کا عہدہ سنبھالا۔ اے این پرمودجو38 ویں انٹیگریٹڈ کیڈٹ کورس، نیول اکیڈمی، گوا کے سابق طالب علم ہیں، کویکم  جولائی1990 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ فلیگ آفیسر ایک کیٹ ’اے‘ سی کنگ ایئر آپریشنز آفیسر اور کمیونیکیشن اور الیکٹرانکس جنگ کے ماہر ہیں۔ انہوں نے ڈی ایس ایس سی وِلنگٹن(نلگری)میں اسٹاف کورس اوراین ڈبلیو سی، گوا میں نیول ہائر کمانڈ کورس کیا۔

ان کی اہم بحری تقرریوں میں فلیٹ آپریشنز آفیسر، ویسٹرن فلیٹ، آئی این جہازوں ابھے، شاردُل اور ستپورہ کی کمانڈ، ایگزیکٹیو آفیسر راجپوت،ایس سی او سجاتا اور جی او II کرپان شامل ہیں۔ انہوں نے پورٹ بلیئر میں نیول ایئر اسٹیشن، اُتکروش کی کمانڈ کی اور ڈی ایس ایس سی، وِلنگٹن میں اسٹاف کی ہدایت کاری بھی کی۔وہ اہم اسٹاف تقرریوں  بھی فائز رہے ،جن میں جوائنٹ ڈائریکٹر، نیول ایئر اسٹاف اور جوائنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر اور پرنسپل ڈائریکٹر ایئر کرافٹ ایکوزیشن شامل ہیں۔ وہ بالترتیب19-2016اور09-2006 تک انڈین اسٹریٹیجک اینڈ آپریشنل کونسل (آئی این ایس او سی)اور ٹیکٹیکل آڈٹ گروپ (ٹی اے جی)کے رکن بھی رہے ہیں۔

فلیگ آفیسرکی بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی کمانڈنٹ،آئی این اے، اے سی این ایس(ایئر)اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ مہاراشٹر نیول ایریا میں بھی تقرری رہی۔ فلیگ آفیسر کی شادی مسز امبیلی پرمود سے ہوئی ہے۔ ان کے دو بچے چترانجلی اور سدھانت ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-01-16at7.44.42AMSH57.jpeg

 

*************

 

ش ح ۔م م۔ن ع

U. No.3645


(Release ID: 1996506) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi