سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس فیسٹیول میں 2023 میں نئے دور کے ٹیکنالوجی كی نمائش: ہندوستان کی تکنیکی درخشندگی کی ایک جھلک

Posted On: 15 JAN 2024 6:39PM by PIB Delhi

زبردست ٹیکنالوجیائی پیش رفت سے متصف عہد میں ہندوستان بین الاقوامی سطح پر اپنی بے مثال صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر صف اول کی كاكردگی پیش كرنے والا بن كر ابھرا ہے۔ مریخ کے تاریخی مداری مشن سے لے کر حیران کن چندریان مہمات تک ہندوستان صرف تکنالوجیائی ترقی کے ساتھ  نہیں چل رہا ہے بلكہ قیادت كر رہا ہے۔

New Age Technology Show | IISF 2023 - YouTube Untitled

ہندوستان کی نمایاں تکنیکی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) نیو ایج ٹیکنالوجی شو پیش کرنے کی خاطر پرجوش ہے۔ یہ جدید ایونٹ ہریانہ كے فرید آباد کے ڈی بی ٹی- ٹی ایچ ایس ٹی آئی- آر سی بی کیمپس میں 17 سے 20 جنوری 2024 تک ہونے جا رہا ہے۔

نیو ایج ٹیکنالوجی شو ایک عمیق تجربے کا عہد ہے جس میں 5 جی اور 6 جی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز پر دلچسپ سیشنز، ڈرونز پر ہینڈ آن ٹریننگ، روبوٹکس پر انٹرایکٹو بات چیت، اور بہت کچھ شا مل ہیں یعنی یہ صرف ایک واقعہ نہیں ہے۔ یہ مباحثوں، روشن خیال پینل سیشنز اور لائیو مظاہروں کے ساتھ ہے جس میں ٹیکنالوجی کے مستقبل کی ایک جھلک سامنے آءے گی۔

تقریب کی اہم جھلکیاں:

  • 5-جی اور6-جیکمیونیکیشن ٹیکنالوجیز:اس میں کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے ارتقاء کو دریافت کرنے اور ماہرین کی زیر قیادت سیشنز کے ساتھ رابطے کے مستقبل کا جائزہ لیا جاءے گا۔
  • ہینڈ آن ڈرون ٹریننگ:صنعت کے پیشہ ور افراد کی قیادت میں ہینڈ آن ٹریننگ سیشنز کے ساتھ پہلے ہاتھ سے ڈرون ٹیکنالوجی کے سنسنی کا تجربہ کیا جاءے گا۔
  • روبوٹکس پر انٹرایکٹو گفتگو:جدید ترین پیش رفت اور مستقبل کے امکانات کے بارے میں بصیرت حاصل کرتے ہوئے روبوٹکس کے شعبے میں سوچنے والے رہنماؤں اور ماہرین کے ساتھ مصروفیات ہوں گی۔

اس غیر معمولی تکنالوجیاءی پروگرام کا حصہ بننے اور اختراعات میں سب سے آگے رہنے کے خواہشمند افراد کے لیے شرکت کی تفصیلات آفیشل ویب سائٹ: www.scienceindiafest.org پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

فرید آباد، ہریانہ میں ڈی بی ٹی- ٹی ایچ ایس ٹی آئی- آر سی بی کیمپس میں 17 سے 20 جنوری 2024 تک نیو ایج ٹیکنالوجی شو کے لیے اپنے کیلنڈرز کو نشان زد کریں۔ ہندوستان کی تکنیکی مہارت کا مشاہدہ کرنے اور مستقبل کی سرحدوں کو تلاش کرنے کا موقع ضائع نہ کریں۔

آءی آءی ایس ایف کے بارے میں: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس فیسٹیول ایک باوقار تقریب ہے جس مین ہندوستان کی سائنسی کامیابیوں اور تکنیکی ترقیوں کا جشن منایا جا رہا ہے۔ سائنسی تجسس اور جدت طرازی کو فروغ دینے پر توجہ کے ساتھ آءی آءی ایس ایف سائنس اور ٹیکنالوجی کے دائرے میں ملک کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ماہرین، محققین اور پرجوش افراد کو  اکٹھا کرتا ہے۔

بشکریہ: سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل، سی ایس آئی آر-این آئی ایس  سی پی آر

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1996381) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi