جل شکتی وزارت

اختتام سال کا جائزہ –، جل شکتی کی وزارت کا آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی کا محکمہ


سال2023 میں، صاف گنگا کے لیے قومی مشن نے 38 پروجیکٹوں کو مکمل کیا اور 5473 کروڑ روپے مالیت کے 45 نئے پروجیکٹوں کی منظوری دی

دسمبر 2023 میں دبئی میں سی او پی28 میں، ہندوستان کی قیادت میں، عالمی ریور سٹیز اتحادکا آغاز ہوا

قومی آبی مشن کا جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین 2023 مہم نے بڑے نتائج حاصل کیے؛  پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے 1059816ڈھانچوں کا قیام؛ 588816 دوبارہ استعمال اور ریچارج ڈھانچے اور 1241245 واٹرشیڈ ترقیاتی ڈھانچے؛ 253951 روایتی آبی ذخائر کی تزئینو آرائش اور 661 جل شکتی کیندروں کا قیام

پانی کے استعمال کی کارکردگی کے بیورو کے تحت ٹاسک فورس نے 14اگست2023 کو رپورٹ پیش کی۔ ٹاسک فورس کی رپورٹ کی بنیاد پر اگلے 2 سال کے ایکشن پلان کا مسودہ تیار کیا گیا ہے

مورخہ 17سے 21 ستمبر 2024 تک، 8 واں انڈیا واٹر ویک 2024 ، نئی دہلی  کےپرگتی میدان میں منعقد کیا جائے گا، جس کا موضوع ہے ’’پانی کی اجتماعی ترقی اور انتظام کے لیے شراکت داری اور تعاون‘‘

’پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا – ہر کھیت کو پانی ‘کے تحت 29777 کنویں تعمیر کیے گئے؛ 87243 ہاک کمانڈ ایریا بنائےگئے اور 67902 چھوٹے اور معمولی کسانوں کو فائدہ پہنچا

ہندوستان کے ڈائنامک گراؤنڈ واٹر ریسورسز 2023 کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں سالانہ زمینی  پانی کےریچارج کا  مجموعی تخمینہ 449.08 بی سی ایم؛ سالانہ نکالنے کے قابل زمینی وسائل کا تخمینہ 407.21 بی سی ایم؛سالانہ زمینی پانی کا اخراج 241.34 بی سی ایم ہے

Posted On: 04 JAN 2024 4:15PM by PIB Delhi

جل شکتی کی وزارت کاآبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی کا محکمہ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کے مطابق، ہندوستان کو ایک ’محفوظ پانی کا ملک‘ بنانے کے وژن اور مشن کو حاصل کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ 2019 میں پانی سے متعلق تمام محکموں اور تنظیموں کو ایک چھتری کے تحت اکٹھا کر کے تشکیل دی گئی جل شکتی کی وزارت، قیمتی اور نایاب چیزوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بناتے ہوئے ،ہندوستان کو ’واٹر سیکور‘بنانے کی سمت مرکوز حکمت عملی کے نفاذ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے نے ملک بھر میں آبی وسائل سال 2023 کے دورانکئی نئے اقدامات کیے ہیں اور اہم نتائج/ سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ 2023 میں محکمہ کی چند اہم کامیابیاں درج ذیل ہیں:

  1. صاف گنگا  کے لئےقومی مشن (این ایم سی جی)

قومی مشن برائے کلین گنگا نے، سال 2023 میں، 38 پروجیکٹوں کو مکمل کیا جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 270 پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے نیز 5473 کروڑروپے مالیت کے 45 نئے پروجیکٹوں کو بھی منظوری دی گئی، جس سے مجموعی طور پر منظور شدہ 38385 کروڑروپے مالیت کے پروجیکٹوں  کی تعداد 454 تک پہنچ گئی ہے۔ جنوری سے دسمبر 2023 کے درمیان سیوریج کے بنیادی ڈھانچے میں ، 938 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت کی تخلیق/ بحالی کے 21 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی عرصے میں، 821 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت کی تخلیق/ بحالی کے 10 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ اب تک، گنگا طاس میں 6208 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ کی گنجائش اور 5272 کلومیٹر سیوریج نیٹ ورک بچھانے کے لیے کل 197 سیوریج کےبنیادی ڈھانچے کےپروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔

نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) کی قیادت میں گلوبل ریور سٹیز الائنس (جی آر سی اے) کا آغاز ،سی او پی28 دبئی، متحدہ عرب امارات میں، اقوام متحدہ کی آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں ہندوستان، مصر، نیدرلینڈز، ڈنمارک، گھانا ،آسٹریلیا، بھوٹان، کمبوڈیا، جاپان اور نیدرلینڈز سے دی ہیگ (ڈین ہاگ) کے دریائی شہر، آسٹریلیا سے ایڈیلیڈ، اور ہنگری کے سزولنوک اور عالمی  بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)،  بنیادی ڈھانچہ کی سرمایہ کاری کے ایشیائی بینک (اے  آئی آئی بی)  جیسی بین الاقوامی فنڈنگ ایجنسیوں  اور کے پی ایم جی جیسے  نالج مینجمنٹ ادارے کے ساتھ کیا گیا ۔ یہ ادارہ شراکت داری میں داخل ہو رہا ہے اور موجودہ ریور سٹیز الائنس (آر اے سی) کی رسائی کو وسیع پیمانے پر بڑھا رہا ہے، جسے این ایم سی جی نے 2021 میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز (این آئییو اے) کے اشتراک سے تشکیل دیا ہے۔ جی آر سی اے ایک منفرد اتحاد ہے جو11 ممالک میں 275 سے زیادہ گلوبل ریور سٹیز، بین الاقوامی فنڈنگ ایجنسیوں اور نالج مینجمنٹ پارٹنرز کا احاطہ کرتا ہے اور دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔

سال2023 کے دوران این ایم سی جی کی کامیابیوں کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیےیہاں کلک کریں۔

  1. قومی آبی مشن (این ڈبلیو ایم)

 (i) ’’جل شکتی ابھیان- کیچ دی رین (جے ایس اے:سی ٹی آر)‘‘2023  مہم: پانی کو ہر ایک کی ضرورت بنانے اور پچھلے سالوں میں جل شکتی ابھیان کی کامیابی سے ثمر آور ہوتے ہوئے، صدر جمہوریہ ہند نے ’’جل شکتی ابھیان:کیچ دی رین- 2023‘‘اسکے سلسلے کے چوتھے موضوع ’پینے کے پانی کے لیے پائیداری کا ذریعہ‘ پر’’ کیچ دی رین 2023- کا 04مارچ2023 کو آغاز کیا۔ جے ایس اے:سی ٹی آر2023-  کی توجہ مرکوز مداخلتوں میں سرگرمیوں کا استحکام شامل ہے یعنی (1) پانی کا تحفظ اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی؛ (2) تمام آبی ذخائر کی گنتی؛ جیو ٹیگنگ اور انوینٹری بنانا؛ اس کی بنیاد پر پانی کے تحفظ کے لیے سائنسی منصوبوں کی تیاری (3) تمام اضلاع میں جل شکتی کیندروں کا قیام (4) وسیع پیمانے پر شجر کاری اور (5) بیداری پیدا کرنا۔ جے ایس اے:سی ٹی آر پورٹل (www.jsactr.mowr.nic.in) پر مختلف مختلف شراکت داروں کے ذریعے اپ لوڈ کی گئی معلومات کے مطابق، جے ایس اے:سی ٹی آر مہم کے تحت 04 مارچ 2023 سے 28 دسمبر 2023 کے دوران، کل  59816 10واٹر کنزرویشن اور رین واٹر ہارویسٹنگ ڈھانچے بنائے گئے/جاری ہیں، 253951 روایتی آبی ذخائر کی تزئین و آرائش کی گئی/جاری ہے، 588816 دوبارہ استعمال اور ریچارج ڈھانچے مکمل کئے گئے/جاری ہیں اور 1241245 واٹر شیڈ ترقیاتی ڈھانچے مکمل کئے گئے/جاری ہیں۔ مزیدیہ کہ مہم کے تحت شجرکاری کی 66363155 سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ 661 جل شکتی کیندر قائم کیے گئے ہیں۔ ملک بھر کے اضلاع کی جانب سے اب تک  ضلعی آبی تحفظ کے 520منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔

(ii) پانی کے استعمال کی کارکردگی کی بیورو (بی ڈبلیویو ای) کا قیام: این ڈبلیو ایم کے اہداف میں سے ایک ہدف کو حاصل کرنے کے لیے،یعنی ڈبلیویو ای میں 20 فیصد بہتری پیدا کرنے کے لئے، قومی آبی مشن کے تحت اکتوبر 2022 کے دوران مشن موڈ پر کام کرنے کے لیے ، پانی کے استعمال کی کارکردگی کے بیورو(بی ڈبلیویو ای)  کے طور پر ایک خصوصی تنظیم قائم کی گئی ہے۔  بی ڈبلیویو ای ملک میں آبپاشی، پینے کے پانی کی فراہمی، بجلی کی پیداوار، صنعتوں اور گھریلو شعبوں وغیرہ میں پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے، ایک سہولت کار کے طور پر کام کرے گا، تاکہ آبپاشی، صنعتی اور صنعتی شعبوں میں پانی کے موثر استعمال کو فروغ دیا جا سکے نیز اسے منضبط بنایا جا سکے اور کنٹرول کیا جا سکے۔ مذکورہ بالا ہدف کو حاصل کرنے اور مقررہ ٹائم لائن کے ساتھ بیورو کے نفاذ کے لیے فریم ورک تیار کرنے کیغرض سے 19جنوری2023 کے آفس آرڈر کے تحت ڈاکٹر الوک سکّا کی سربراہی میں، ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی ،تاکہ ہندوستان میں تمام شعبوں کی نگرانی کرنےاور پانی کے استعمال کی کارکردگی بڑھانے کے لیے مختصر اور طویل مدتی تکنیکی، سماجی، ادارہ جاتی اور پالیسی (شراکت داری کے انداز میں)  کاجامع فریم ورک اور روڈ میپ فراہم کیا جا سکے۔ ٹاسک فورس میں اہم وزارتوں/محکموں کی نمائندگی کرنے والے اراکین، منتخب ریاستوں کی حکومتوں، آئی سی اے آر، ایف اے او، عالمی بینک، اے ڈی بی، فکّی، ایسوچیم وغیرہ کے نمائندے شامل تھے۔ ٹاسک فورس نے 14اگست2023 کو اپنی رپورٹ پیش کی اور اس کے بعد 25اکتوبر2023 کو اضافی سیکشن-6 اور 7 کیا۔ مزید برآں، موجودہ بی ڈبلیویو ای کے لیے اگلے 2 سالوں کے لیے ایک ڈرافٹ ایکشن پلان، ٹاسک فورس کی رپورٹ کے نتائج/سفارشات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے اور اسے وزارتوں/محکموں/تنظیم کو ان کے قیمتی تبصروں/ آراء/ تجاویز کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

  1. نیشنل آبی ترقیاتی ایجنسی (این ڈبلیو ڈی اے): دریاؤں کو آپس میں منسلک کرنے کا منصوبہ

حکومت ہند کے تیار کردہ قومی تناظر کے منصوبے (این پی پی) کے تحت، فزیبلٹی رپورٹس (ایف آرز) کی تیاری کے لیے نیشنل آبی ترقیاتی ایجنسی کے ذریعے 30 انٹر بیسن واٹر ٹرانسفر لنکس (16 جزیرہ نما اور 14 ہمالیائی جزو) کی نشاندہی کی گئی ہے۔ این ڈبلیو ڈی اے ،چھ ترجیحی لنک پروجیکٹس کے نفاذ کے لیے پارٹی ریاستوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہا ہے  جس میں  کین-بیٹوا لنک  پروجیکٹ شامل ہے ۔ 11 لنکس کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آرز)، 24 لنکس کی فزیبلٹی رپورٹس اور تمام 30 لنکس کی پری فزیبلٹی رپورٹس تیار کی گئی ہیں۔ چار لنک پروجیکٹس کے سسٹم اسٹڈیز جیسے۔ مانس-سنکسوہ-تیستا-گنگا (ایم ایس ٹی جی) لنک، گنگا- دامودر- سبرناریکھا لنک، سبرناریکھ- مہانادی لنک اور فرکا- سندربن لنک شروع کیا گیا ہے اور چار لنکس کے اس کام کو بالترتیب آئی آئی ٹی گوہاٹی، این آئی ٹی پٹنہ، این آئی ٹی این ورنگل اور این آئی ایچ روڑکی کو دیا گیا ہے۔ چاروں اداروں کی طرف سے جون 2023 میں ابتدائی رپورٹیں جمع کرائی گئی ہیں۔ مہانادی-گوداوری لنک کے نظامی مطالعہ کو این آئی ایچ روڑکی نے مکمل کر لیا ہے اور حتمی رپورٹ مئی 2023 میں پیش کی گئی ہے۔ نظامی مطالعہ جنوبی لنک کے ایوارڈ کا کام شروع کع دیا گیا ہے۔

کین-بیٹوا لنک پروجیکٹ(کے بی ایل پی) ،دریاؤں کو آپس میں جوڑنے کا پہلا منصوبہ ہے جس کے لیے 44,605 کروڑ روپے (سال21- 2020 قیمت کی سطح) روپے کی تخمینہ لاگت سے عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔ جس میں 39317 کروڑ روپے خصوصی مقصد والی گاڑییعنی کین بیتوا لنک پروجیکٹ اتھارٹی (کے بی ایل پی اے) کے ذریعے مرکزی حمایت ہے ۔ یہ پروجیکٹ پانی کی قلت سے دوچار بندیل کھنڈ ریجن کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا، جو مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کی ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں، جس میں بالترتیب پنا، ٹکم گڑھ، چھتر پور، ساگر داموہ، دتیا، ودیشا، شیو پور اور رائسین اور بندہ، مہوبہ، جھانسی اور للت پور کے اضلاع شامل ہیں۔

پی ٹی آر اور زیر آب آنے والے دیہاتوں کے لیے ریونیو اراضی کی منتقلی کے لیے پنہ اور چتر پور اضلاع میں داؤدھن ڈیم کے لیے 22 دیہاتوں کے سلسلے میں حصول اراضی کو سیکشن 11 اور لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 2013 کے سیکشن 19 کے تحت نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ لینڈ ایکوزیشن ایوارڈز جاری کیے گئے ہیں۔ نجی اراضی کے حصول کے سلسلے میں دیہات کی تعداد 21 ہے۔ پی ٹی آر کو منتقلی کے لیے 6017 ہیکٹر کی کل ضرورت کے خلاف، 4901 ہیکٹر حکومت کے معاوضہ دار جنگلات کے لیے، غیر جنگلاتی زمین کو پی ٹی آر کے حق میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کے بی ایل پی کی ترقی کے لیے 6017.00 ہیکٹر جنگلاتی اراضی کو بدلنے کے لیے مرحلہ- II فاریسٹ کلیئرنس، ایم او ای ایف اینڈ اے ایم پی،03اکتوبر23کو سی سی پیلانی اور باندہ بیراجوں کے ڈی پی آر کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور ضلع مہوبہ کے راستے کے ٹینکوں کے ڈی پی آر اور یو پی کے کین کینال سسٹم کی تزئین و آرائش اور جدید کاری کے لیے ڈی پی آر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ داؤدھم ڈیم کے لیے ٹینڈر دستاویز 11اگست2023 کو سی پی پی پورٹل پر جاری کی گئی ہے۔ آن لائن بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 18جنوری2024 ہے۔ دو وائلڈ لائف سینگچرییعنی مدھیہ پردیش کی نوراڈیہی وائلڈ لائف سینگچری اور رانی درگاوتی وائلڈ لائف سینگچری  نیز اتر پردیش کی رانی پور وائلڈ لائف سینگچری  کو پروجیکٹ ٹائیگر کے تحت لانے کے لیے ، ریاستی حکومت کی طرف سے منظوری دی گئی ہے۔ گریٹر پنّا ٹائیگر ریزرو کے انٹیگریٹڈ لینڈ سکیپ مینجمنٹ پلان (آئی ایل ایم پی) کی حتمی رپورٹ، ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر کے سیکریٹری نے 02جون2022 کو جاری کی تھی۔ ایک گریٹر پنا لینڈ اسکیپ کونسل (جی پی ایل سی) ایم پی سرکار کےچیف سکریٹری کے تحت آئی ایل ایم پی کو منظم طریقے سے نافذ کرنے کے لیے تشکیل کی گئی ہے۔ اس کی پہلی میٹنگ 05ستمبر23 کو ہوئی تھی۔ کے بی ایل پی اے کے دفاتر بھوپال، جھانسی، پنا اور چترپور میں کھولے گئے ہیں۔ اتھارٹی میں مستقل بنیادوں پر سی ای او/اے سی ای اوز کی شمولیت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی (پی ایم سی) کی شمولیت کا عمل جاری ہے۔ اہل فرموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور جلد ہی آر ایف پی جاری کیا جائے گا۔ منصوبے کے نفاذ میں کے بی ایل پی اے کی مدد کے لیے ایک پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ (پی ایم سی) کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز ہے اور اس کے لیے تشکیل دی گئی ایک مشاورتی تشخیصی کمیٹی (سی ای سی) نے پی ایم سی کی شمولیت کے لیے ضروری طریقہ کار شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کو مارچ 2030 تک 8 سال میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

ترمیم شدہ پی کے سی لنک، پی ایف آر ریاستوں تک پہنچا دیا گیا ہے اور ڈی پی آر کو حتمی شکل دینے اور دو ریاستوں کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کا عمل جاری ہے۔

گوداوری-کاویری لنک، گوداوری سے 4189 ایم سی ایم پانی کی منتقلی کے ساتھ ساتھ کرشنا بیسن میں بیدتی-وردا لنک (524 ایم سی ایم) کے ذریعے سپلیمنٹیشن کے لیے ایک ترمیم شدہ تجویز کا مطالعہ این ڈبلیو ڈی اے نے کیا ہے۔

آٹھواں انڈیا واٹر ہفتہ 2024: آئی ڈبلیو ڈبلیو2024 –مورخہ 17سے 21 ستمبر 2024 تک پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ تقریب کے انعقاد کے لیے انتظامی کمیٹی اور ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس 24 نومبر 2023 کو منعقد ہوا۔ ٹیکنیکل کمیٹی کا پہلا اجلاس 30 نومبر 2023 کو منعقد ہوا۔ آئی ڈبلیو ڈبلیو2024 – کے موضوع اور لوگو کو حتمی شکل دے دی گئی۔ آٹھویں انڈیا واٹر ویک کا موضوع ہے ’’شمولیاتی پانی کی ترقی اور انتظام کے لیے شراکت داری اور تعاون‘‘۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر شری گجیندر سنگھ شیخاوت نے 8ویں انڈیا واٹر ویک-2024 کا آغاز کیا اور 14دسمبر2023 کو اس کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔

  1. مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی)
  1.  سی ڈبلیو سی  نے 2023 کے دوران ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجیوں کا استعمال کرتے ہوئے آبی ذخائر کے اندرون خانہ سیڈیمنٹیشن اسسمنٹ اسٹڈیز کا انعقاد کیا۔ مائیکرو ویو اعداد و شمار(آپٹیکل اعدادوشمار کے بجائے) استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ تصاویر بادل کے احاطہ سے متاثر نہیں ہوتیں اور ہمیں مون سون کے سیزن میں ایف آر ایل کے قریب آبی ذخائر کی تصاویر بھی ملتی ہیں (جو کہ آپٹیکل امیجریز کے ساتھ نسبتاً مشکل ہے کیونکہ جب ذخائر بھراےہوئے ہوتے ہیں، اس دوران اکثر اوقات یہ مون سون کا سیزن ہوتا ہے اور ابر آلودرہتا ہے)۔ اندرون ملک مطالعہ کے علاوہ، 40 آبی ذخائر کی ایک کھیپ، جس میں ہندوستان کے تمام بڑے دریائی طاسوں کا احاطہ کیا گیا تھا، کو آؤٹ سورس کیا گیا، جن میں سے 31 آبی ذخائر قابل عمل پائے گئے۔ ان آبی ذخائر کا حتمی جائزہ جاری ہے۔
  2.  آسام کابروئی میڈیم ایریگیشن پروجیکٹ، آسام  کا ہی برسوتی میڈیم ایریگیشن پروجیکٹ،  اروناچل پردیش کے میبو میں میڈیم ایریگیشن پروجیکٹ اور اروناچل پردیش کے کایا ویلی میں چھوٹی آبپاشی پروجیکٹ پری فزیبلٹی رپورٹ (پی ایف آر)  کےمرحلے میں ماحولیات اور آب و ہوا کے باب رکھے گئے ہیں، ان کی 2023 کے دوران جانچ پڑتال کی گئی۔ 10 پروجیکٹوں کے پہلے کے بعد کے پروجیکٹ انوائرنمنٹ امپیکٹ اسسمنٹ مطالعے کے دوران حاصل کیے گئے تجربے کی بنیاد پر، پراجیکٹس کے کمپلیکس انوائرمنٹل امپیکٹ اسیسمنٹ مطالعے کئے گئے ہیں ،جس کے لئے"مکمل شدہ آبی وسائل کے پروجیکٹس کے ماحولیاتی اثرات کے جائزے کے مطالعہ" اور "تیز ماحولیاتی اثرات کے جائزے" کے لیے رہنما خطوط تیار کیئےجا رہا ہیں۔
  3.  پراجیکٹ کے بعد کے ماحولیاتی اثرات کے تجزیہ کا مطالعہ تین منصوبوں ،یعنی اوکائی؛ توا; اور ایسٹرن کوسی کینال 2022 کے دوران مکمل ہو چکا ہے۔ سری سیلم اور ناگرجنا ساگر آبی ذخائر کے لیے ریزروائر آپریشن رول لیول کے ڈبلیو ڈی ٹی- 1 ایوارڈ، ٹی اے سی کے منظور شدہ نوٹ، اور بین ریاستی معاہدوں کے مطابق تیار کیے گئے تھے۔
  4.  ریاستی حکومت آندھرا پردیش، سی ڈبلیو سی  اور آئی سی آئی ڈی کے اشتراک سے 2سے8 نومبر 2023 کے دوران وشاکھاپٹنم (ویزاگ)، آندھرا پردیش میں 25ویں بین الاقوامی کانگریس اور آئی سی آئی ڈی کی 74ویں آئی ای سی تنظیم کی میٹنگ ہوئی ۔ یہ تقریباً 6 دہائیوں کے وقفے کے بعد ہندوستان میں باوقار تقریب کی واپسی کی علامت ہے۔ آئی سی آئی ڈی کانگریس اور آئی ای سی میں تقریباً 45 ممالک سے تقریباً 1200 مندوبین کی شرکت ہے۔ 25ویں آئی سی آئی ڈی کانگریس کا مشترکہ طور پر حکومت  ہند کے مرکزی وزیر (جل شکتی) اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ نے افتتاح کیا۔  مرکزی وزیر (جل شکتی)حکومت ہند نے ،افتتاحی این ڈی گلہاٹی میموریل لیکچر دیا۔ 25ویں آئی سی آئی ڈی کانگریس کا  موضوع ’’زراعت میں پانی کی کمی سے نمٹنا‘‘ تھا اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
  5.  آئی این سی آئی ڈی-آئی سی آئی ڈی کے سالانہ ایوارڈز بشمول ورلڈ ہیریٹیج ایریگیشن سٹرکچر (ڈبلیو ایچ آئی ایس) ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کو مدعو اور کارروائی کرتا ہے۔ 4 نامزدگیوں پر کارروائی کی گئی اور ڈبلیو ایچ آئی ایس-2023 کے ذریعہ غور کے لیے آئی سی آئی کو بھیجی گئی۔ اس سال بھی، ہندوستان نے سب سے زیادہ 4 (چار) ڈبلیو ایچ آئی ایس ایوارڈ جیتے ہیںیعنی: پرکاشم بیراج – آندھرا پردیش؛ سری ویکنتم انی کٹ - تمل ناڈو؛ بلی دیہا آبپاشی پروجیکٹ – اوڈیشہ؛ جیاء منگلا انی کٹ - اڈیشہ۔
  6. انڈیا ڈنمارک تعاون: 2023 کے دوران پروجیکٹ جا ئزہ کمیٹی (پی آر سی) کی دو میٹنگیں اور مشترکہ قائمہ کمیٹی (جے ایس سی) کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جہاں آئی آئی ٹی-بی ایچیو اور سی ڈبلیو سی کی طرف سے پیش کردہ مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس ایل سی آر کے لیے سیکرٹریٹ آئی آئی ٹی-بی ایچیو وارانسی میں قائم کیا گیا ہے۔ اس دائرہ کار کے تحت ہندوستان/ڈنمارک میں کئی مطالعاتی دورے، ٹور، ورکشاپس منعقد کی گئی ہیں۔
  7.  سی ڈبلیو سی کی طرف سے 25مئی2023 کو صاف گنگا کے لیے قومی مشن (این ایم ج سی) کے ساتھ مفاہمت  نامہ (این او یو) پر دستخط کیے گئے تاکہ سی ڈبلیو سی تکنیکی مداخلتوں کے اطلاق کے ذریعے، نمامی گنگے پروگرام کے مقاصد کے اندر دریا کی آلودگی کی موثر نگرانی ، دریاؤں اور سطح آب کے نظاموں کی بحالی کے لیے آبی آلودگی کی نگرانی کے طریقوں کے انتظام سے متعلق موضوع کا جائزہ لیا جا سکے۔
    • مرکزی آبی کمیشن (ای ڈبلیو سی) اور سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) کے درمیان 30اگست2023 کو ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے ہیں ،جس کا مقصد پانی کے معیار کی جانچ کے لیے ایک باہمی فریم ورک قائم کرنا ہے، جس سے وسائل کا موثر استعمال کیا جا سکے۔
    • ہائیڈرو میٹرولوجیکل اعدادو شمار کے اشتراک کے لیے مرکزی آبی کمیشن (ای ڈبلیو سی) اور بہار کے آبی وسائل کے محکمے کے درمیان 01ستمبر2023 کو  ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے جس کے نتیجے میں سیلاب کی پیشین گوئیوں کی درستگی میں بہتری آئے گی۔
    • قومہ آبی اکیڈمی (این ڈبلیو اے) اور مہاراشٹر انجینئرنگ ٹریننگ اکیڈمی کے درمیان ایک مفاہمت نا مہ(ایم او یو) پر 08ستمبر2023  کو دستخط کئے گئے، جو سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) کے تحت ایک پریمیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  ہےاور حکومت کی طرف سے قائم ہے۔ مہاراشٹر کے ساتھ 08ستمبر2023 کو عوامی بیداری اور تعلیم، صلاحیت کی تعمیر اور تربیت وغیرہ کے میدان میں تعاون کے لیے دستخط کیے گئے تھے۔
  8.  آبکاری کی جدید کاری کا پروگرام (ایس آئی ایم پی) کے لیے سپورٹ: سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی)ڈی او ڈبلیو آر،آر دی اور جی آر نے ملک میں بڑے/درمیانے  درجہ کی آبپاشی (ایم ایم آئی) کو جدید بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی تکنیکی مدد سے، آبپاشی جدید کاری پروگرام (ایس آئی ایم پی) کے لیے ایک پہل کی حمایت کی ہے۔  ایس آئی ایم پی کو 4 مرحلوں میں شروع کرنے کی تجویز ہے۔ شناخت شدہ پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دسمبر 2022 سے مارچ 2023 تک پروجیکٹس میں بینچ مارکنگ اور جدید کاری کے اختیارات تیار کرنے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے اور ورکنگ دستاویزات کو پروجیکٹ افسران کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ منصوبوں کی تفصیلات اور آئی ایم پیز کی تکمیل کی تاریخ ذیل میں دی گئی ہے۔

مرحلہ 1 اور آئی ایم پی تیاری کے شیڈول کے تحت منتخب کردہ پروجیکٹس

نمبر شمار

ذیلی پروجیکٹس

ریاست

سی سی اے (ایچ اے)

آر اے پی-ایم اے ایس ایس سی او ٹی ائ ورکشاب منعقد کی گئی

آئی ایم پی کی تکمیل کی تاریخ

1

لوہارو کینال

ہریانہ

130,000

مارچ 23

جون 2023

2

وانی ولاسا ساگر

کرناٹک

13,000

دسمبر 23

اگست 2023

3

پلکھیڑ لیفٹ بنک کینال

مہاراشٹر

61,230

جون 23

دسمبر 2023

4

پورنا

مہاراشٹر

77123

مارچ 23

نومبر 2023

 

  1. سی ڈبلیو سی،ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آر حکومت ہند کی طرف سے 24اگست2023 کو نئی دہلی میں ’پانی کی شرحوں کے تعین کے لیے اپنایا گیا طریقہ کار اور ہندوستان میں بڑے اور درمیانے آبپاشی کے منصوبوں کے جسمانی اور مالیاتی پہلوؤں‘ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اور اس  بات کا فیصلہ کیا گیاکہ جو اشاعت فی الحال ہر پانچ سال میں شائع ہو رہی ہے، اسےہر سال شائع کی جائے گا۔ یہ سفارش کی گئی کہ ریاستی حکومتیں وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پانی کے بنیادی ڈھانچے کے او اور ایم کو صحیح طریقے سے انجام دیں۔ ریاستی حکومتیں پانی کے معاوضوں/بجٹ کی مختص رقم سے او اور ایم لاگت کو پورا کرسکتی ہیں جیسا کہ ان کے ذریعہ مناسب سمجھا جاتا ہو۔
  1.     آبی وسائل سے متعلق اشاعتیں: سال 2023 میں سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ کے ذریعے کل 902 برفانی جھیلوں اور آبی ذخائر کی نگرانی کی گئی ہے۔ یہ سرگرمی ہر ماہ جون سے اکتوبر تک کی جاتی ہے۔ ان میں سے 544 برفانی جھیلیں اور 358 آبی ذخائر ہیں۔ این آر ایس سی 2009 انوینٹری کے مطابق، 10 ہیکٹر تک کی تمام گلیشیل جھیلیں اور ایس ڈی سی کے ذریعہ شناخت کردہ 10 ہیکٹر سے چھوٹی سائز کی چند مزید برفانی جھیلوں کو نگرانی کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ سال 2023 میں، 5 اسٹیشنوں پر آمد کی پیشن گوئی شروع ہوئی،یعنی کیرالہ میں متھنکرا ڈیم، اروناچل پردیش میں سبانسیری لوئر ڈیم، گجرات میں شیترونجی ڈیم، اچاری ڈیم اور اتراکھنڈ میں ٹہری ڈیم۔ فی الحال سی ڈبلیو سی 338 اسٹیشنوں (200-سطح کی پیش گوئی کرنے والے اسٹیشن اور 138-انفلو فورکاسٹنگ اسٹیشن) پر سیلاب کی پیش گوئی فراہم کر رہا ہے۔ یکم مئی سے 31 دسمبر 2023 کے دوران 6328 (یعنی 4567 لیول اور 1761 انفلو) پیشین گوئیاں جاری کی گئیں، جن میں سے 5942 (یعنی 4336 سطح اور 1606 آمد) کی پیشن گوئیاں درستگی کی حد کے اندر تھیں۔ شدید سیلاب کی صورتحال کے دوران، روزانہ سیلاب کی صورتحال کی رپورٹس اور خصوصی ایڈوائزریز بھی جاری کی گئیں۔ 298 ریڈ اور 444 اورنج بلیٹن بھی جاری کیے گئے اور انہیں بالترتیب 3 گھنٹے اور 6 گھنٹے کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا گیا۔ سیلاب کی تمام معلومات کو ایف ایف ویب سائٹ، ٹویٹر اور سی ڈبلیو سی کے سیلاب کی پیشن گوئی کو فیس بک پیجز میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔ مختصر رینج کی پیشین گوئی کے علاوہ، سی ڈبلیو سی پورے ملک میں سی ڈبلیو سی کے سیلاب کی پیش گوئی (ایف ایف) کرنے والےا سٹیشنوں کے لیے، ہندستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)، سیٹلائٹ سے اخذ کردہ پروڈکٹس سے دستیاب عددی ماڈلز اور ان پٹ پر مبنی سات روزہ ایڈوائزری فراہم کر رہا ہے۔ نتائج ایک مخصوص ویب پورٹل کے ساتھ ساتھ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی شائع کیے جاتے ہیں۔
  2.     نیشنل ہائیڈرولوجی پروجیکٹ (این ایچ پی) کے تحت سی ڈبلیو سی کی سرگرمیاں: کامیابیوں میں ’’ریاست بہار میں فراّکا بیراج کی وجہ سے دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں میں سیلاب اور گاد کے مسئلے پر مطالعہ‘‘کے لیے مشاورتی کام کی تکمیل شامل ہے۔ مرحہ-I کی تکمیلیعنی ’’سات ندی طاس میں تلچھٹ کی شرح اور تلچھٹ کی نقل و حمل کے تخمینے کے لیے جسمانی بنیاد پر ریاضیاتی ماڈلنگ‘‘ کے لیے مشاورتی کام کا ترقیاتی مرحلہ۔ مرحلہ-II سپورٹ اور مینٹی نینس سروسز زیر عمل ہیں،:سہ ماہی 1، سہ ماہی 2 اور سہ ماہی 3 کی معاونت کنسلٹنٹ کے ذریعے مکمل کر لی گئی ہے۔ یمنا، نرمدا اور کاویری طاسوں کے لیے توسیعی ہائیڈرولوجیکل پیشین گوئی (متعدد ہفتہ کی پیشن گوئی): مرحلہ I (ابتدائی رپورٹ)، مرحلہ II (ان پٹ ڈیٹا ڈیولپمنٹ رپورٹ جمع کروانا اور منظوری)، مرحلہ III (کم بہاؤ کے موسم اور جانچ کے لیے ماڈل کی ترقی) اور مرحلہ IV (ہائی فلو سیزن اور ٹیسٹنگ کے لیے ماڈل ڈیولپمنٹ) مکمل ہو چکا ہے۔ مرحلہ VI (ڈیش بورڈ ڈویلپمنٹ) بھی متوازی طور پر جاری ہے۔ استفادہ کرنے والی ریاستیں: کرناٹک، تمل ناڈو، ایم پی، گجرات، ہریانہ، راجستھان، یو پی، دہلی ہیں۔ فیز-1 کے تحت ’’32 آبی ذخائر کے لیے ہائیڈروگرافک سروے کا استعمال کرتے ہوئے آبی ذخائر کی تلچھٹ کا مطالعہ‘‘مکمل ہو چکا ہے۔ مرحلہ II:ریاستوں (راجستھان، گجرات، اتر پردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کیرالہ، تلنگانہ، اور اڈیشہ) میں 87 آبی ذخائر پر مشتمل ہے اور اس پر کارروائی جاری ہے۔ سی ڈبلیو سی کے ایچ او سائٹس پر ڈسچارج کی پیمائش کے لیے 93 نمبر اے ڈی سی پی (14+ 29+50 نمبرز) کی سپلائی، انسٹالیشن، ٹیسٹنگ اور کمیشننگ (ایس آئی ٹی سی) مکمل ہو چکی ہے۔ خارج ہونے والے مشاہدات کو جدید بنانے کے لیے 32 ویلوسٹی ریڈار سینسر منگوائے گئے ہیں جن میں سے اب تک 18 نصب اور کام کر چکے ہیں۔ اب تک 7 عدد واٹر کوالٹی آلات (ایک جی سی-ایم ایس اور دوآئی سی پی-ایم ایس) خریدے اور نصب کیے جا چکے ہیں۔ پانی کے معیار کے مزید 3 آلات (1 جی سی-ایم ایس اور 2 آئی سی پی-ایم ایس) کی خریداری تکمیل کے قریب ہے۔ ’’ابتدائی سیلاب کی وارننگ سسٹم بشمول گنگا بیسن میں سیلاب کی پیشن گوئی": تمام ڈیلیور ایبلز مکمل ہو چکے ہیں سوائے ٹاسک IV: کنڈکٹ ہائیڈرولوجک اور ہائیڈرولک ماڈلنگ جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔’’  گنگا طاس کے مربوط ریزروائر آپریشن سسٹم کے لیے حقیقی وقت کے قریب فیصلہ سپورٹ سسٹم کی ترقی کے لیے مشاورتی خدمات‘‘: ترقی کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور جانچ کا مرحلہ جاری ہے۔ نرمدا کنٹرول اتھارٹی (این سی اے) کے لیے ریئل ٹائم ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم (آر ٹی ڈی اے ایس) کی تنصیب، جانچ اور کمیشننگ، بھوپال سی ڈبلیو سی کے ذریعے: تمام 48 کی تعدادکی سائٹس مکمل ہو چکی ہیں۔ اروناچل پردیش میں ریئل ٹائم ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم (آر ٹی ڈی اے ایس) کی تنصیب،جانچ اور کمیشننگ: سول کام اور ٹیلی میٹری آلات کی تنصیب 50 نمبروں پر مکمل ہو گئی ہے۔ سائٹس تمام آلات کی جزوی کمیشننگ مکمل ہو چکی ہے اور اسے ایس او آئی- جی ٹی ایس بینچ مارک کی دستیابی کے مطابق ایس او آئی- جی ٹی ایس بینچ مارک سے منسلک کر دیا جائے گا۔ این ڈبلیو اے پونے میں تربیتی سہولیات کی جدید کاری اور جدید ترین آلات فراہم کرکے پانی کے معیار کی نگرانی کی سرگرمی کو جدید بنانا شامل ہے۔

’’گنگا طاس کے لیے قریبی حقیقی وقت میں مربوط ذخائر کے آپریشن کے لیے ڈیسیژن سپورٹ سسٹم کی ترقی کے لیے مشاورتی خدمات‘‘کے کام کا ترقیاتی مرحلہ 31 مئی 2023 کو مکمل ہو چکا ہے۔ پہلے سیزن کی جانچ 31 اکتوبر 2023 کو مکمل ہو گئی ہے۔ صلاحیت بڑھانے کے ماڈیول کے تحت تربیت بھی دی گئی ہے جو نومبر 2023 میں مکمل ہوگئی۔

5. سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی):

نیشنل ایکویفر میپنگ اینڈ مینجمنٹ پروگرام:

سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) نیشنل ایکویفر میپنگ اینڈ مینجمنٹ پروگرام (این اے کیویو آئی ایم) کو نافذ کر رہا ہے، جس میں آبی ذخائر کی نقشہ سازی، ان کی خصوصیات اور ایکویفر مینجمنٹ پلانز کی ترقی کا تصور کیا گیا ہے تاکہ زمینی پانی کے وسائل کے پائیدار انتظام کو آسان بنایا جا سکے۔ اس پروگرام کے تحت پورے ملک کے 32 لاکھ  مربع کلومیٹر میں سے 25 لاکھ مربع  کلومیٹر کے پورے نقشے کے قابل علاقے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ این اے کیویو آئی ایم کے نتائج ڈسٹرکٹ اتھارٹیز سمیت مختلف متعلقہ فریقین کے ساتھ شیئر کیے جاتے ہیں۔

ہندوستان کے خشک علاقوں میں ہائی ریزولیوشن ایکویفر میپنگ اور انتظام:

سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) نے راجستھان، گجرات اور ہریانہ کی ریاستوں میں پھیلے ہوئے بنجر علاقوں کے کچھ حصوں میں جدید ہیلی بورن جیو فزیکل سروے کا استعمال کرتے ہوئے ،آبی ذخائر کی ہائی ریزولیوشن میپنگ شروع کی ہے۔ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے دوران، راجستھان، گجرات اور ہریانہ کے 92 بلاکس کا احاطہ کرتے ہوئے، 97637 مربع کلومیٹر کا رقبہ اور 40313 لائن کلومیٹر فلائٹ لائن مکمل کی گئی ہے۔

ہندوستان کے زمینی پانی کے متحرک وسائل کا اندازہ:

سال 2023 کے تازہ ترین جائزے کے مطابق، ملک میں کل سالانہ زمینی ریچارج کا تخمینہ 449.08 بی سی ایم لگایا گیا ہے۔ سالانہ نکالنے کے قابل زمینی بانی کے وسائل کا تخمینہ 407.21 بی سی ایم لگایا گیا ہے۔ سالانہ زمینی پانی کا اخراج 241.34 بی سی ایم ہے۔ مجموعی طور پر ملک میں زمینی پانی نکالنے کا اوسط مرحلہ تقریباً 59.26 فیصد ہے۔ ملک میں تشخیص شدہ کل 6553 اسسمنٹ یونٹس (بلاک/منڈل/تعلقہ) میں سے 736 (11.23فیصد) یونٹس کو ’زیادہ استحصال‘ والے، 199 (3.04فیصد) یونٹس کو’حساس‘، 698 (10.65فیصد) یونٹس  کو ’ نیم -حساس‘،4793 (73.14فیصد) یونٹس کو’محفوظ‘ کے طور پر، اور 127 (1.94فیصد) یونٹس کی’سیلائین‘کے طور پر  درجہ بندی کی گئی ہے۔

ویب پر مبنی ایپلی کیشن’’انڈیا-گراؤنڈ واٹر ریسورس ایسٹیمیشن سسٹم (ان-گریس) جسے سی جی ڈبلیو بی  نےآئی آئی ٹی -حیدرآباد کے ساتھ مل کر متحرک زمینی پانی کے وسائل کے خودکار تخمینہ کے لیے تیار کیا ہے، پورے ملک کے لیے جی ڈبلیو ریسورس اسسمنٹ کے لیے ایک مشترکہ اور معیاری پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SS0V.jpg

جل شکتی  کےمرکزی وزیر نے یکم دسمبر 2023 کو ’’بھارت کے متحرک زمینی پانی کے وسائل 2023 کی قومی تالیف‘‘ جاری کی

راجیو گاندھی نیشنل گراؤنڈ واٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(آر جی این جی ڈبلیو ٹی آر آئی)سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی)کا تربیتی ونگ ہے۔ تین درجے کے تربیتی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، جنوری 2023 سے دسمبر 2023 کے دوران کل 99 تربیتیں (ٹائر I-47، ٹائر II-18 اور ٹائر III-34) منعقد کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نچلی سطح پر صارفین نے پروگراموں میں حصہ لیا۔

قابل ذکر ہے کہ، آڑ جی این جی ڈبلیو ٹی آر آئی کو 22نومبر23 کو نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ(این اے بی ای ٹی)کے ذریعہ تشخیص شدہ صلاحیت سازی کمیشن کے قومی معیارات کے تحت، سب سے اعلی کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ صلاحیت سازی کے آٹھ ستونوں پر مبنی سرگرمیوں کے ڈیسک ٹاپ اور آن سائٹ تجزیہ کی تکمیل کے بعد ایکریڈیٹیشن دی گئی۔ ایکریڈیشن 2 سال کی مدت کے لیے درست ہے۔

6. پردھان منتری کرشی سنچائییوجنا(پی ایم کے ایس وائی)

پردھان منتری کرشی سنچائییوجنا(پی ایم کے ایس وائی) 2021-26 کے لیے تقریباً 22 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے93068 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ

        • 2016-17سے-22 2021 کے دوراناے آئی بی پی کے ترجیحی منصوبوں کے کاموں کے ذریعے پیدا کردہ 25.50 لاکھ ہیکٹر (تقریباً 73.63فیصد) کی صلاحیت کے ہدف کے مقابلےمیں 34.63 لاکھ ہیکٹر آبپاشی۔
        • پی ایم کے ایس وائی-اے آئی بی پیکے تحت آٹھ (08) نئےایم ایم آئی پروجیکٹس اور دو (02) نئے قومی پروجیکٹس کو مزید شامل کیا گیا ہے۔

پردھان منتری کرشی سنچائییوجنا – ہر کھیت کو پانی – زمینی پانی: (پی ایم کے ایس وائی- ایچ کے کے پی- جی ڈبلیو)پردھان منتری کرشی سنچائییوجنا ہر کھیت کو پانی زمینی پانی کی اسکیم، جو جل شکتی کی وزارت کےڈی ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آر کے ذریعے شروع کی گئی ہے، ان چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لیے ان علاقوں میں آبپاشی کی سہولت فراہم کرنے کا تصور کرتی ہے جو مستقبل میں زیر زمین پانی کی ترقی کے لیے کافی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جل شکتی کی وزارت کےڈی ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آر نےپی ایم کے ایس وائی- ایچ کے کے پی- جی ڈبلیواسکیم کے تحت 2019 سے 10 ریاستوںیعنی اروناچل پردیش، آسام، گجرات، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، تمل ناڈو، اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں 13 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ . 30 نومبر 2023 تک 29777 کنویں تعمیر کیے گئے، 87243 ہیکٹر کمانڈ ایریا بنایا گیا اور 67902 چھوٹے اور معمولی کسانوں کو فائدہ پہنچا۔ سال 2023 کے لیے (01جنوری2023 سے 31دسمبر2023 تک) ،  29.71 کروڑ روپے کی رقم ریاستوں آسام، اروناچل پردیش، گجرات، منی پور، میزورم، ناگالینڈ، تریپورہ، تمل ناڈو، اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں مرکزی امداد کے طور پر جاری کیے گئے ہیں اور 10001 ہیکٹر کا اضافی کمانڈ ایریا بنا کر 548 کنوئیں تعمیر کئے گئے ہیں، جس سے 1302 چھوٹے اور معمولی کسانوں کو فائدہ پہنچا۔

پردھان منتری کرشی سنچائییوجنا(پی ایم کے ایس وائی)-تیز رفتار آبپاشی بینیفٹ پروگرام: (اے آئی بی پی)

حکومت ہند نے 27جولائی2016 کو 99 ترجیحی آبپاشی پراجکٹس (اور 7 مراحل) کی مراحل میں تکمیل کے لیے مالی اعانت کی منظوری دی ،جس کی تخمینہ بقایا لاگت 77595 کروڑروپے (مرکزی حصہ- 31342 کروڑ روپے؛ ریاستی حصہ- 46253 کروڑ روپے) ہے۔ کاموں میںاے آئی بی پی اورسی اے ڈیدونوں کام شامل ہیں۔ لانگ ٹرم ایریگیشن فنڈ(ایل ٹی آئی ایف)کے تحتاین اے بی اے آڑ ڈیکے ذریعے مرکزی امداد(سی اے)اور ریاستی حصہ، دونوں کے لیے فنڈنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 34.63 لاکھ ہیکٹر کے لیے ٹارگٹڈ ایریگیشن پوٹینشل بنایا جائے گا۔17- 2016 سے ان پروجیکٹوں پر متعلقہ ریاستی حکومتوں کی طرف سے 56271 کروڑ روپے (مارچ 2022 تک) کے خرچ کیے جانے کی اطلاع ہے۔ جنوری 2020 میں، وزارت خزانہ نے 31مارچ2021 تک جاری مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کو جاری رکھنے کی اطلاع دی۔

جسمانی ترقی: 34.63 لاکھ ہیکٹر کے ہدف کے مقابلے تقریباً 25.50 لاکھ ہیکٹر کی آبپاشی کی صلاحیت 17- 2016  سے 23 -2022کے دوران ترجیحی منصوبوں کےاے آئی بی پیکے کاموں کے ذریعے تشکیل دی گئی ہےجو24- 2023 کے دوران پیدا ہونے والا پوٹینشل فصل کا موسم ختم ہونے کے بعد ہی دستیاب ہوگا۔

پی ایم کے ایس وائی-اے آئی بی پیکے تحت مکمل کردہ پروجیکٹ اے آئی بی پی:نے شناخت شدہ 99 پروجیکٹوں (اور 7 مراحل) میں سے 56 ترجیحی پروجیکٹوں کے کام آج تک مکمل کیے جانے کی اطلاع ہے۔

پی ایم کے ایس وائی- اے آئی بی پی (26-2021کے دوران (بشمول(سی اے ڈی ڈبلیو ایم)کا نفاذ:

حکومت ہند نے تقریباً 22 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 15دسمبر2021 کو 93068 کروڑروپے کے اخراجات کے ساتھ 2021-26 کے لیے پردھان منتری کرشی سنچائییوجنا(پی ایم کے ایس وائی)کے نفاذ کو منظوری دی ہے۔ مرکزی کابینہ نےپی ایم کے ایس وائی 2021-26 کے دوران حکومت ہند کی طرف سے آبپاشی کی ترقی کے لیے حاصل کیے گئے قرض کے لیے، ریاستوں کو 37454 کروڑ روپے اور قرض کی خدمت کے لیے  20434.56 کروڑ روپےکی مرکزی مدد کو منظوری دی ہے۔ 26-2021 کے دوران جاری رہنے کے لیے تیز رفتار آبپاشی پروگرام، ’ہر کھیت کو پانی‘ اور واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ کے اجزاء کو منظوری دے دی گئی ہے۔اے آئی بی پیکے تحت 2021-26  کے دوران کل اضافی آبپاشی کی صلاحیت پیدا کرنے کا ہدف 13.88 لاکھ ہیکٹرکا ہے۔ ان کے 30.23 لاکھ ہیکٹر کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ سمیت 60 جاری پروجیکٹوں کی توجہ مرکوز مکمل کرنے کے علاوہ، 8 اضافی پروجیکٹس اب تک شروع کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، دو قومی پروجیکٹوں،یعنی رینوکاجی ڈیم پروجیکٹ (ہماچل پردیش) اور لکھوار کثیر مقصدی پروجیکٹ (اتراکھنڈ) کو بھی اسکیم کے تحت پانی کے اجزاء کے 90 فیصد کاموں کی مرکزی فنڈنگ کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

نفاذ کو بہتر بنانے اور فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے بہت سے اختراعی اقدامات اور ترمیم کی گئی ہیں، جیسے:

        • نئے بڑے/درمیانے آبپاشی(ایم ایم آئی)منصوبوں کی شمولیت کے ساتھ ساتھ اے آئی بی پی کے تحت قومی منصوبوں کی فنڈنگ۔
        • اے آئی بی پی کے تحت کسی پروجیکٹ کو شامل کرنے کے لیے مالیاتی پیش رفت کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے اور صرف 50فیصدکی جسمانی پیش رفت پر غور کیا جائے گا۔
        • خشک سالی کے شکار ایریا پروگرام(ڈی پی اے پی)، قبائلی، صحرائی ترقیاتی پروگرام(ڈی ڈی پی)، سیلاب کا شکار، قبائلی علاقہ، سیلاب کا شکار علاقے، بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقے، اوڈیشہ کے کوراپٹ، بالانگیر اور کالاہندی(کے بی کے)کے علاقے، مہاراشٹر کے ودربھ اور مراٹھواڑہ کے علاقے اور مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے بندیل کھنڈ کے علاقے، نیز توسیعی تزئین و آرائش جدید(ای آر ایم)منصوبوں کے لیے اور قومی اوسط سے کم آبپاشی  والی ریاستوں کے لیے بھی نیٹ ورک۔
        • آنے والے سالوں میں بھی مرکزی امداد کے لیے معاوضے  حاصل کرنےکی اجازت ہے۔
        • 90فیصدیا اس سے زیادہ کی جسمانی پیشرفت کے ساتھ پروجیکٹ کی تکمیل کی اجازت ہے۔
        • منصوبوں کی نگرانی کے لیے آن لائن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم(ایم آئی ایس)تیار کیا گیا ہے۔ 99 ترجیحی منصوبوں میں سے ہر ایک کے لیے ایک نوڈل افسر کی نشاندہی کی گئی ہے ،جوایم آئی ایس میں باقاعدگی سے پروجیکٹ کی فزیکل اور مالیاتی پیش رفت کو اپ ڈیٹ کرتا ہے۔
        • پروجیکٹ کے اجزاء کی جیو ٹیگنگ کے لیے جی آئی ایس پر مبنی ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے۔ منصوبوں کے نہری نیٹ ورک کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ریموٹ سینسنگ تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔ مزیدیہ کہ ریموٹ سینسنگ کے ذریعے 99 ترجیحی منصوبوں کی کمان میں فصل کے رقبے کا تخمینہ، سالانہ کیا جا رہا ہے۔
        • لینڈ ایکوزیشن (ایل آئی)کے مسئلے کو حل کرنے اور پانی کی ترسیل کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے، زیر زمین پائپ لائن (یو جی پی ایل)کے استعمال کو فعال طور پر فروغ دیا گیا ہے۔ پائپڈ ایریگیشن نیٹ ورک کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے لیے رہنما خطوط ،اس وزارت نے جولائی 2017 میں جاری کیے تھے۔
        • ان پراجیکٹس کے کمان میں کمانڈ ایریا کے ترقیاتی کاموں کے پاری پاسو پر عمل درآمد کا تصور کیا گیا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کسانوں کے ذریعہ پیدا شدہ آبپاشی کی صلاحیت کو استعمال کیا جا سکے۔ شراکتی آبپاشی کے انتظام (پی آئی ایم)پر توجہ مرکوز کرنے والے نئے رہنما خطوط سامنے لائے گئے ہیں۔ مزید برآں، سی اے ڈی ڈبلیو ایم کی تکمیل کی منظوری کے لیے آبپاشی کے نظام کے کنٹرول اور انتظام کو واٹر یوزرز ایسوسی ایشن(ڈبلیو یو اے)کو منتقل کرنا ضروری شرط بنایا گیا ہے۔

پی ایم کے ایس وائی- اے آئی بی پیکے تحت مالی پیش رفت حسب ذیل ہے:

(روپے کروڑ میں)

جاری کردہ فنڈز

2016-17سے 23-2022

2023-24(ابھی  تک)

میزان

2022-23 میں جاری کردہ فنڈز

مرکزی امداد

15773

325

16098

464

ریاستی حصہ

31402

767

32169

2871

میزان

47175

1092

48267

3335

 

مہاراشٹر کے لیے خصوصی پیکیج: 18جولائی2018 کو منظور شدہ ایک خصوصی پیکیج ،جو کہ ودربھ اور مراٹھواڑہ اور باقی مہاراشٹر کے خشک سالی کے شکار اضلاع میں 83 سطحی معمولی آبپاشی (ایس ایم آئی)پروجیکٹوں اور 8 بڑے/درمیانے آبپاشی پروجیکٹوں کو24-2023 تک مرحلہ وار مکمل کرنے کے لیے مرکزی مدد فراہم کرتا ہے۔ یکم اپریل2018 تک مذکورہ پروجیکٹوں کی مجموعی بیلنس لاگت کا تخمینہ 13651.61 کروڑ روپے ہے۔ کل سی اے 3831.41 کروڑ روپے ہونے کا تخمینہ ہے، جس میں18-2017 کے دوران اخراجات کی ادائیگی بھی شامل ہے۔ ان اسکیموں کی تکمیل پر 3.77 لاکھ ہیکٹر کا بیلنس پوٹینشل پیدا ہوگا۔ اسکیم کے تحت اب تک 2522 کروڑ روپے کا سی اے جاری کیے گئے ہیں۔ اسکیم کے تحت، مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کے ذریعہ 45 ایس ایم آئی پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی اطلاع ملی ہے۔ ان تمام منصوبوں کے ذریعے19-2018 سے 23-2022کے دوران مجموعی طور پر آبپاشی کی صلاحیت 161130 ہیکٹر وضع جانے  کئے  جانےکی اطلاع ہے۔ 24-2023 کے دوران پیدا ہونے والے مزید پوٹینشل فصل کا موسم ختم ہونے کے بعد ہی دستیاب ہوں گے۔

کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ اینڈ واٹر مینجمنٹ: (سی اے ڈی ڈبلیو ایم)

حکومت ہند، پردھان منتری کرشی سنچائییوجنا(پی ایم کے ایس وائی)کے تحت, کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ اینڈ واٹر مینجمنٹ (سی اے ڈی ڈبلیو ایم) نامی اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ یہ اسکیم کھیت پر پانی کی جسمانی رسائی کو بڑھانے اور یقینی آبپاشی کے تحت قابل کاشت رقبہ کو بڑھانے کے مقصد سے شروع کی گئی تھی۔ نابارڈ کے تحت ’لانگ ٹرم ایریگیشن فنڈ‘ کے ذریعے اختراعی فنڈنگ کو اپناتے ہوئے تیزی سے تکمیل کے لیے 99 ترجیحی پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس وقت شامل 88 منصوبوں میں سے ٹارگٹڈ کلچر ایبل کمانڈ ایریا (سی سی اے) 45.08 لاکھ ہیکٹر کاہے اور تخمینہ مرکزی امداد(سی اے)  8235 کروڑ روپے ہے۔ 17-2016 سے 23-2022 کے دوران، 2962 کروڑ روپے کا سی اےجاری کیا گیا ،جبکہ ریاستوں کی طرف سے رپورٹ کردہ سی سی اےکی پیشرفت 17.87 لاکھ ہیکٹر کی ہے۔ 24-2023 کے دوران (اب تک) 71 کروڑ روپے کی سی اے کی منظوری دی گئی ہے۔

پولاورم آب پاشی پروجیکٹ: پولاورم ایریگیشن پروجیکٹ کو اے پی تنظیم نو سے متعلق قانون 2014 کی دفعہ 90 کے تحت قومی پروجیکٹ قرار دیا گیا تھا، جو یکم مارچ 2014 کو نافذ ہوا تھا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد 2454 میٹر ارتھ-کم-راک فل ڈیم اور 1128.4 میٹر طویل سپل وے ہے۔ مشرقی گوداوری، وشاکھاپٹنم، مغربی گوداوری اور کرشنا اضلاع میں 2.91 لاکھ ہیکٹرآراضی کی آبپاشی کے علاوہ کئی دیگر فوائد کا تصور کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت یکم اپریل2014 تک، پروجیکٹ کے آبپاشی کے حصے کی بقیہ لاگت کا 100فیصڈ فنڈ فراہم کر رہی ہے۔ حکومت آندھرا پردیش ،حکومت ہند کی جانب سے اس پروجیکٹ کے آبپاشی کے حصے کو انجام دے رہی ہے۔ نظرثانی شدہ لاگت کمیٹی (آر سی سی) کی رپورٹ کے مطابق، پروجیکٹ کی منظور شدہ لاگت 47725.74 کروڑ (18-2017 قیمت کی سطح پر) روپے ہے۔ قومی منصوبے کے طور پر اعلان کے بعد، پولاورم آبپاشی پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے اب تک 15146.271 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ جیسا کہ محکمہ آبی وسائل، حکومت آندھرا پردیش کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے، پولاورم آبپاشی پروجیکٹ (پی آئی پی)کو قومی پروجیکٹ قرار دینے کے بعد، 30اکتوبر2023 تک پروجیکٹ کے کاموں پر 16254.23 کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے۔

پی ایم کے ایس وائی-ایچ کے کے پیکی واٹر باڈی اسکیموں کی سطح کی معمولی آبپاشی (ایس ایم آئی)اور مرمت، تزئین و آرائش اور بحالی: (پی آر آر)

سرفیس مائنر ایریگیشن (ایس ایم آئی)اسکیم کے تحت، 12ویں منصوبے کے بعد سے، 16113.560 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ 7282 اسکیمیں جاری ہیں۔ مرکزی امداد(سی اے) 9009.169 کروڑ روپے مارچ 2023 تک ریاستوں کے لیے جاری کیےگئے ہیں۔ مزیدیہ کہ مارچ 2023 تک 4428 اسکیمیں مکمل ہونے کی اطلاع ہے۔ ان اسکیموں کا ہدف 11.58 ایل-ایچ اے ہے اور اس میں سے 7.51 ایل-ایچ اے ، مارچ 2023 تک بنائے جانے کی اطلاع ہے۔

آبی ذخائر اسکیم کی مرمت، تزئین و آرائش اور بحالی (آر آر آر)کے تحت، 12ویں منصوبے کے بعد سے، 3075 اسکیمیں جاری ہیں جن کی تخمینہ لاگت 0 2834.692 کروڑ روپے ہے۔  مرکزی امداد (سی اے)کے طور پرمارچ 2023 تک ریاستوں کو 554.279 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ مزیدیہ کہ مارچ 2023 تک 1863 آبی ذخائر مکمل ہو چکے ہیں۔ ان سکیموں کی آبپاشی کے ممکنہ بحالی کا ہدف 2.41 ایل-ایچ اے ہے اور اس میں سے 1.54 ایل-ایچ اے مارچ 2023 تک بحال کیا جائے۔

7. اٹل بھوجل یوجنا (اٹل جل)

اٹل بھوجل یوجنا (اٹل جل) حکومت ہند کی ایک مرکزی شعبہ کی اسکیم ہے جس کا تخمینہ 6000 کروڑ روپے ہے، جس میں 80 اضلاع میں 229 انتظامی بلاکس/تعلقہ کی 8213 پانی کے دباؤ والی گرام پنچایتوں میں شناخت شدہ پانی کے دباؤ والے علاقوں میں پائیدار زمینی پانی کے انتظام کے لیے کمیونٹی کی شراکت اور مطالبہ کی طرف سے مداخلت پر توجہ دی گئی ہے، جس میں ملک کی سات ریاستیںیعنی گجرات، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان اور اتر پردیش شامل ہیں۔ یہ اسکیم، جس کی جزوی طور پر مالی امداد عالمی بینک نے کی ہے، یکم اپریل2020 سے 5 سال کی مدت کے لیے نافذ کی جا رہی ہے۔

اس منفرد اسکیم کا مقصد ریاستوں کی اپنے زیر زمین پانی کے وسائل کا انتظام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا اور اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر تک کے طریقوں کے امتزاج کے ذریعے ،مقامی برادریوں کی فعال شرکت کے ساتھ ان کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانا ہے۔ اس میں طلب کے انتظام پر زور دینے کے ساتھ، زیر زمین پانی کی دستیابی کو بہتر بنانے کی غرض سے مداخلتوں کے نفاذ کے لیے مختلف جاری اسکیموں کے ہم آہنگی اور دستیاب پانی کے وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کمیونٹی میں طرز عمل میں تبدیلیاں لانے کا بھی تصور کیا گیا ہے۔

اٹل بھوجل یوجنا کا آغاز زمینی پانی کے انتظام کے لیے حکومت کی پالیسی میں تبدیلی کی جانب اشارہ کرتا ہے، جس میں منصوبہ بندی، عمل درآمد اور اسکیم کی سرگرمیوں کی نگرانی میں کمیونٹی کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا جاتا ہے۔ زیر زمین پانی کی دستیابی کو بہتر بنانے کے مقصد سے، مداخلتوں کو لاگو کرنے کے لیے جاری اسکیموں کی ہم آہنگی؛ پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور زیر زمین پانی کی اہمیت کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، حصہ لینے والی ریاستوں کو ترغیب دینے کے ذریعے، طلب جاتی انتظامیہ پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

اٹل بھوجل یوجنا ،زمینی پانی کے انتظام سے نمٹنے والے اداروں کو مضبوط بنانے، زمینی پانی کی نگرانی کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے، زمینی پانی کے وسائل کی اہمیت اور تنقید کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے اور پانی کی صلاحیت کو بڑھانے کے ذریعے گراس روٹ لیول کے متعلقہ دستیاب وسائل کو منصفانہ انداز میں منصوبہ بندی اور استعمال کرنے کے لیے زمینی پانی کی حکمرانی کے لیے ریاستوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے کا بھی تصور کرتی ہے۔ یہ اسکیم کی تمام سرگرمیوں میں خواتین کو شامل کرنے کو لازمی قرار دے کر صنفی نقطہ نظر کو بھی حل کرتا ہے۔

اٹل بھوجل یوجنا سے امید کی جاتی ہے کہ وہ ہدف والے علاقوں میں زیر زمین پانی کی صورتحال کو بہتر بنائے گی اور جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت منصوبہ بند مداخلتوں کے لیے زیر زمین پانی کی پائیداری کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس سے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے اور طویل مدت میں متعلقہ فریقین کے زیر زمین پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے نتیجے میں وزیر اعظم کے ہدف میں بھی حصہ رسدی کرنے کی امید ہے۔

اسکیم کے تحت کئے گئے کام درج ذیل ہیں:

    1. ڈسبرسمنٹ لنکڈ انڈیکیٹر1 کے تحت،زمینی پانی سے متعلق معلومات اور رپورٹس کا عوامی انکشاف: 64 فیصد کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔
    2. دسبرسمنٹ لنکڈ انڈیکیٹر2 کے تحت ،کمیونٹی کی زیر قیادت آبی تحفظ کے منصوبوں کی تیاری: تمام 8213 جی پیز کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایس پیزکے تحت مجوزہ مداخلتوں پر عمل درآمد جاری ہے۔
    3. ڈسبرسمنٹ لنکڈ انڈیکیٹر3 کے تحت جاری/نئی سکیموں کے کنورژن کے ذریعے منظور شدہ واٹر سکیورٹی پلانز کی پبلک فنانسنگ: تقریباً 1980 کروڑ روپے کی رقم۔ واٹر سیکورٹی پلان(ڈبلیو ایس پیز)میں مجوزہ مداخلتوں کو لاگو کرنے کے لئے رکھےگئے ہیں۔
    4. ڈسبرسمنٹ لنکڈ انڈیکیٹر کے تحت، پانی کے 4 موثر استعمال کے طریقہ کار کو اپنانا: تقریباً 227000.00 ہیکٹر کے رقبے کو پانی کی موثر تکنیکوں کے تحت کور کیا گیا ہے جو کہ ہدف کا 50 فیصد ہے۔
    5. ٹی پی جی وی اےکے ذریعے تصدیق کے چھ راؤنڈز کی بنیاد پر، 1980کروڑ روپے کی مراعات۔  ریاستوں کو تقسیم سے منسلک نشانے کے حصول کے لیے جاری کیے گئے۔
    6. اسکیم کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے ویب پر مبنی ایم آئی ایسڈیٹا انٹری کے لیے موجود ہے۔
    7. تمام 8213 جی پیز کے لیے پانی کے تحفظ کے منصوبے اپ ڈیٹ کر دیے گئے ہیں۔
    8. جنوری سے نومبر 2023 کے دوران، سات شریک ریاستوں میں 35000 سے زیادہ تربیتی اور 13000 سے زیادہ ورکشاپس/ آگاہی پروگرام منعقد کیے گئے۔
    9. قومی سطح کی قائمہ کمیٹی (این ایل ایس سی)کی تیسری میٹنگ 19 جنوری 2023 کو، این ایل ایس سی کی چوتھی میٹنگ 26 مئی 2023 کو اوراین ایل ایس سی کی پانچویں میٹنگ اٹل بھوجال یوجنا (اٹل جل) کے نفاذ کے لیے 26 اکتوبر 2023 کو منعقد ہوئی۔

8. معمولی آبپاشی کے اعدادوشمار: اسکیم ’’آبپاشیکی مردم شماری‘‘ کے تحت پیش رفت:

ملک میں زمینی اور سطحی پانی کی چھوٹی آبپاشی اسکیموں پر ایک مضبوط اور قابل اعتماد ڈیٹا بیس بنانے کے لیے، چھوٹی آبپاشی کی مردم شماری ہر سال کی جاتی ہے۔ چھوٹی آبپاشی کی مردم شماری، مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ’’آبپاشی کی مردم شماری‘‘ کے تحت، 100 فیصد مرکزی فنڈنگ کے ساتھ کی جاتی ہے جس کے ذریعے مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تحت تشکیل شدہ ریاستی شماریاتی سیل کو بھی تعاون حاصل ہے۔ سال 18-2017 کے حوالے سے چھٹی چھوٹی آبپاشی کی مردم شماری اور ملک کے تمام آبی ذخائر، دیہی اور شہری دونوں جگہوں پر مشتمل آبی ذخائر کی پہلی مردم شماری مکمل ہو چکی ہے۔

سال2023 کے دوران، ’’آبپاشی کی مردم شماری‘‘ اسکیم کے تحت درج ذیل پیش رفت ہوئی ہے:

    1. مارچ 2023 میں آبی ذخائر کی پہلی مردم شماری کی کل ہند اور ریاستی رپورٹس جاری کیں۔
    2. بھون پورٹل کے ساتھ ساتھ اوپن گورنمنٹ ڈیٹا (او جی ڈی) پلیٹ فارم پر آبی ذخائر کی پہلی مردم شماری کے کلیدی نتائج کی تشہیر کی۔
    3. اگست، 2023 میں 6 ویں معمولی آبپاشی کی مردم شماری کی کل ہند اور ریاستی رپورٹیں جاری کیں۔
    4. ’آبپاشی کی مردم شماری‘ اسکیم کے تحت، ساتویں چھوٹی آبپاشی کی مردم شماری، آبی ذخائر کی دوسری مردم شماری، بڑے اور درمیانے آبپاشی منصوبوں کی پہلی مردم شماری اور چشموں کی پہلی مردم شماری کے لیے ایک قائمہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس قائمہ کمیٹی کا پہلا اجلاس مئی 2023 میں ہوا تھا۔
    5. پہلی کل ہند ورکشاپ اگست 2023 میں ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آر کے سیکرٹریکی صدارت میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعلقہ سینئر افسران کے ساتھ ،ساتویں چھوٹی آبپاشی کی مردم شماری، آبی ذخائر کی دوسری مردم شماری، میجر کی پہلی مردم شماری کے انعقاد کے لیے منعقد کی گئی ہے اور درمیانے آبپاشی کے منصوبے اور ’آبپاشی کی مردم شماری‘اسکیم کے تحت چشموں کی پہلی مردم شماری میں کی گئی ہے۔
    6. ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو گرانڈ ان ایڈ، اہل ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے تجاویز کی وصولی پر بروقت جاری کی گئی۔

9.  سیلاب سے متعلق انتظامیہ کا ونگ (ایف ایم):

§ ایف ایم پی/ آر ایم بی اے 7012.79 کروڑ روپے کی مرکزی امداد، فلڈ مینجمنٹ اینڈ بارڈر ایریا پروگرام (ایف ایم بی اے پی) اسکیم کے ایف ایم پی جزو کے تحت، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کیے گئے اور 1184.13 کروڑ روپئے کا سی اے،ایف ایم بی اے پی اسکیم کے آر ایم بی اے جزو کے تحت ریاستوں/ مرکز کےہ زیر انتظام علاقوں کو 1184.13 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔

شمالی کوئل ریزروائر پروجیکٹ کے باقی کاموں کی تکمیل

ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آرنے شمالی کوئل ریزروائر پروجیکٹ، بہار اور جھارکھنڈ کے باقی کاموں کی تکمیل کے لیے طویل عرصے سے زیر التواء پروجیکٹ کو شروع کیا ہے۔ اگست 2017 میں مرکزی کابینہ نے پراجیکٹ کے آغاز سے لے کر تین مالی سالوں کے دوران 1622.27 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے شمالی کوئل ریزروائر پروجیکٹ کے بچے ہوئے کاموں کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

اس کے بعد، دونوں ریاستی حکومتوں کی درخواست پر، کچھ دوسرے اجزاء کو پروجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے ضروری پایا گیا۔ دائیں مین کینال (آر ایم سی) اور بائیں مین کینال (ایل ایم سی) کی مکمل لائننگ کو بھی تکنیکی لحاظ سے ضروری سمجھا جاتا تھا، تاکہ آبپاشی کی متوقع صلاحیت حاصل کی جا سکے۔ اس طرح، گیا ڈسٹری بیوشن سسٹم کے کام، آر ایم سی اور ایل ایم سی کی لائننگ، راستے کے ڈھانچے کی دوبارہ تشکیل، چند نئے ڈھانچوں کی تعمیر اور پروجیکٹ سے متاثرہ خاندانوں (پی اے ایفز) کے آر اینڈ آرکے لیے ایک بار کا خصوصی پیکیج اپ ڈیٹ شدہ لاگت کے تخمینہ میں فراہم کیا جانا تھا۔ . اسی کے مطابق پروجیکٹ کا نظرثانی شدہ لاگت کا تخمینہ تیار کیا گیا۔ 2430.76 کروڑ روپے کے بقایا کاموں کی لاگت میں سے، مرکز 1836.41 کروڑ روپے فراہم کرے گا۔ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 04اکتوبر2023 کو 2430.76 کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت سے ، شمالی کوئل ریزروائر پروجیکٹ کے باقی کاموں کو مکمل کرنے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

یہ پروجیکٹ بہار کے اورنگ آباد اور گیا اضلاع اور جھارکھنڈ کے پالاماؤ اور گڑوا اضلاع کے خشک سالی کے شکار علاقوں میں سالانہ 114021 ہیکٹر اراضی کو آبپاشی کی سہولت فراہم کرے گا۔ پروجیکٹ میں پینے اور صنعتی پانی کی فراہمی کے لیے 44 ایم سی ایم پانی کی فراہمی کا بھی انتظام ہے۔ پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ (پی ایم سی) کے طور پرڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آرکے تحت، ایک سی پی ایس یو میسرز ویپ کوس لمیٹڈ کے ذریعے ٹرنکی کی بنیاد پر پروجیکٹ کے بیلنس کاموں کی تکمیل، ڈیم اور اپرٹیننٹ پر 10 فیصد کام، بائیں مین کینال پر 86فیصد کام اور دائیں مین کینال (جھارکھنڈ پورشن) پر 12 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

سیلاب سے متعلق انتظامیہ اورسرحدی علاقوں کا پروگرام (ایف ایم بی اے پی)

بارہویں پانچ سالہ منصوبہ کے دوران آپریشن کے تحت’’فلڈ مینجمنٹ پروگرام (ایف ایم پی)‘‘ اور’’دریاؤں کے انتظام کی سرگرمیاں اور سرحدی علاقوں سے متعلق کام’’ (آر ایم بی اے) کو18- 2017  سے 20-2019کی مدت کے لیے’’فلڈ مینجمنٹ اینڈ بارڈر ایریاز پروگرام‘‘ (ایف ایم بی اے پی) کے طور پر ملا دیا گیا تھا۔ اس میں مزید توسیع مارچ 2021 تک کی گئی۔ کابینہ نے ستمبر 2022 تک اسکیم کو مزید منظوری دی۔ کابینہ سے مارچ 2026 تک ای ایف سی کی منظوری کا عمل جاری ہے۔ ایم ایم پی/ آر ایم بی اے کے آغاز کے بعد سے اور مارچ 2023 تک، مرکزکے زیر انتظام علاقوں/ریاستی حکومتوں کو ایف ایم بی اے پی اسکیم کے ایف ایم پی جزو کے تحت 7012.79 کروڑ روپے کی مرکزی امداد جاری کی گئی ہے اور 1184.13 کروڑ روپے کا سی اے اسکیم کے آر ایم بی اے کے جزو کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقوں/ریاستوں کو جاری کیا گیا ہے۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے معاملات

1. بھارت-بنگلہ دیش مشترکہ ندیوں کے کمیشن (جے آر سی) کے فریم ورک کے تحت تکنیکی سطح کی میٹنگ 23-24 اگست، 2023 کے دوران نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔

مشترکہ ندیوں کے کمیشن کے فریم ورک کے تحت، ہندوستان-بنگلہ دیش تکنیکی سطح کی میٹنگ 23-24 اگست، 2023 کے دوران نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ ہندوستانی وفد کی قیادت محکمہ آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی، وزارت جل شکتی، حکومت ہندکے کمشنر (ایف ایم) اور ممبر، ہندوستان-بنگلہ دیش مشترکہ دریاؤں کے کمیشنجناب اتل جین نے کی، جب کہ بنگلہ دیش کےوفد ڈاکٹر محمد ابوالحسن، ممبر، انڈیا-بنگلہ دیش جوائنٹ ریور کمیشن کی قیادت میں شامل ہوا۔

2. فرکّا میں گنگا/گنگا کے پانی کی تقسیم پر معاہدہ

بھارت اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم نے 12 دسمبر 1996 کو فرکّا کے مقام پر گنگا/گنگا کے پانی کی تقسیم کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے مطابق، گنگا/گنگا کے پانی کو فرکّا (جو کہ ہندوستان میں دریائے گنگا پر آخری کنٹرول ڈھانچہ ہے) میں خشکی کی  مدت کے دوران، ہر سال 1 جنوری سے 31 مئی تک، فارمولے کے مطابق 10- روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کیا جا رہا ہے، جو معاہدے میں فراہم کی گئی ہے۔ معاہدے کی مدت 30 سال ہے۔ معاہدے کے مطابق پانی کی تقسیم کی نگرانی ایک مشترکہ کمیٹی کر رہی ہے ،جس کی سربراہی دونوں اطراف سے ممبران جے آر سی کرتے ہیں۔ مندرجہ ذیل ہندوستان-بنگلہ دیش مشترکہ کمیٹی کے اجلاس بلائے گئے ہیں۔

  1. فرکّا میں گنگا/گنگا کے پانیوں کے اشتراک سے متعلق مشترکہ کمیٹی کی 80ویں میٹنگ، یکم مارچ 2023 کو فرکا میں مشترکہ مشاہداتی مقامات کا دورہ کرنے کے بعد 3 مارچ 2023 کو کولکتہ میں منعقد ہوئی۔
  2.  فراق میں گنگا/گنگا کے پانیوں کی تقسیم سے متعلق مشترکہ کمیٹی کا 81 واں اجلاس، 9 مئی 2023 کو ہارڈنگ برج پر مشترکہ مشاہداتی مقام کے دورے کے بعد، 11 مئی 2023 کو ڈھاکہ میں منعقد ہوا۔
  3. فرکّا میں گنگا/گنگا کے پانیوں کے اشتراک سے متعلق مشترکہ کمیٹی کی 82 ویں میٹنگ، 24 اگست 2023 کو نئی دہلی میں سال 2023 کے غیرمرطوب/خشک موسم کی سالانہ رپورٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے منعقد ہوئی۔

ملاقاتوں کے دوران ہندوستانی وفد کی قیادت جناب اتل جین، کمشنر (ایف ایم)، محکمہ آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی، وزارت جل شکتی، حکومت جمہوریہ ہند اور رکن، ہندوستان-بنگلہ دیش مشترکہ دریاؤں کمیشن نے کی۔ بنگلہ دیشی وفد کی قیادت ڈاکٹر محمد ابو الحسین، ممبر، انڈیا-بنگلہ دیش جوائنٹ ریورز کمیشن، آبی وسائل کی وزارت، عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی حکومت نے کی۔

10. نیشنل ریور کنزرویشن ڈائریکٹوریٹ (این آر سی ڈی)

دریا کی صفائی ایک مسلسل عمل ہے اور حکومت ہند مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرکے دریاؤں کی آلودگی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، ریاستی حکومتوں کی کوششوں میں اضافہ کررہی ہے۔ نیشنل ریور کنزرویشن پلان (این آر سی پی) کی مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کے تحت، مختلف ندیوں کے شناخت شدہ حصوں (دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کو چھوڑ کر) میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے، ریاستی حکومتوں کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان لاگت کی تقسیم کی بنیاد پر مدد فراہم کی جاتی ہے۔ آلودگی میں کمی کے مختلف کام ،جن میں کچے سیوریج کو روکنا اور ان کا رخ موڑنا، سیوریج نظام کی تعمیر، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا قیام، کم لاگت کی صفائی، دریا کے سامنے والے/نہانے کے گھاٹ کی ترقی وغیرہ شامل ہیں۔

این آر سی پی کے تحت کامیابیاں اور اقدامات:

        • مہاراشٹر کے ناگپور میں ’آلودگی میں کمی اور دریائے ناگ کے تحفظ‘ کے لیے پروجیکٹ کی منظوری، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن امداد کے ساتھ 1926.99 کروڑ روپے کی لاگت سے۔
        • سری نگر (جے اینڈ کے) میں 66.17 کروڑ روپے کی لاگت سے ’’چنٹکول اور گاو کدل علاقوں میں دریائے جہلم کی آلودگی کو کم کرنے اور تحفظ فراہم کرنے‘‘ کا منصوبہ۔
        • گوا میں کرچورم اور آس پاس کے علاقوں میں 81.14 کروڑ روپے کی لاگت سے ’’آلودگی میں کمی اور دریائے زوری کے تحفظ‘‘ کے لیے پروجیکٹ۔
  • 61.47 کروڑ روپے کی لاگت سے نیشنل ریور کنزرویشن پلان (این آر سی پی) کے تحت، 13 شہری مقامی اداروں، ناگالینڈ میں مرحلہ-I فیکل سلج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے پروجیکٹ۔
        • وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ڈبلیو آئی آئی)، دہرادون کے ذریعہ نیشنل ریور کنزرویشن پلان (این آرسی پی) کے تحت، ’’منتخب 6 ہندوستانی دریاؤں (یعنی کاویری، گوداوری، پیریار، مہاندی، نرمدا اور باراک ندی) کی ماحولیاتی حیثیت کا جائزہ‘‘ کا پروجیکٹ24.56 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے۔
        • این آر سی پی کےتحت، سرگرمیوں کو وسیع الابنیاد بنانے اور دریا کے تحفظ کے عمل میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور متعلقہ فریقین کی شرکت کو یکجا کرنے کے لیے، ڈبلیو آئی آئی (وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا) کو چھ دریاؤں، مہانادی، نرمدا، گوداوری، پیریار ، کاویری اور بارک کے لیے حیاتیاتی تنوع کا مطالعہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
        • این آر سی پی کے تحت 180.80 ایم ایل ڈی صلاحیت کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بنایا گیا ہے، اس طرح ندیوں میں داخل ہونے والی آلودگی کے بوجھ کو کم کرنا اور ان کے پانی کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔
        • این آر سی پی کے تحت پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے مختلف ریاستی حکومتوں/ایجنسیوں کو 164 کروڑ روپے کی مرکزی امداد جاری کی گئی۔
        • ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ 2022 شہریوں میں بیداری پیدا کرنے اور اس مقصد کے لیے عوامی شرکت پیدا کرنے کے لیے متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر منایا گیا ہے۔

11. خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون (ای اے اینڈ آئی سی)

جی-20: ہندوستان نے یکم دسمبر 2022 سے 30 نومبر 2023 تک جی-20 کی صدارت سنبھالی۔ ہندوستان کی جی-20 صدارت کے دوران، وزارتِ جل شکتی (ایم او جے ایس) نے ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کی وزارت کے تعاون سے چار اجلاسوں اور موسمیاتی استحکام ورکنگ گروپ (ای سی ایس ڈبلیو جی) کے اجلاس میں حصہ لیا۔ وزارتِ جل شکتی (ایم او جے ایس) نے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کی وزارت، حکومت ہند کے ساتھ مل کر پانی سے متعلق ماحولیاتی پائیداری کے قائمہ گروپ کے تحت، 27 سے 29 مارچ 2023 کے دوران ماحولیات اور آب وہوا کی پائیداری کے قائمہ گروپ کی میٹنگ میں گاندھی نگر میں حصہ لیا۔ ہندوستان نے جی20 ممبر ممالک کے ذریعہ پانی کے انتظام پر بہترین طریقوں کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ جی20 ممبران کے اشتراک کردہ بہترین طریقوں کو جی20 ممالک کے درمیان علم کے تبادلے اور کراس لرننگ کو قابل بنانے والے مجموعہ میں مرتب کیا گیا تھا۔ اس کے مطابق، ایک مسودے کا نمونہ ڈیزائن کیا گیا تھا اور اس وزارت کے ذریعے تمام جی20 ممبر ممالک کو ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے ذریعے تقسیم کیا گیا تھا، جو کہ حکومت کی نوڈل وزارت تھی۔ بھارت کے حتمی مسودے کا آغاز 27 جولائی 2023 کو چنئی میں ای سی ایس ڈبلیو جی کی چوتھی میٹنگ میں شروع کیا گیا۔

دیگر اہم اقدامات اور پیشرفت کے بارے میں جاننے  کے لیےیہاں کلک کریں۔

********

U.No.3527

(ش ح ۔اع۔ ر ا)       

 



(Release ID: 1996074) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi