وزارت دفاع
رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے ڈی آر ڈی او کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل کمپلیکس حیدرآباد کا دورہ کیا
Posted On:
14 JAN 2024 6:27PM by PIB Delhi
رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے 14 جنوری، 2024 کو ڈی آر ڈی او کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل کمپلیکس حیدرآباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے ریسرچ سینٹر عمارت (آر سی آئی) میں جاری میزائل ٹیکنالوجیز اور متعلقہ پروگراموں کا جائزہ لیا۔ جناب یو راجہ بابو، ڈائرکٹر جنرل، میزائل اور اسٹریٹجک سسٹمز [ڈی جی (ایم ایس ایس)] نے رکشا راجیہ منتری کو مختلف تکنیکی ترقی کے بارے میں بتایا۔ ڈی آر ڈی ایل، اے ایس ایل اور آر سی آئی کے لیب ڈائریکٹرز نے رکشا راجیہ منتری کو اپنے ذریعہ تیار کردہ اہم سسٹمز اور ٹیکنالوجیز کی تفصیلات بتائیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، رکشا راجیہ منتری (آر آر ایم) نے کہا: ’’ڈی آر ڈی او کے علم اور بنیادی ڈھانچے کی بنیاد کو ایم ایس ایم ای، نجی صنعتوں کے ذریعے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، جو ہمارے ملک میں ایک خود مختار دفاعی صنعتی ماحولیاتی نظام کے قیام کا باعث بنے گا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی آر ڈی او کو دیگر ممالک کو ہتھیاروں کے نظام برآمد کرنے میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دفاع آج زمین، سمندر یا آسمان تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں خلاء بھی شامل ہے۔
رکشا راجیہ منتری نے میزائل سسٹمز اور ڈی آر ڈی او کے اداروں کے ذریعہ مقامی طور پر تیار کردہ اہم ٹیکنالوجیز کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ڈی آر ڈی او کے تمام سائنسدانوں کو حالیہ کامیاب مشنوں بشمول اگنی پرائم، آکاش، آکاش-این جی، ویشوردس، پرلے وغیرہ کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے قومی ہدف کے مطابق ملک میں دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط کرنے اور مختلف جدید ترین ٹیکنالوجیز کو مقامی بنانے کے لیے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل کمپلیکس کی تعریف کی۔
*****
ش ح – ق ت
U: 3592
(Release ID: 1996078)
Visitor Counter : 104