سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

اُدھم پور میں دور دراز پہاڑی علاقوں کے لیے جدید ترین اے آئی  سپورٹڈ ٹیلی میڈیسن موبائل کلینک کا آغاز

Posted On: 14 JAN 2024 8:18PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹیکنالوجی؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے  وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں رام نگر کے دور دراز پہاڑی علاقوں کے لیے جدید ترین، مصنوعی ذہانت (اے آئی) سپورٹڈ ٹیلی میڈیسن موبائل کلینک ‘‘آروگیہ-ڈاکٹرز آن وہیلز’’ کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ترین اپ گریڈ شدہ ٹیلی کلینک مصنوعی ذہانت پر مبنی ہے جو خطے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرتا ہے، جہاں ایسی سہولیات یا تو دستیاب نہیں ہیں یا ناکافی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/R1WQ0E.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وضاحت کی کہ ‘‘آروگیہ’’ جدید ترین طریقہ کار پر کام کرتا ہے جس میں ایک مریض اپنی بیماری یا شکایت کو اپنی مادری زبان میں بیان کر سکتا ہے اور اے آئی ڈاکٹر اس زبان کو سمجھتا ہے اور مریض کو اسی زبان میں جواب دیتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اس کے بعد مریض ملک کے ایک سرکردہ سپر اسپیشلسٹ سے جڑ جاتا ہے کیونکہ اس ٹیلی میڈیسن اسپتال کا ملک کے کچھ سرکردہ اسپتالوں کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ بعد میں، مریض کے پورے جسم کی پروفائل تیار کی جاتی ہیں ۔تقریباً 40 سے 50 منٹ کے اندر، ایک مریض کو نسخہ فراہم کر دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ مریض کو مفت علاج فراہم کیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/R2DZWQ.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جدید ترین تکنیکی ترقیات کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کے دور دراز حصوں میں صحت   سہولیات فراہم کرنے کا پختہ عزم کیا  ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اقدام بھی اسی سے متاثر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/R3GEOQ.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ اس سہولت کا پہلا مرحلہ ضلع ڈوڈا کے دور دراز گندوہ علاقے میں چلایا گیا جہاں اس نے تین ماہ گزارے۔ دوسرا مرحلہ بین الاقوامی سرحد کے زیرو لائن سے متصل  دیہاتوں میں انجام دیاگیا ، اور تیسرا مرحلہ بلاور کے بالائی علاقوں میں منعقد ہوا۔ اگلے چند مہینوں میں چوتھا مرحلہ اُدھم پور کے رام نگر بلاک کے بالائی علاقوں میں ڈوڈو بسنت گڑھ میں منعقد کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/R4GQHR.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مقامی لوگوں سے اس سہولت کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید ترین سپر اسپیشلٹی اسپتال کے ذریعے ڈاکٹر ان کی دہلیز پر آ رہے ہیں۔

*********

 (ش ح۔م  م ۔ع آ)

U-3599



(Release ID: 1996166) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi