بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری کے لئے پی ایل آئی اسکیم کی نمایاں خصوصیات پر تبادلہ خیال كرنے كے لئے كل بھاری صنعتوں کی وزارت آٹو پی ایل آئی کانکلیو کا اہتمام کرے گی


حکومت نے پہلے ہی اپنی ٹیسٹ ایجنسیوں کے ذریعے ان گاڑیوں کو منظوری سرٹیفکیٹ جاری کرنا شروع کر دیا ہے جو پی ایل آئی مراعات کے لیے اہل ہیں۔ او ای ایمس کے تقریباً 22 ماڈلز اور مختلف قسمیں پی ایل آئی فوائد کے لیے پہلے ہی منظور شدہ ہیں

پی ایل آئی اسکیم کی میعاد مالی سال 2028-2027 تک بڑھا دی گئی ہے

Posted On: 15 JAN 2024 6:06PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت کل یعنی 16 جنوری 2024 کو بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں آٹو پی ایل آئی کانکلیو کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ مانكلیوآٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کی نمایاں خصوصیات پر تبادلہ خیال اور روشنی ڈالنے کے لیے منعقد كیا جا رہا ہے۔ پی ایل آئی كے ذریعہ اعلی درجے کی آٹوموٹیو ٹیکنالوجی مصنوعات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مالی مراعات فراہم کی جا  رہی ہے۔

بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کانکلیو کی صدارت کریں گے۔ بھاری صنعتوں اور بجلی کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر سکریٹری اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریك ہوں گے۔

حکومت نے پہلے ہی اپنی ٹیسٹ ایجنسیوں کے ذریعے ان گاڑیوں کو منظوری سرٹیفکیٹ جاری کرنا شروع کر دیا ہے جو پی ایل آئی مراعات کے لیے اہل ہیں۔ او ای ایمس کے تقریباً 22 ماڈلز  اور مختلف ویریئنٹس کو پی ایل آئی فوائد کے لیے پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے جبکہ بہت سے دیگر آٹوموٹیو ایڈوانس اجزاء كے جلد ہی تصدیق شدہ ہونے کا امکان ہے۔

حال ہی میں بھاری صنعتوں کی وزارت نے بھی اس اسکیم کی میعاد مالی سال 2028-2027 تک بڑھا دی ہے۔ سال 2024-2023 کے لیے مراعات کی تقسیم اپریل 2024 کے بعد سے شروع ہوگی۔ اس توسیع سے کمپنیوں کو ای ویز کے نئے ماڈلز یا نئی ٹیکنالوجیز کے لیے درخواست دینے میں بھی فائدہ پہنچے گا جنہیں ہندوستانی مارکیٹ میں متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

درج بالا کے پیش نظر آٹو پی ایل آئی کانکلیو كے انعقاد کا مقصد طریقِ عمل پر تبادلہ خیال کرنا ہے جن کی پیروی پی ایل آئی مراعات کے لیے گاڑیوں/ٹیکنالوجیوں کی منظوری اور کچھ ٹیکنالوجیز/گاڑیوں کی نمائش کے لیے کی جا رہی ہے جو پی ایل آئی اسکیم سے مستفید ہوں گی۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 1996443) Visitor Counter : 80
Read this release in: English , Hindi