سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول 2023: اسٹوڈنٹ سائنس ویلج طلباء کو تفریح اور انٹرایکٹو انداز میں سائنس کو دریافت کرنے اور سائنسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرے گا
Posted On:
15 JAN 2024 6:31PM by PIB Delhi
اسٹوڈنٹس سائنس ویلج (ایس ایس وی)، انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آءی آءی ایس ایف) 2023 کے نمایاں پروگراموں میں سے ایک ہے۔ یہ چار روزہ رہائشی پروگرام 17 سے 20 جنوری 2024 تک ریجنل سینٹر فار بائیو ٹیکنالوجی (آر سی بی) میں چلے گا - اس كا انعقاد ٹرانسلیشنل ہیلتھ سائنس اور ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (ٹی ایچ ایس تی آئی) فرید آباد (ہریانہ) كے مشترکہ کیمپس میں ہو گا۔ درجہ ہشتم سے یازدہم تک کے طلباء ہندوستان کی ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سے مدعو ہیں۔ خصوصی توجہ امنگوں بھرے اضلاع، بین الاقوامی سرحدی اضلاع کے پہلے دیہی علاقے اور ملک کے دور افتادہ علاقوں کے طلباء پر ہے۔بتقریب کا موضوع ہے "مستقبل سائنس ہے: کل کے سائنسی رہنماؤں کو متاثر کرنا۔" ذیلی موضوع ہے "خلائی تحقیق: ایک بہتر دنیا کے لیے اہم حل"۔ یہ تقریب محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)، نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آءی ایف - انڈیا اور وِجنانا بھارتی وِبھا كے زیر انتطام ہے۔
ایونٹ کی سرگرمیاں طالب علموں کو ٹیم ورک، قیادت اور باہمی مہارتوں کی نشوونما کے لیے سائنسی تصورات اور مسائل حل کرنے کی اہلیت کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔ 1600 طلباء کو 200 طلباء کے 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں ہر گروپ ایک نامور ہندوستانی سائنسدان کے نام سے منسوب گھر کی نمائندگی کر رہا ہے۔ جگدیش چندر بوس، سری نواسا رامانوجن، سی وی رامن، ہومی جہانگیر بھابھا، وکرم سارا بھائی، ہر گوبند کھورانہ، ایم ایس۔ سوامی ناتھن، اور اے پی جے عبدالکلام ایسے گھروں کے نام ہیں۔ تمام پروگرام قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اصولوں کے مطابق ہیں جس كا رُخ جامع تعلیم کو فروغ دینے كی طرف ہے۔ اسٹوڈنٹ انوویشن ایگزیبیشن اسٹوڈنٹ سائنس ویلج کا ایک دوسرا خاص پروگرام ہے جہاں انسپاءر - مانك اسکیم کے قومی ایوارڈ یافتگان ایک پروٹو ٹائپ کی شکل میں اپنی جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کریں گے۔ تقریباً 20-25 طلبہ اس نمائش کا حصہ ہوں گے۔
یہ تقریب تجربات، انٹرایکٹو نمائشوں كے علاوہ سائنسدانوں، ٹیکنو کریٹس، ماہرین تعلیم اور جدت طرازوں کے ساتھ تعاملات كا موقع فراہم کرے گی جو طلباء کو سائنس کی دنیا کے ساتھ مشق اور جڑ کر سیکھنے کے قابل بنائیں گی۔ علاوہ ازیں طلباء سائنسی فلمیں، میگا سائنس ایکسپو اور تحقیق اور ترقی، ثقافتی تبادلے، سائنسی مباحثوں اور کوئز مقابلوں کی بہتر سمجھ حاصل کرنے کے لیے سائنسی اداروں کو تلاش کرنے کے قابل ہو سكیں گے۔ تمام سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اس طرح کی گئی ہے کہ طلباء سائنس، ٹیکنالوجی، اور اختراع میں اپنی دلچسپیوں اور مہارتوں کو دریافت کرنے کے قابل ہوں اور تنقیدی سوچ رکھنے والے بن سکیں۔ اس سے انہیں حوصلہ افزائی میں مدد ملے گی اور اگلی نسل کے نوجوان سائنسدانوں اور جدت طرازوں کو بااختیار بنایا جا سكے گا۔ یہ انہیں نئے ہندوستان کے لیے تیار کرے گا وہ ایک ایسا دور ہو گا جس میں ہندوستان ایک عالمی رہنما بن جائے گا۔ یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کو اپنا کر منطقی اور عقلی سوچ کے حصول سے ہی ممکن ہے۔
پروگرام کے متوقع نتائج درج ذیل ہیں:
- سائنسی خواندگی، تنقیدی سوچ کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی میں کیریئر بنانے کی ترغیب دینا۔
- بہتر مسئلے كا حل، بہتر ٹیم ورک اور مواصلات کی مہارت.
- قوم کی تعمیر میں تحقیقی و ترقی کی اہمیت کی بہتر سمجھ۔
- سائنس، ٹیکنالوجی اور عوامی پالیسی میں مستقبل کے رہنما بننے کی ترغیب۔
- دوسرے طلباء، اساتذہ اور سائنسدانوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے مواقع۔
سی ایس آءی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ میں سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول 2023 کی میڈیا پبلسٹی کو مربوط كر نے كے علاوہ سہولت فراہم کر رہا ہے۔ ایس ایم سی سی کا کلیدی مقصد میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ہندوستان میں تحقیق وترقی كی کامیابیوں اور سائنسی کامیابیوں کو پھیلانا اور ظاہر کرنا ہے۔
بشکریہ: سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل،سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1996442)
Visitor Counter : 86