امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ  نےآج گجرات کےگاندھی نگرمیں وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا


وائبرنٹ گجرات سمٹ نے جو 2 دہائی قبل جناب نریندر مودی کے تصور سے شروع  کیا گیا تھا ریاست میں معیاری تبدیلی لانے کا کام کیا ہے

آج  بھارت پوری دنیا میں پیداوار اور سرمایہ کاری  میں  بہترین مقام  ہے اور گجرات بھارت میں سب سے پسندیدہ مقام ہے

وائبرنٹ گجرات سمٹ نے خیالات،جدت طرازی  اور سرمایہ کاری کے ذریعے گجرات کے ساتھ ساتھ پورے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا ہے

مودی جی نے گجرات کو پالیسی پرمرکوز ریاست بنایا، آج پوری دنیا کے سرمایہ کار مودی جی کی پالیسیوں سے متوجہ ہو کر گجرات میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں

گجرات مستقبل کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ترقی یافتہ بھارت کاراستہ گجرات سے ہوکر گزرتا ہے

مودی جی کی وزیر اعظم کے طور پر تیسری مدت میں بھارت تیسری بڑی معیشت بن جائے گااوار دنیا کے سامنے فخرکے ساتھ کھڑا ہوگا

مودی جی ملک کا اعتمادکو بڑھانے کے لیے سوامی وویکانند جی کے نقش راہ پرگامزن  ہیں

ملک میں وزیر اعظم مودی جی کی طرف سے شروع کی گئی  ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بدولت، ملک بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے اور بھارت کی معیشت میں یکسر تبدیلی آ

Posted On: 12 JAN 2024 10:03PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج  گجرات کے گاندھی نگر میں وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیرجناب پرشوتم روپالا، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور کئی دیگر معززشخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WBA8.jpg

 

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ 20 برسوں کا یہ عرصہ گجرات کے ذریعے ملک کی ترقی کو سمت دے رہا ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن سے شروع ہونے والی اس چوٹی کانفرنس کے ذریعے ملک میں بہت سی چیزوں میں ایک معیاری تبدیلی آئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/02T4O9.JPG

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ وائبرنٹ گجرات سمٹ کے آغاز کے وقت اور آج کےگجرات اور پورے بھارت میں ایک بڑا فرق نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سچائی پر فخر ہے کہ بھارت پوری دنیا میں پیداوار اور سرمایہ کاری کے لیے سب سے پسندیدہ مقام ہے اور گجرات ملک  میں سب سے زیادہ پسندیدہ مقام ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ یکسر تبدیلی لانے والی ان  شروعات کو آگے بڑھایا جائے، جن کا آغاز بیس سال پہلے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دو دہائی قبل ملک کے لوگوں نے نریندر مودی کے ویژن اور گجرات ماڈل کو قبول کیا تھا اور انہوں نے پورے ملک کی قیادت کی اور ایک دہائی کے اندر ہم ملک میں اتنی بڑی تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب جناب نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے تو ہماری معیشت کاعالمی معیشت میں گیارہویں نمبرتھا، آج ہم احترام کے ساتھ معیشت میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ جناب شاہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جب جناب نریندر مودی تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے تو ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن کر دنیا کے سامنے فخر کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تیسرے دور میں ہم 15 سال کے عرصے میں بھارت کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنتے دیکھیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/03HNE2.JPG

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ حال ہی میں ہندوستان کی صدارت میں منعقدہ جی- 20 چوٹی کانفرنس میں، دنیا نے ‘ ایک کرہ ارض ،ایک کنبہ، ایک مستقبل’ کے نعرے کو نہ صرف پذیرائی حاصل ہوئی  بلکہ اس سے ہم آہنگ بھی ہواگیا۔انہوں نے کہا کہ ویدوں اور اپنشدوں کا شلوک ‘واسودھیو کٹمبکم’ یعنی پوری دنیاایک کنبہ ہے،دنیا  کے لیے رہنما ئی کاایک منتر بن گیا ہے اور یہ ہر بھارتی  شہری کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آج ایک عالمی دوست بن کر ابھرا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج 12 جنوری جو وویکانند جی کی جینتی کا دن  ہے۔ یہ وویکانند ہی تھے جنہوں نے اس بھارت کی خود اعتمادی میں اضافہ کیا تھا، جسے کئی صدیوں کے غیر ملکی حملوں نے تباہ کیا تھا۔ نوجوانوں میں خود اعتمادی بھری ہوئی ہے اور آج اسی خود اعتمادی  کی بنیاد پر ایک عظیم بھارت کی تعمیر ہونے والی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/004HFO1.JPG

 

وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ گزشتہ 20 برسوں میں وائبرینٹ گجرات سمٹ نے خیالات کو تبدیل کرنے، پلیٹ فارم کی اختراع اورسرمایہ کاری کوبنیاد فراہم کرنے کا کام کیا ہے جس سے نہ صرف گجرات بلکہ پورے ملک کی معیشت کو فائدہ  حاصل ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ وائبرنٹ گجرات کے ماڈل کو ملک کی کئی ریاستوں نے اپنایا اور آگے بڑھایا ہے اور کئی ریاستیں صنعتی ترقی کے لیے اس ماڈل پر آگے بڑھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گجرات مستقبل کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔آج پورے ملک کا اعتماد بڑھاہے، ترقی یافتہ بھارت کا ہدف ہمارے گجرات سے ہوکرگزر تا ہے اور اس اعتماد کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ اس چوٹی کانفرنس میں چار سربراہان مملکت، 30 سے زیادہ ممالک کے وزارتی مندوبین اور 100 سے زیادہ ممالک کے وفود نے شرکت کی۔تقریباً 16 ریاستوں کے لوگ یہاں آئے اورسرمایہ کاری  کے اپنے ارادےکو ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2007 میں اس چوٹی کانفرنس کا آغاز کیا تھا اور آج گفٹ سٹی کا ویژن حقیقت  کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ جب دھولیرا اسپیشل انویسٹمنٹ ریجن کا تصورپیش  کیا گیا تو اس کو مذاق  میں لیا گیا  لیکن آج یہ حقیقت  میں ہمارے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ منڈل بیچراجی آٹوموبائل کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے اور داہیج کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی تیاری کے لیے بھارت کا پہلا سرمایہ کاری زون بن گیا ہےجبکہ  اس کے ساتھ ہی سورت میں پی ایم مترا پارک، مہیسانہ میں میگا فوڈ پارک، بھروچ میں بلک ڈرگ پارک،راجکوٹ میں میڈیکل ڈیوائس پارک، وڈودرا میں بائیوٹیکنالوجی پارک، راجکوٹ اور بناسکانٹھا میں ایگرو پارک اور ولساڈ میں سی فوڈ پارک نے گجرات میں سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔ علاقے کے تمام امکانات کوصنعتوں کے سامنے رکھ دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ جس طرح کی پالیسی پر مبنی ریاست کا کلچر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات میں تشکیل دیا ہے ، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اس کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، پوری دنیا کے سرمایہ کار،سرمایہ کاری کے لئے گجرات کو ترجیح دیں گے اوربھارت کو آگے لے جانے کے لیے ان تمام بنیادی ڈھانچوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کئی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ہیں۔ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعے ہندوستان میں ایک نئی شروعات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کی بدولت ہی آج  ہم  بہترین کارکردگی انجام دے رہے ہیں اور ہندوستان کی معیشت کو بدل رہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ اصلاحات ہماری تبدیلی کی بنیاد بن گئی ہے۔ ہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے ہمارے سامنے رکھےجانے والے خود اعتماد ی اور خود انحصاری کےبھارت کے وژن کو ثابت کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ 10 سال پہلے ہمارا شمار کمزور معیشتوں میں ہوتا تھا، لیکن آج ہم  چوٹی کی 5 معیشتوں میں شامل ہوچکے ہیں۔ ہم عالمی نقشے پر ایک تاریک مقام تصور کیے جاتے تھے، لیکن آج ہم ایک متحرک جگہ تصور کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے ایک کم گو وزیر اعظم سے ایک بصیرت افروز اور متحرک وزیر اعظم تک کا سفر 10 برسوں میں مکمل کیا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ گزشتہ 9 برسوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں سیاسی استحکام، بدعنوانی سے پاک حکمرانی اور عوامی بہبود، پالیسیاں، سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ایجنڈا اور پرامن ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ جس سے ملک کی معیشت نے رفتار فراہم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو تحریک دینے کے لیے 25 سے زائد پالیسیاں بنائی گئی ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایک زمانے میں کہا جاتا تھا کہ 2004 سے 2014 کے درمیان برسراقتدار حکومت پالیسی انجماد کا شکار تھی، اس کے برعکس وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 سال کی مدت میں پالیسیاں، 25 مختلف قسم کے منصوبے بنا کر ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر لے جانے کا کام انجام دیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے وژن کے ساتھ ایسی شروعات کی ہے کہ آنے والے وقت میں بھارت ان تمام شعبوں میں سرفہرست بن جائے گا جو مستقبل کی معیشت کے ستون بننے جا رہے ہیں۔ الیکٹریکل گاڑیاں ہوں یا بیٹریاں، گرین گروتھ ہو یا گرین ہائیڈروجن بائیو فیول اور ایتھنول، اسپیس سیکٹر، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ، جو بھی صنعت آنے والے دنوں میں عالمی معیشت کو چلانے والی ہے، بھارت ان شعبوں میں سر فہرست کے طور پر ابھر رہا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی قیادت اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں، گجرات میں بھارتی حکومت کی تمام پالیسیوں کو نافذ کرنے کے لیے ایک انتہائی سازگار ماحول پیدا کیا ہے، جس سے گجرات اور حکومت دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔ بھارت کے

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تعلیم اور صحت کےشعبے میں بھارت کو دنیا میں نمبر ایک بنانے کی بنیاد رکھی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے بنائی گئی نئی تعلیمی پالیسی کے ساتھ، ہندوستان 10 سال کے اندر پوری دنیا میں تعلیم کا مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ترغیبات سے منسلک پیداواری اسکیموں کے تحت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے۔ الیکٹریکل گاڑیوں، بیٹریوں اور ماحول کے لئے ساز گار ترقی کی حکمت عملی کے لیے تقریباً 125 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت پیدا کی گئی ہے اور وزیر اعظم مودی نےماحول کے لئے ساز گار ترقی کی حکمت عملی کے لیے مکمل بلیو پرنٹ (خاکہ)تیار کیا ہے۔ نیز، گلوبل بائیو فیول الائنس ہندوستان کی صدارت میں شروع کیا گیا تھا اور بین الاقوامی شمسی اتحاد آج ہندوستانی سرزمین پر ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہندوستان ایک زرعی ملک ہے اور اس میں بائیو فیول الائنس میں دنیا میں لیڈر بننے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ بھارت کی مٹی اور ماحول سبز توانائی پیدا کرنے کے لیے نہایت موزوں ہے۔ انہوں نے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو بتایا کہ تقریباً 20,000 کروڑ روپے مختص کرنے والے اسٹریٹجک انٹروینشنز فارگرین ہائیڈروجن ٹرانزیشن (ایس آئی جی ایچ ٹی) پروگرام کے وہ منتظر ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ اسی طرح آئندہ وقت میں خلائی شعبے میں بھی بے پناہ امکانات ہیں۔ایک جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ آج  بھارت کے خلائی شعبے کی مالیت تقریباً 9 بلین امریکی ڈالر ہے اور 2040 سے پہلے اس کے 40 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ آج پوری دنیا ہمارے ڈیجیٹل کو اپنا رہی ہے اور اس کی تعریف کر رہی ہے۔عوامی بنیادی ڈھانچہ بروقت ادائیگیوں میں ہندوستان عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں دنیا کے 46 فیصد حقیقی لین دین ہندوستان میں ہوئے ہیں اور ہر ہندوستانی کو اس پر فخر ہونا چاہئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہندوستان کا فن ٹیک سیکٹر بہت سی نئی اختراعات کے ساتھ ترقی کر رہا ہے جبکہ  الیکٹرانک مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بھی بہت سی اصلاحات کی گئی ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ 20 سال قبل 2003 میں گاندھی نگر سے جناب نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی پہل کے نتیجے میں ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ترقی یافتہ اور آتم نربھر بھارت کے حصول کی بنیاد رکھنے کی شروعات ہے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2047 سے پہلے جس کاوعدہ کیا ہے۔موجود صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کواس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی قیادت میں گجرات حکومت یقینی طور پر صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا کی کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی حمایت کی اور گجرات کے صنعت کاروں سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ شمالی ہندوستان میں اپنی صنعت کو بڑھانا چاہتے ہیں تو وہ کشمیر میں سرمایہ کاری کریں اور وزیر اعظم مودی کی کوششوں سے کشمیر میں سرمایہ کاری کی جانی چاہئے جوکہ بھارت کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔

 

*************

ش ح۔ ش م ۔م ش

(U-3601)


(Release ID: 1996186) Visitor Counter : 112


Read this release in: English