سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ینگ سائنٹسٹ کانفرنس میں دریافت اور جدت طرازی کا سفر

Posted On: 15 JAN 2024 6:36PM by PIB Delhi

دریافت اور جدت طرازی کی دنیا كے ایک پُرجوش سفر کے لیے خود کو تیار کریں۔‘‘دی ینگ سائنٹسٹ کانفرنس’’(وائی ایس سی) پر سب كی نظریں مركوز ہیں۔ وائی ایس سی محض ایک کانفرنس نہیں، اس میں خیالات کا جشن منایا جاءے گا، یہ شان و شوکت کا اجتماع ہے اور سمردھ بھارت كی طرف جانے والا راستہ ہے!

کیا آپ ایک نوجوان پوسٹ گریجویٹ، ریسرچ اسکالر، پوسٹ ڈاکٹر، ماہر تعلیم، سائنسدان، صنعت كار یا 45 سال سے کم عمر کے جدت طراز ہیں؟ تو اس پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں كو منوا سكتے ہیں۔ وائی ایس سی فرنٹیئر سائنسز کے روشن دماغوں کو پیپر اور پوسٹر پریزنٹیشنز میں حصہ لینے کی دعوت دیتا ہے۔ اپنے خلاصے جمع کروائیں اور اپنی تحقیق کو محوری مقام حاصل كرنے دیں جس کیلئے انہیں سخت جائزے كے عمل سے گزرنا پڑا ہے۔

Events | India International & Science Festival

پروگرام | انڈیا انٹرنیشنل اینڈ سائنس فیسٹیول مفت رجسٹریشن کے ساتھ خصوصی رسائی حاصل کریں۔ منتخب شرکاء اعزازی سفر اور رہائش کے اضافی فائدہ سے لطف اندوز ہوں۔ ینگ سائنٹسٹ کانفرنس صرف ایک تقریب نہیں ہے۔ یہ ایک خوشحال مستقبل کی طرف ایک تحریک ہے۔ آئیے ایک ساتھ مل کر "امرت کال" میں اپنا كردار ادا كریں اور ایک سمردھ بھارت  تشکیل دیں!

نوجوانوں، جدت طرازی، اور علم کے حصول کا جشن منانے والی تحریک کا حصہ بننے کے اس ناقابل یقین موقع سے محروم نہ رہیں۔ مزید تفصیلات معلوم كرنے اور اپنے خلاصے جمع کرانے کے لیے ہماری ویب سائٹ سے رجوع کریں:

 www.scienceindiafest.org۔

ینگ سائنٹسٹ کانفرنس کے لیے اپنے کیلنڈرز کو نشان زد کریں، جہاں رخشندگی اور جدت طرازی ملتی ہیں اور آئیڈیاز مستقبل کی تشکیل کرتے ہیں۔اس غیر معمولی سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں!

بشکریہ: سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 3632



(Release ID: 1996386) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi