وزارت دفاع

حکومت کا غیر متزلزل عزم مسلح افواج کو مضبوط کرنا اور سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے: لکھنؤ میں 76ویں آرمی ڈے پر منعقد ’شوریہ سندھیا‘ کے موقع پر رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ


‘‘دہلی سے باہر آرمی/نیوی/ایئر فورس ڈے منانے کا خیال ملک کی روایت اور فوجی ترقی کو لوگوں تک پہنچانا ہے’’

‘‘ہماری فوج نئی اختراعات کے ذریعہ مثبت تبدیلی لانے کے ساتھ ساتھ روایت پر توجہ مرکوز کرتی ہے’’

Posted On: 15 JAN 2024 6:08PM by PIB Delhi

76 ویں آرمی ڈے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر 15 جنوری، 2024 کو اتر پردیش کی لکھنؤ چھاؤنی میں ایک فوجی اور جنگی نمائش ’شوریہ سندھیا‘ کا اہتمام کیا گیا۔ رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، مدعو کیے گئے شہریوں اور فوجی اہلکاروں نے اس تقریب میں شرکت کی، جس میں مارشل آرٹس جیسے کہ کلاریپائیتو، گتکا، اور نارتھ ایسٹ واریئرز کی نمائش کی گئی۔

ہندوستانی فوج کی ڈیئر ڈیولز موٹرسائیکل ٹیم کے ایک سنسنی خیز ڈسپلے کے ساتھ ساتھ ریماؤنٹ ویٹرنری کور کے آٹھ گھوڑوں کی ٹینٹ پیگنگ اور ٹرِک رائڈنگ نے بھی تماشائیوں کو محظوظ کیا۔ جامد ڈسپلے میں آکاش میزائل، کے 9 وجر، ڈرون شکن آلات، بوفورس بندوقیں، توپ خانے کے ہتھیاروں کے نظام اور ہندوستانی فوج کے زیر استعمال دیگر آلات اور ٹیکنالوجی شامل تھی۔ 8000 فٹ کی اونچائی سے جنگی فری فال ہندوستانی فوج کے 12 جوانوں نے انجام دیا۔ ایس یو-30 ایم کے آئی، سوریہ کرن ایروبیٹک ٹیم اور ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹروں نے ’شوریہ سندھیا‘ کے دوران آسمان کو روشن کیا۔

اپنے خطاب میں، رکشا منتری نے ہندوستانی فوجی کے منفرد کردار کے بارے میں بات کی، جس کی جڑیں ملک کی ثقافتی اقدار میں پیوست ہیں۔ انہوں نے حب الوطنی، شجاعت، انسانیت اور ہندوستانی آئین کے تئیں وفاداری کو ایک فوجی کی چار سب سے اہم خصوصیات قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’ایک سپاہی جو مادر وطن کی حفاظت کرتا ہے، اس جذبے کے ساتھ کہ ’میں زندہ رہوں یا نہ رہوں، میرا ملک محفوظ رہے گا‘، ایک مثالی محب وطن ہے۔ یہی حب الوطنی فوجی کو ہمت دیتی ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشن اور آفات کے دوران راحت اور بچاؤ کے کاموں میں ہمارے فوجیوں کا تعاون اور اس کے ساتھ ہی 1971 کی جنگ کے دوران وہ 90000 پاکستانی فوجیوں کے ساتھ جس احترام کے ساتھ پیش آئے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے اندر انسانیت ہے۔ ہمارے اپنے پڑوس میں، ہم فوج اور ان کی آئینی اقدار کے درمیان رابطہ کو منقطع ہوتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن، آئینی اقدار کے تئیں ہندوستانی فوج کی لگن لاجواب ہے اور سبھی اسے تسلیم کرتے ہیں۔‘‘

جناب راجناتھ سنگھ نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ ہندوستانی فوج نہ صرف روایت پر توجہ دے رہی ہے بلکہ نئی اختراعات اور خیالات کے ذریعے ایک مثبت تبدیلی بھی لا رہی ہے۔ ان کا خیال تھا کہ روایت کو جمود کی حالت میں قائم نہیں کیا جا سکتا۔ اسے مسلسل رواں چاہیے اور بدلتے وقت کے مطابق ڈھلنا چاہیے۔

رکشا منتری نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت کا دہلی سے باہر آرمی/نیوی/ایئر فورس ڈے کو منعقد کرنے کا فیصلہ اس خیال پر مبنی ہے کہ ان تقریبات کو، جو کہ ملک کی روایت کی علامت ہے، اور ساتھ ہی ساتھ فوجی ترقی کو بھی لوگوں تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا، ’’ملک اب دیکھ رہا ہے کہ کس طرح ہماری فوج کو ڈرونز اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے جدید ہتھیاروں/ٹیکنالوجیوں کے ساتھ ساتھ مسلح افواج میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار سے مسلسل لیس کیا جا رہا ہے۔ ہر فرد کو فوج میں شامل ہونے کا موقع نہیں ملتا، لیکن جو لوگ آج کے پروگرام کو دیکھ رہے تھے، وہ ملک کی حفاظت کے لیے ہماری فوج کی تیاری کا تجربہ کرنے کے قابل تھے۔ اس سے لوگ ہمارے فوجیوں کے قریب آگئے ہیں۔ یہ یقینی طور پر ہمارے نوجوانوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے یا ہمارے فوجیوں کی طرح لگن اور عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دے گا۔‘‘

جناب راجناتھ سنگھ نے مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے حکومت کے اٹل عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وزارت خزانہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے، وزارت دفاع کی طرف سے مانگے گئے فنڈز جاری کرتی ہے، جو فوجیوں کے تئیں حکومت کی لگن کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف موجودہ فوجی ہی نہیں، بلکہ حکومت سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ون رینک ون پنشن‘ اسکیم ہو یا صحت کی دیکھ بھال اور دوبارہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا، سابق فوجیوں کی بہبود کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ رکشا منتری نے اسے لوگوں کی اخلاقی اور قومی ذمہ داری قرار دیا کہ وہ ملک کی حفاظت میں سابق فوجیوں کے تعاون کو تسلیم کریں اور ان کا احترام کریں۔ جناب راجناتھ سنگھ نے اس موقع پر پہلے دن کا پوسٹل کور بھی لانچ کیا۔

اس سے پہلے دن میں، 76ویں آرمی ڈے پریڈ کا انعقاد ٹھاکر شیودت سنگھ پریڈ گراؤنڈ، 11 جی آر آر سی، لکھنؤ میں ہوا۔ آرمی چیف نے پریڈ کا جائزہ لیا اور بہادری کے اعزازات پیش کیے۔ پریڈ میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور دیگر اعلیٰ فوجی اہلکاروں نے شرکت کی۔

آرمی ڈے ہر سال 15 جنوری کو ہندوستانی فوج کے پہلے کمانڈر ان چیف جنرل (بعد میں فیلڈ مارشل) کے ایم کریپا کی کامیابیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ آج کے دن 1949 میں، جنرل کریپا، جنہوں نے 1947 کی جنگ میں ہندوستانی افواج کو فتح سے ہمکنار کیا، نے آخری برطانوی کمانڈر ان چیف جنرل سر ایف آر آر بوچر سے ہندوستانی فوج کی کمان سنبھالی اور وہ آزاد ہندوستان کے پہلے کمانڈر ان چیف بنے۔

*****

ش ح – ق ت – م ص

U: 3630

 



(Release ID: 1996390) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Marathi , Hindi