عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

دسمبر 2023 کے لئے سی پی ای این جی آر اے ایم ایس اور  بھوشیہ کی ماہانہ  رپورٹ جاری


سی پی ای این جی  آر اے ایم ایس پورٹل پر پنشن یافتگان کی جانب سے موصولہ 72453 شکایات کا  سال 2023 کے دوران ازالہ کیاگیا۔ دسمبر 2023 کے دوران پنشن یافتہ افراد کی    7012 شکایات کو نمٹایا گیا۔۔      شکایات کے ازالے کا اوسط    وقت 27 دن ہے

لگاتار آٹھویں مہینے پنشن یافتگان کی شکایات جن کا ازالہ کیاگیا  ان کی پانچ ہزار سے زیادہ تعداد رہیی

Posted On: 15 JAN 2024 6:29PM by PIB Delhi

پنشن یافتہ افراد کی شکایات کے ازالے کے مرکزی نگراں نظام (سی پی ای این جی آر اے ایم ایس) عملے، شکایات عامہ  اور پنشن وزارت کی جانب سے شکایات کے ازالے کا آن لائن پورٹل ہے، جس میں مرکزی حکومت کے پنشن یافتہ افراد    اپنی شکایات درج کراتے ہیں۔    اس پورٹل پر موصولہ شکایات کو الیکٹرانک طریقے سے متعلقہ وزارت،  محکمے یا ادارےکو بھیجا جاتاہے۔

پنشن اور پنشنرز افراد کی بہبود کے محکمے نے 15 جنوری 2024 کو سی پی ای این جی آر اے ایم اور بھوشیہ کی آٹھویں ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس کی خاص خاص باتیں مندرجہ ذیل ہیں:

یکم جنوری 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 78018 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 72453 شکایات کا ازالہ کر دیاگیا۔ دسمبر 2023 کے آخر میں 8940 شکایات زیر التوا     ء  ہیں۔۔ 2023 میں پرنسپل کنٹرولر آف ڈیفنس اکاؤنٹس نے 18592 معاملے نمٹائے۔ سابق فوجیوں  کی بہبود کے محکمے نے 13598 معاملے نمٹائے۔ مالی خدمات کے محکمے نے 12682 شکایات کا ازالہ کیا۔ 8560 شکایات دسمبر 2023 میں موصول ہوئیں۔ دسمبر 2023 کے دوران 7012 معاملوں کو نمٹایا گیا۔ لگاتار آٹھویں مہینے ہر مہینے پانچ ہزار سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیاگیا۔ شکایات کے ازالے کا اوسط وقت    27 دن ہے۔

دسمبر 2023 میں بھوشیہ ماڈیول کو کامیابی کے ساتھ پی ای ایم ایس پنشن موڈیول کے ساتھ مربوط کیاگیا ہے اور 3093 پی  پی اوز دسمبر 2023 کے دوران بھوشیہ سسٹم کے تحت تیار کئے گئے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 3634



(Release ID: 1996402) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi