سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

’سائنس و ٹیکنالوجی کے نئے محاذوں کے ساتھ فیس ٹو فیس‘ پروگرام سے ملک کے نوجوانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی پیش رفت کی قیادت کرنے کا ایک دلچسپ موقع مل رہا ہے

Posted On: 14 JAN 2024 5:32PM by PIB Delhi

انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) 2023 ملک کے نوجوانوں کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک عالمی قائد کے طور پر ملک کو کھڑا کرنے میں تعاون فراہم کرنے کے لیے ’’سائنس اور ٹیکنالوجی کے نئے محاذوں کے ساتھ فیس ٹو فیس‘‘ پروگرام کے لیے تیار ہے۔ یہ پروگرام 17، 19 اور 20 جنوری 2024 کو ریجنل سینٹر فار بائیو ٹیکنالوجی (آر سی بی) – ٹرانسلیشنل ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (ٹی ایچ ایس ٹی آئی) کیمپس، فرید آباد (ہریانہ) میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

India International Science Festival (@iisfest) / X

لوگوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کی مسلسل ترقی کے ساتھ یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ علم کی توسیع کے لیے تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے اور معاشرے کی ترقی میں مزید تعاون کیا جائے۔ گرین ٹیکنالوجی کا تھیم خاص طور پر انجینئرنگ، زراعت، ویٹرنری کیئر، اور صحت کے شعبے میں جدت کے امکانات کو اجاگر کرتا ہے۔ خلائی تحقیق، سبز توانائی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور روبوٹکس جیسے دلچسپ شعبے نوجوانوں میں دلچسپی پیدا کرتے ہیں۔ یہ شعبے نوجوان نسل میں سائنسی تجسس پیدا کرتے ہیں اور زرعی ٹیکنالوجی، طب، نینو ٹیکنالوجی، جینیات اور بہت سے دیگر شعبوں میں تحقیق کو آگے بڑھاتے ہیں جو معاشرے کو جدید حل اور فوائد فراہم کرتے ہیں۔

فیس ٹو فیس طلباء، محققین اور نامور شخصیات کے درمیان براہ راست بات چیت کا موقع فراہم کرے گا جو سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی طور پر شاندار ہیں۔ ان شخصیات کا تعلق علمی، تحقیق اور صنعت سے ہے۔ اس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں رہنما بننے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے اور ہندوستان کو عالمی رہنما کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔ یہ پہل طلباء کو سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق کو کیریئر کے طور پر آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ مزید برآں، ممتاز شخصیات سے حاصل کردہ علم ہندوستان کے مستقبل کے وژن کو تشکیل دینے میں مدد کرے گا، ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائے گا، اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے فوائد سماج کے ہر کونے کے لوگوں کو حاصل ہوں گے۔ انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (آئی این ایس اے)، نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) – انڈیا، اور وگیان بھارتی (وی آئی بی ایچ اے) اس پروگرام کی معاون تنظیمیں ہیں۔

سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونی کیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) میں میں سائنس میڈیا کمیونی کیشن سیل (ایم ایم سی سی)  انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) 2023 کی میڈیا پبلسٹی کو مربوط اور سہولت فراہم کر رہا ہے۔ ایس ایم سی سی کا کلیدی مقصد تشہیر کرنا ہے اور میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں پر ہندوستان کی تحقیق و ترقی سے متعلق  کامیابیوں اور سائنسی کامیابیوں کی نمائش کرنا ہے۔

(بشکریہ: سائنس میڈیا کمیونی کیشن سیل، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر)

*****

ش ح – ق ت

U: 3591



(Release ID: 1996090) Visitor Counter : 84


Read this release in: Telugu , English , Hindi