بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ نے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ کے دوران گجرات اسٹیٹ پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ اور گجرات پیپاوا پورٹ لمیٹیڈ کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے
Posted On:
12 JAN 2024 6:35PM by PIB Delhi
این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ نے 10 تا 12 جنوری 2024 گاندھی نگر میں منعقد ہونے والی تین روزہ وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے دوران گجرات اسٹیٹ پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ اور گجرات پیپاوا پورٹ لمیٹیڈ کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔
گجرات اسٹیٹ پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کا مقصد جی ایس پی سی کے گیس نیٹ ورکس میں گرین ہائیڈروجن کی آمیزش اور گجرات میں گرین ہائیڈروجن فیولنگ اسٹیشن قائم کرکے گرین ہائیڈروجن موبلیٹی کو فروغ دینا ہے۔ مفاہمت نامے کا تبادلہ سی ایم ڈی، این ٹی پی سی، جناب گردیپ سنگھ اور ایم ڈی، جی ایس پی سی، شری ملند توروانے كے درمیان ہوا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، وزیر خزانہ، توانائی اور پیٹرو کیمیکل، حکومت گجرات، جناب کنوبھائی دیسائی، رکن، نیتی آیوگ ڈاکٹر وی کے سرسوات اور دیگر سینئر حکام اور بین الاقوامی مندوبین موجود تھے۔
گجرات پیپاوا پورٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایم او یو کا مقصد جی پی پی ایل کی فراہم کردہ زمین پر برآمد اور مقامی مارکیٹ کے لیے گرین امونیا کی پیداوار سمیت ایک گرین ہائیڈروجن ایکو سسٹم تیار کرنا ہے۔ اس کا مقصد این جی ای ایل کے ذریعہ پیپاوا بندرگاہ کی ترقی کو لنگر بندرگاہ کے طور پر تلاش کرنابھی ہے جو گجرات میں آف شور ونڈ فارمز کی تلاش، ترقی اور آپریشنز کے لیے ہے۔ ایم او یو کا تبادلہ جی ایم ہائیڈروجن، این ٹی پی سی اور اے پی ایم ٹرمینلز کے ایم ڈی، پپاوا کے درمیان ہوا۔
این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ این ٹی پی سی کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے اور اس کا مقصد 3.4 جی ڈبلیو سے زیادہ کی آپریشنل صلاحیت کے ساتھ این ٹی پی سی کے قابل تجدید توانائی کے سفر میں اہمیت كا حامل ہونا ہے۔ پائپ لائن میں 26 جی ڈبلیو بشمول 7 جی ڈبلیو زیر عمل ہے۔
گجرات اسٹیٹ پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ ہندوستان کی سب سے بڑی گیس ٹریڈنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے جو تیل اور قدرتی گیس کی تلاش، تیاری اور پیداوار میں مصروف ہے۔
گجرات پیپاوا پورٹ لمیٹیڈ ہندوستان کی سرکردہ نجی بندرگاہوں میں سے ایک ہے جسے اے پی مولر – ماءرسك اے ایس نے فروغ دیا ہے۔ اس میں سالانہ سرِ دست 1.35 ملین بیس فٹ والے کنٹینرز، 4 - 5 ملین ٹن خشک بلک کارگو، 2 ملین ٹن مائع کارگو اور تقریباً 2,50,000 کاریں ہینڈل كرنے کی گنجائش ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1995692)
Visitor Counter : 110