وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ملك بھر میں مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا آٹھواں یوم: متعدد مقامات پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریبات اور سابق فوجیوں کی ریلیاں


کانپور میں تقریباً 1,000 سابق فوجیوں کی شرکت کے ساتھ وزیر دفاع نے تقریبات کی قیادت کی

حکومت سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پا بندِ عہد ہے۔ جیسے جیسے قوم ترقی کر رہی ہے، مزید کوششیں کی جا رہی ہیں: جناب راجناتھ سنگھ

‘‘یہ قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ فوجیوں اور ان پر انحصار كرنے والوں کے ساتھ اپنی فیملی جیسا سلوک کرے اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہنے کو یقینی بنائے’’

Posted On: 14 JAN 2024 1:28PM by PIB Delhi

سابق فوجیوں کو ان کی بے لوث ڈیوٹی اور قربانیوں کے لیے خراج عقیدت پیش کرنے اور ان بہادروں کے رشتہ داروں کے ساتھ یکجہتی کو تقویت پہنچانے كے لیے مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا آٹھواں یوم آج  14 جنوری 2024 کو پورے ہندوستان میں متعدد مقامات پر منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے سری نگر، پٹھان کوٹ، دہلی، کانپور، الور، جودھ پور، گوہاٹی، ممبئی، سکندرآباد، کوچی اور کئی دیگر مقامات پر پھول چڑھانے کی تقریبات كا اہتمام اور سابق فوجیوں کی ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کانپور کے ایئر فورس اسٹیشن پر سابق فوجیوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان تقریبات کی قیادت کی۔ وہاں كی تقریب میں تقریباً 1000 سابق فوجیوں نے شرکت کی۔ وزیر دفاع نے ان کے ساتھ بات چیت کی اور مادر وطن کے حق میں ان کی بے لوث خدمت کے لیے سورماوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سابق فوجی ہر ہندوستانی کے دل میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ ہمارے سپاہی خاندان، ذات پات اور نسل سے بالا تر ہو کر صرف قوم کے بارے میں سوچتے ہیں۔ وہ اپنے فرائض کو مؤثر طریقے سے انجام دیتے ہیں کیونکہ وہ اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ اگر ملك محفوظ ہے تو سب کچھ محفوظ ہے۔ اس سے انہیں ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی اخلاقی طاقت ملتی ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے تئیں وزارت دفاع کی غیر متزلزل عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ون رینک ون پنشن اسکیم کو نافذ کرنے سے لے کر صحت کی دیکھ بھال اور دوبارہ روزگار فراہم کرنے تک، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں حکومت ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ مزید کوششیں کر رہی ہے، وہیں یہ عوام کی بھی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ فوجیوں اور ان پر انحصار كرنے والوں کو اپنا خاندان سمجھیں اور ہمیشہ ان كے ساتھ كھڑے رہنے  کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریٹائر ہونے والے اور حاضر سروس فوجیوں کے عزت و احترام کے اپنے عزم کو مزید مضبوط کریں۔

وزیر دفاع نے كہا کہ ہندوستانی فوجیوں کی بہادری، دیانتداری، پیشہ ورانہ اور انسانیت کو نہ صرف پورے ملک بلکہ پوری دنیا میں عزت اور پہچان حاصل ہے۔

"پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں لڑنے والے ہمارے فوجیوں کی بہادری کو پوری دنیا میں احترام کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔ ہم ہندوستانی بھی نہ صرف اپنے فوجیوں بلکہ دوسرے ممالک کے فوجیوں کا بھی احترام کرتے ہیں۔ 1971 کی جنگ میں پاکستان کے 90 ہزار سے زائد فوجیوں نے ہندوستاں کے آگے ہتھیار ڈالے تھے۔ ہم ان کے ساتھ کسی بھی طرح کا سلوک کر سکتے تھے لیکن یہ ہماری ثقافت اور روایت ہے کہ ہم نے مکمل طور پر انسانی رویہ اپنایا اور انہیں پورے احترام کے ساتھ ان کے ملک واپس بھیج دیا۔ دشمن کے فوجیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک انسانیت کے سنہری ابواب میں سے ایک ہے۔

وزیر دفاع نے اس موقع پر جنگی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سورماوں کو ان کی عظیم قربانی اور  خدمات کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مینٹیننس کمانڈ ایئر مارشل وبھاس پانڈے اور ایئر آفیسر کمانڈنگ، ایئر فورس اسٹیشن، کانپور ایئر کموڈور ایم کے پروین اس موقع پر موجود معززین میں شامل تھے۔

مملكتی وزیر دفاع جناب  اجے بھٹ آج ہی سکندرآباد میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ نئی دہلی میں ہونے والی تقریب میں چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ٹو چیئرمین، چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو، ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف (حکمت عملی) اور جوائنٹ سیکریٹری، سابق فوجی بہبود اور مسلح افواج کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ سابق فوجیوں اور مختلف سابق فوجی تنظیموں کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سروس چیفس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق فوجیوں كے حق میں مسلح افواج کی مختلف ایجنسیوں کی جانب سے کیے گئے اہم فلاحی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ان لوگوں نے قوم كی تعمیر میں سابق فوجیوں کی بے لوث خدمات کی ستائش کی۔

فضائیہ کے سربراہ نے ان سابق فوجیوں کے تعاون کا اعتراف کیا جن کے مضبوط جذبے، قیادت اور وژن نے آج کی ہندوستانی فضائیہ  کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ فضائیہ كے تقریباً 1.85 لاکھ  پنشنرز کو سسٹم فار پنشن ایڈمنسٹریشن-رکشا (اِسپرش) پلیٹ فارم پر منتقل کیا گیا ہے۔ دفاعی پنشن کی منظوری اور تقسیم کے لیے ایک ویب پر مبنی مربوط نظام موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'گھر پر خدمت' کے تصور کے ایک حصے کے طور پر ہر ایئر فورس اسٹیشن پر قائم کیے گئے اسپرش سروس سینٹر سابق فوجیوں کو مسائل کو زیادہ موثر اور جامع انداز میں حل کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ بحریہ تجربہ کار برادری کو درپیش مختلف مسائل سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہت نقطہ نظر كے ساتھ عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ اہل کاروں اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ بیواؤں اور لڑاءی میں كام آنے والے ہیروز کے رشتہ داروں کا احاطہ کرنے کے لیے پہلے سے جاری آؤٹ ریچ اقدامات کو مضبوط اور وسیع کیا گیا ہے۔ انہوں نے كہا کہ گزشتہ سال بحریہ نے لیہہ، لداخ اور شمال مشرقی ریاستوں سمیت مختلف مقامات پر اس طرح کے 58 آؤٹ ریچ پروگراموں کا انعقاد کیا تھا۔

'وی فار ویٹرنز' کا ترانہ مختلف عوامی مقامات پر سابق فوجیوں کی برادری کے لیے ایک پیغام کے طور پر بجایا گیا۔ تقریبات كے دوران پہلا میگزین ساگر سمواد کا اجرا بھی ہوا یہ ایک سالانہ جریدہ ہے جو ہندوستانی بحریہ کے سابق فوجیوں کے امور کے ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ شائع ہوتا ہے۔ سابق فوجیوں کے لیے معلومات، پالیسیوں اور دلچسپی کے مختلف موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی فوج نے بھی بالترتیب 'وائیو سمویدن' اور 'سمن' میگزین جاری کیے۔

مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا دن ہر سال 14 جنوری کو مسلح افواج کے پہلے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل کے ایم کریپا کی خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جو اس دن 1953 میں ریٹائر ہوئے تھے۔ یہ دن پہلی بار 2016 میں منایا گیا تھا اور اس کے بعد سے  ہر سال سابق فوجیوں کے اعزاز میں اس طرح کے انٹرایکٹو پروگراموں کی میزبانی کے ذریعے اسے منایا جاتا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1995992) Visitor Counter : 95


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Tamil