وزارت دفاع
آئی این ایس چیتا، گُلدار اور کمبھیر کو 40 سال کی شاندار خدمات کے بعد موقوف کر دیا گیا
Posted On:
13 JAN 2024 11:36AM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز چیتا، گُلدار اور کمبھیر کو 12 جنوری 2024 کو قوم کے حق میں چار دہائیوں کی شاندار خدمات انجام دینے کے بعد موقوف کر دیا گیا ۔ موقوفی کی رسم پورٹ بلیئر میں ایک روایتی تقریب میں ادا کی گئی جس میں غروب آفتاب کے وقت قومی پرچم، تینوں بحری جہازوں کے بحریہ کے نشان اور ڈیکمیشننگ پینٹس کو آخری بار نیچے اتارا گیا۔
چیتا، گُلدار اور کمبھیر كو گڈنیا شپ یارڈ واقع پولینڈ میں پولنوکنی کلاس لینڈنگ بحری جہاز کے طور پر بنایا گیا تھا اور جناب ایس کے اروڑا (چیتا اور گلدار) اور جناب اے کے داس (کمبھر) کی موجودگی میں بالترتیب 1984، 1985 اور 1986 میں ہندوستانی بحریہ میں شامل کیے گئے تھے۔ دونوں اُن دنوں پولینڈ میں ہندوستان کے سفیر تھے۔ تینوں جہازوں کے کمانڈنگ آفیسر بالترتیب كمانڈروی بی مشرا، لیفٹیننٹ کمانڈر ایس کے سنگھ اور لیفٹیننٹ کمانڈر جے بنرجی تھے۔ اپنے ابتدائی سالوں کے دوران، چیتا كو مختصر مدت کے لیے کوچی اور چنئی میں اور کمبھیر اور گلدار كو وشاکھاپٹنم میں ركھا گیا تھا۔ بحری جہازوں کو بعد ازاں انڈمان اور نکوبار کمان میں دوبارہ لایا گیا، جہاں ان جہازوں نے اپنی موقوفی تک خدمات انجام دیں۔ یہ بحری جہاز تقریباً 40 سال سے فعال بحری خدمات میں تھے اور 12,300 دنوں سے زیادہ سمندر میں رہتے ہوئے ان جہازوں نے مجموعی طور پر تقریباً 17 لاکھ سمندری میل کا فاصلہ طے کیا تھا۔ انڈمان اور نکوبار کمانڈ کے ایمفیبین پلیٹ فارم کے طور پر ان جہازوں نے فوجی دستوں کو ساحل پر اتارنے کے لیے 1300 سے زیادہ ساحلی آپریشن کیے۔
اپنے شاندار سفر کے دوران ان بحری جہازوں نے متعدد میری ٹائم سیکیورٹی مہمات اور انسانی امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ان میں آئی پی كے ایف آپریشنز کے ایک حصے کے طور پر آپریشن امن اور ہتھیاروں اور گولہ بارود کی اسمگلنگ اور ہندوستان اور سری لنکا کی سرحد کے پار غیر قانونی امیگریشن پر قابو پانے کے لیےمئی 1990 میں آپریشن تاشا کے دوران ان کا کردار قابل ذکر ہے۔ ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے درمیان ایک مشترکہ آپریشن اور سری لنکا میں 1997 کے طوفان اور 2004 میں بحر ہند کی سونامی کے بعد امدادی کارروائیوں میں ان كا شاندار حصہ رہا۔
ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز چیتا، گلدار اور کمبھیر نے سمندری منظر نامے پر ایک انمٹ نشان چھوڑا ہے اور ان کی خدمات كی موقوفی سے ہندوستانی بحریہ کی تاریخ کے ایک اہم باب کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
ایئر مارشل سجو بالاکرشنن، اے وی ایس ایم، وی ایم، کمانڈر انچیف انڈمان اور نکوبار کمانڈ (سی آئی این سی اے این)، وائس ایڈمرل ترون سوبتی، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، بحریہ کے ڈپٹی چیف، فلیگ آفیسرز، سابق کمانڈنگ آفیسرز اور تینوں جہازوں کے کمیشننگ عملہ كے اركان نے پورٹ بلیئر میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی۔
یہ واقعہ اس لحاظ سے بھی منفرد تھا کہ ایک ہی کلاس کے تین جنگی جہازوں کی خدمات كو ایک ہی دن ایک ساتھ موقوف کر دیا گیا تھا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 3569
(Release ID: 1995857)
Visitor Counter : 106