نیتی آیوگ

ہندوستان میں نوجوانوں کے ذریعہ چلائی جانے والی شمولیت پرمبنی انتر پرینیورشپ اور اختراع کو فروغ دینا:ہندوستان میں یوتھ کو: لیب نیشنل انوویشن ڈائیلاگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں

Posted On: 12 JAN 2024 8:38PM by PIB Delhi

ہندوستان میں یوتھ کو: لبس نشنل  انوویشن ڈائلاگ 2023-2024 کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس میں 50 نوجوانوں کی قیادت میں سوشل اسٹارٹ اپس کو اپنے کاروبار کو بڑھانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

خواہش مند اسٹارٹ اپ درج ذیل موضوعات کے تحت اپنی درخواستیں جمع کر سکتے ہیں: چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لیے زرعی فن ٹیک اورانشیورٹیک، معاون ٹیکنالوجی اور مقامی گروپوں، قبائلی برادریوں کے لیے  مددگارٹکنالوجی اور حل۔ کچھ اسٹارٹ اپس کو بیج گرانٹ سے بھی تعاون کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LSJJ.jpg

لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، یو این ڈی پی انڈیا کی ریزیڈینٹ نمائندہ ایزابیل سچان نے کہا کہ ہندوستان اپنی نوجوانوں کی نمایاں آبادی کے ساتھ آبادیاتی فوائد سے فائدہ حاصل کرتا ہے۔  اس میں تقریباً 40 فیصد آبادی 13 سے 35 سال کی عمرکے درمیان ہے۔ ہمیں نوجوانوں کی ترقی پسند صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مواقع اور مناسب معاون میکانزم تیار کرنے کی ضرورت ہے۔یو این ڈی پی میں، ہم حکومت، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری میں نوجوانوں کی مواقع تک رسائی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

18-29 سال کی عمر کے نوجوان جو ٹھوس مسائل کو حل کر سکیں، بامعنی شریک اختراعی مواقع کو فروغ دے سکیں ، ساتھ ہی حل تلاش کرنے کے لیے وقف ہوں، ایسے نوجوان کاروباریوں کو درخواست دینے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

منتخب فاتحین اور فیصلہ کن مرحلہ میں پہنچنے والوں کو اپنی کاروباری اور قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے آن لائن اسپرن بورڈپروگرام میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ پروگرام میں بہترین نتائج والی ٹیمیں جون 2024 میں منعقد ہونے والی ریجنل یوتھ  کو: لیب سمٹ میں اپنے کاروباری خیالات پیش کر سکیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YD0G.jpg

پروگرام میں نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا کہ ہندوستان میں 30 سال سے کم عمر کے 70 کروڑ (700 ملین) لوگ ہیں۔ اگلے 20 برسوں میں، دنیا بھر میں 5 میں سے 1 ورکر ہندوستانی ہوگا۔ میں یوتھ کو: لیب کے اختراعی ڈائیلاگ اور اس کی سرگرمیوں میں تیزی سے پھیلتی ہوئی توانائی دیکھ رہا ہوں جو نوجوان اور پرجوش لوگوں کو ایک ساتھ آنے اور پلیٹ فارم کے ذریعے عالمی فلاح و بہبود کے لیے وقف نیٹ ورکس بنانے کی جگہ پیدا کر رہے ہیں۔ اس سال کے یوتھ کو: لیب کے تمام 3 موضوعات نے گزشتہ برسوں میں ہندوستان میں نمایاں پیش رفت دیکھی ہے۔اے آئی ایم زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے تاکہ زراعت پر مبنی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنایا جا سکے۔ اسی طرح، ہم معاون ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت سے سرمایہ کاری مؤثر اور منفرد حل حاصل کرنے کے راستے پر ہیں۔ ہم اٹل انوویشن مشن کو بنگلورو میں ہندوستان کا پہلا معاون ٹیک انکیوبیٹر بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ ہماری پائیدار ترقی کی خواہشات کے کچھ کلیدی حل مشترکہ کوششوں سے حاصل ہوں گے اور یوتھ کو: لیب اس مقصد کے لیے ایک بہترین اقدام ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HDXZ.jpg

 

سٹی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب آشو کھلر نے کہا، ‘‘گزشتہ سال کی کامیابی کے بعد، ہمیں یوتھ کو:لیب کے تازہ ترین ایڈیشن کے آغاز کے ساتھ منسلک ہونے پر بہت فخر ہے۔کاروبار اورسی ایس آر کوششوں کے ذریعہ سٹی ہندوستان میں نوجوانوں اور نوجوان کاروباریوں کے وژن اور خواہشات کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ہندوستان میں 2019 میں نتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن کے تعاون سے یوتھ کو: لیب کو لا نچ کیا گیا تھا۔ اس تعاون کے ذریعہ،یوتھ کو : لیب نے ہندوستان میں پانچ قومی موضوعات پر مبنی نوجوانوں کے سماجی اختراعات اور کاروباری مکالموں کا اہتمام کیا۔ ان میں پینل مباحثہ، ورکشاپ، ڈائیلاگ  اور ویبنار جیسے کئے طرح کے پروگرام شامل ہیں ۔

شراکت داروں کا تعارف

یوتھ کو: لیب  کے بارے میں

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور سٹی فاؤنڈیشن کے ذریعہ 2017 میں مشترکہ طور پر قائم  کیا گیا، یوتھ کو : لیب کا مقصد ایشیا بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اوران میں  سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک مشترکہ ایجنڈا قائم کرنا ہے تاکہ وہ قیادت، سماجی جدت طرازی اور انترپرینیورشپ کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے نفاذ کو تیزی لاسکیں۔ مزید معلومات کے لیے www.youthcolab.org پر جائیں یا @youthcolab کو فالو کریں۔

یو این ڈی پی کے بارے میں

یو  این ڈی پی اقوام متحدہ کے اندر ایک سرکردہ ادارہ ہے جو غربت اور عدم مساوات اور موسمیاتی تبدیلیوں کی ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے کام کر رہا ہے۔ 170 ممالک میں ماہرین اور شراکت داروں کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ساتھ کام کرتے ہوئے، ہم لوگوں اور ماحولیات کے لیے مربوط پائیدار حل تلاش کرنے میں  ملکوں کی مدد کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.undp.org پر جائیں یا @undp کو فالو کریں۔

سٹی فاؤنڈیشن کے بارے میں

سٹی فاؤنڈیشن اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں کم آمدنی والے گروپوں کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتی ہے۔ ہم ایسے اقدامات میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جو مالی شمولیت کو بڑھاتے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی تحریک دیتے ہیں  اور معاشی اعتبار سے متحرک معاشرے کی تعمیر کے لیے نئے طریقوں کا تصور کرتے ہیں۔سٹی فاؤنڈیشن کا ‘خدمت خلق سے بھی زیادہ’ نقطہ نظر ہمارے مشن کو پورا کرنے اور فکری قیادت اور اختراع کو آگے بڑھانے کے لئے سٹی اور اس کے لوگوںکی  وافرمہارت کا فائدہ اٹھاتا ہے ۔ مزیدمعلومات کے لئے www.citigroup.com ملاحظہ کریں یا @Citi کو فالو کریں۔

اٹل انوویشن مشن کے بارے میں:

اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) ہمارے ملک بھر میں اختراعی اور کاروباری شخصیت کے کلچر کی تشکیل اور فروغ کے لیے حکومت ہند کا ایک اہم اقدام ہے۔اے آئی ایم کا مقصد معیشت کے مختلف شعبوں میں جدت طرازی کو فروغ دینا، مختلف  فریقوں کے لیے پلیٹ فارم اور تعاون کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نئے پروگرام اور پالیسیاں تیار کرنا ہے اور ملک کے اختراع اور کاروباری ماحولیاتی نظام کی نگرانی کے لیے ایک ڈھانچہ تشکیل دینا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.aim.gov.in ملاحظہ کریں۔

************

ش ح۔ف ا۔ف ر

 (U: 3595)

 



(Release ID: 1996184) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi