وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت  کی جانب سے مہا بھارت سرکٹ پر کانفرنس اور کروکشیتر ، جیوتیسر اور تھانیسور کا دورہ

Posted On: 12 JAN 2024 5:39PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت، حکومت ہند (شمالی خطے کا دفتر) نے مہا بھارت سرکٹ پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کے بعد دس جنوری، 2024 کو کروکشیتر، جیوتیسراور تھانیسور کا دورہ کیا گیا۔ ملک بھر سے مختلف شعبوں کے نمائندے، بشمول ٹور آپریٹرز، سفر سے متعلق میڈیا کے افراد ، رائے ہموار کرنے والے اور سوشل میڈیا کے مقبول افراد کے علاوہ سیاحت کی وزارت کے افسران ، ہریانہ محکمہ سیاحت کے افسران اور مقامی انتظامیہ کے اہلکار کانفرنس میں شریک ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RBW6.jpg

اس پروگرام کا مقصد اس علاقے کے ساحتی امکانات اور یہاں کے مذہبی اہمیت سے تمام لوگوں کو روشناس کرانا تھا۔ وزارت سیاحت، حکومت ہریانہ سیاحت محکمے کے افسران اور سیاحت کی صنعت کے افراد نے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں بنیادی ڈھانچہ، رہائش، سیاحوں کے لئے سہولیات، اس علاقے میں سیاحوں کی آمد اور ذمہ دار سیاحت جیسے پہلوشامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024DQ8.jpg

نو جنوری 2024 کو منعقدہ کانفرنس کا مقصد کروکشیتر علاقے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور مہابھارت سے متعلق مقامات  کو سیاحت کے لئے ترجیحی مقامات کی حیثیت سے اجاگر کرنا تھا۔

ورچوئل طریقے سے مندوبین کو خطاب کرتے ہوئے سیاحت کی وزارت میں ڈائرکٹر جنرل منیشا سکسینہ نے کہا کہ مہابھارت محض ایک مذہبی کتاب نہیں، بلکہ ایک طرززندگی ہے اور کروکشیترکوبھارت میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں سے سیاحت کی  وزارت نے ہریانہ سیاحت محکمے کے اشتراک سے یہاں آنے والے سیاحوں کے لئے بہتر سہولیات کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ لائٹ اینڈ ساؤنڈ کا اہتمام اور جیوتسار میں ایک میوزیم کا قیام ان اقدامات کی مثال ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UFHR.jpg

کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر آر کے سمن، ڈائرکٹر نورتھ نے وضاحت کی کہ اس کانفرنس کے انعقاد اور اس علاقے کے ٹور کا مقصد کروکشیتر کی مالا مال ثقافتی میراث کو سامنے لانا تھا تاکہ وہ کروکشیتر کے سیاحتی امکانات کا از خود جائزہ لے سکیں۔

ڈاکٹر رمن گپتا، جوائنٹ ایم ڈی، ہریانہ ٹورزم، راجیو مہرا، صدر آئی اے ٹی او، پی پی کھنہ، صدر اے ڈی ٹی او آئی اور سوین گرو چندر داس، نائب صدر اسکون نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور کروکشیتر کے امکانات اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00448L0.jpg

متعلقہ علاقوں کے دورے کے دوران تمام مندوبین نے کروکشیتر تھانیسر اور جیوتسار میں اہم سیاحتی مقامات دیکھے۔ مندوبین نے شیخ  چلی کا مقبرہ ، راجہ ہر ش کا ٹیلہ، بھدر کالی مندر اور بھیشم کنڈ جیسے مقامات کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005BVL4.jpg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1995704) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi