وزارت دفاع
پہلی ہندوستانی بحریہ - رائل تھائی بحریہ کی دو طرفہ مشق اور ہند-تھائی مربوط گشت کا چھتیسواں ایڈیشن
Posted On:
15 JAN 2024 7:07PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ (آئی این) اور رائل تھائی نیوی (آر ٹی این) کے درمیان پہلی دو طرفہ بحری مشق 20 سے 23 دسمبر 2023 تک منعقد کی گئی۔
مقامی طور پر تیار کیے گئے ہندوستانی بحریہ کے جہاز کلش اور آئی این ایل سی یو 56 نے مشق کے افتتاحی ایڈیشن میں حصہ لیا۔ آر ٹی این کی جانب سے ہز تھائی میجسٹیز شپ (ایچ ٹی ایم ایس) پرچوپ کھیری خان نے نمائندگی کی۔ پہلی دو طرفہ مشق کے ساتھ ہندوستان-تھائی لینڈ کوآرڈینیٹڈ پیٹرول (انڈو-تھائی کارپیٹ) کا 36 واں ایڈیشن بھی منعقد کیا گیا۔ مشق کے سمندری مرحلے میں دونوں بحری افواج کے میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ نے حصہ لیا۔
دو طرفہ مشق کے تعین کے ساتھ، دونوں بحری افواج نے آپریشنل ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور مشق کی پیچیدگی کو بتدریج بڑھانے کی طرف ایک قدم اٹھایا ہے۔ مشق کے پہلے ایڈیشن کے دوران، دونوں بحری افواج کے حصہ لینے والے یونٹس نے سطحی اور ہوا مخالف مشقیں کیں جن میں ہتھیاروں سے فائرنگ، بحری جہاز کے ارتقا اور حکمت عملی کی مشقیں شامل تھیں۔
حکومت ہند کے ساگر (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے وژن کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی بحریہ بحر ہند کے خطے کے ممالک کے ساتھ علاقائی بحری سلامتی کو بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ہندوستانی بحریہ اور رائل تھائی نیوی نے قریبی اور دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھا ہے جو گذشتہ برسوں میں مضبوط ہوا ہے۔ ہند-تھائی کارپیٹ کے ساتھ پہلی آئی این-آر ٹی این دو طرفہ مشق کا انعقاد دونوں بحری ہمسایوں کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی تعلقات کا ثبوت ہے اور اس نے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے۔
ہند-تھائی دو طرفہ مشق کو 'Ex-Ayutthaya' کا نام دیا گیا ہے، جس کا لفظی ترجمہ ’ناقابل تسخیر‘ یا ’ناقابل شکست‘ ہے، اور دو قدیم ترین شہروں ہندوستان کے ایودھیا اور تھائی لینڈ میں ایوتھایا کی وراثتوں، بھرپور ثقافتی رشتوں اور مشترکہ تاریخی داستانوں کی اہمیت کی علامت ہے جو کئی صدیوں پر محیط ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
15-01-2024
U: 3637
(Release ID: 1996384)
Visitor Counter : 102