وزارتِ تعلیم

سال 24-2023 کے لئے قومی مینس کم میرٹ اسکالر شپ اسکیم کے تحت درخواستیں داخل کرنے (نئی اور تجدید کے لئے) کی آخری تاریخ کو قومی اسکالر شپ پورٹل پر 31 جنوری 2024 تک بڑھادیا گیا ہے

Posted On: 11 JAN 2024 12:00PM by PIB Delhi

سال 24-2023  کے لئے  این ایم ایم ایس ایس  کے لئے  درخواست دینے کی آخری تاریخ  میں توسیع کر کے 31 جنوری 2024  کردیا گیا ہے۔ اسکولی  تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے ذریعہ نافذ کی جانے والی ‘‘قومی مینس کم میرٹ اسکالر شپ اسکیم’’ کے تحت  ابتدائی سطح یعنی  آٹھویں جماعت کے بعد  اسکول چھوڑنے  پر مجبور ہونے والے اقتصادی طور پر کمزور  طبقے کے  ہونہار طلباء کی  ہمت افزائی کے لئے  وظیفے دئے جاتے ہیں، تاکہ وہ  ثانوی سطح یعنی بارہویں جماعت تک اپنی اسکولی تعلیم  مکمل کرسکیں۔

 اسکیم کے تحت  ہر سال  نویں جماعت کے  ایک لاکھ ایسے  طلباء  کو  نئے  وظیفے جاری کئے جاتے ہیں، جو ریاستی  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ وظائف  کے لئے  اہلیت  کا امتحان پاس کرلیتے ہیں۔ یہ وظیفہ دسویں جماعت سے بارہویں  جماعت تک  طالب علم کی  تعلیمی کارکردگی  کی بنیاد  پر تجدید کے ساتھ جاری رہتا ہے۔ یہ اسکیم  صرف ریاستی  سرکاری اسکولوں، سرکاری امداد  والے  اسکولوں  اور  بلدیاتی اداروں  کے ذریعہ چلائے جانے والے  اسکولوں  کے طلباء کے لئے  ہی ہے، جس میں  12000  روپے  سالانہ  فی  طالب علم کو  وظیفہ دیا جاتا ہے۔

 نیشنل مینس کم میرٹ اسکالر  شپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس)  حکومت ہند کے ذریعہ  نیشنل اسکالر شپ پورٹل (این ایس پی)  کے ذریعہ نافذ کیا جا تا ہے، جو  وظیفے کی اسکیموں  کے لئے  واحد پلیٹ فارم ہے۔ این ایم ایم ایس ایس  کے وظیفے  منتخب طلباء  کے بینک کھاتوں میں   ڈی پی ٹی   طریقہ کار  کا استعمال کرتے ہوئے  پبلک فائنانشل مینجمنٹ سسٹم ( پی ایف ایم ایس)  کے ذریعہ براہ راست  ادا کئے جاتے ہیں۔ وظیفہ حاصل کرنے کی اہلیت کے لئے ضروری ہے کہ  والدین کی آمدنی  ساڑھے تین لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ نہ ہو،وظیفے  کے لئے انتخاب کے ٹیسٹ میں شامل ہونے کے لئے طالب علم  کے ساتویں جماعت کے امتحان میں  نمبر کم از کم  55  فیصد  ہوں (ایس سی / ایس ٹی طلباء  کے لئے پانچ  فیصد کی رعایت)۔

این ایس پی  پورٹل پر  منتخب طلباء کی  وظیفے کی درخواست کی تصدیق کے لئے دو  لیول ہیں، جس میں لیول - ایک (ایل-1) انسٹی ٹیوٹ نوڈل افسر (آئی این او)  کی سطح پر تصدیق  کے لئے  ہے، جبکہ  لیول -2   (ایل-2)  ضلع نوڈل افسر  (ڈی این او) کی سطح  پر تصدیق کے لئے ہے۔ آئی این او  سطح پر (ایل -1) تصدیق  کے لئے آخری تاریخ 15  فروری  2024  ہے، جب کہ  ڈی این او  سطح  (ایل -2)  پر تصدیق کے لئے آخری تاریخ  26  فروری  2024  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- وا - ق ر)

U-3613



(Release ID: 1996232) Visitor Counter : 77


Read this release in: English