کوئلے کی وزارت

کوئلے كی وزارت كی طرف سے کانوں کو بند کرنے کی جامع حکمت عملی كا آغاز


متروك اور منقطع کانوں کی سائنٹیفك طریقے سے بند كرنے پر توجہ مرکوز؛ اب تک 299 كانوں کی نشاندہی

Posted On: 12 JAN 2024 6:10PM by PIB Delhi

کوئلے كی كانوں كو ذمہ دارانہ اور ماحولیات کے حوالے سے باشعور طریقے سے بند كرنے کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کوئلے کی وزارت نے متروك اور بند کانوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع كئے ہیں۔ تاریخی طور پر کانوں کی بند كرنے كا عمل غیر کنٹرول شدہ خصوصیت ركھتا آیا ہے۔ اس میں سامان اور مواد کو ترک اور کان کی جگہوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ ایک منظم نقطہ نظر کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت نے 2009 میں كانوں كو بند کرنے کے رہنما خطوط متعارف کرائے۔ اس کے بعد 2013 اور 2020 میں نظر ثانی کی گئی جس میں ماحولیاتی اثرات کو کم کرتے ہوئے محفوظ اور مستحکم بندشوں پر زور دیا گیا۔

دو ہزار نو، 2009 سے پہلے بند ہونے والی کانوں میں اکثر بند كرنے کے ڈھانچے کا فقدان ہوتا تھا جس کی وجہ سے غیر سائنٹیفك طریقے سے كانیں بند كی جاتی تھیں۔ ان متروك كانوں سے منسلک جسمانی خطرات اور ماحولیاتی نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت نے اکتوبر 2022 میں 2009 سے پہلے بند کانوں کے انتظام کے لیے رہنما خطوط جاری کیے۔ ان كی غیر جاری، متروک یا بند کے طور پر درجہ بندی کی گی۔

کول انڈیا لمیٹڈ نے وزارت کے وژن کے مطابق کانوں کو بند كرنے کے لیے ان كی نشاندہی كی اور فعال اقدامات کیے۔ 2009 سے پہلے کی 169 اور 2009 کے بعد کی 130 كانوں کی شناخت کی گئی جنہیں غیر جاری، متروك یا بند سمجھا جاتا رہا۔ ان میں سے 2009 سے پہلے کی 68 كانیں حتمی طور پر بند كیے جانے كی خاطر نشان زد ہیں، 63 فائنل مائن کلوزر پلان تندہی سے تیار کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 2009 سے پہلے کی 14 كانیں عارضی طور پر بند كرنے کے لیے مختص کی گئی ہیں جن میں سے ہر ایک کے لیے جامع عارضی مائن بند کرنے کے منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔

دو ہزار نو، 2009 کے بعد کی کانوں کے بارے میں، کول انڈیا لمیٹڈ فعال طور پر 35 فاءنل ماءن كلوزر پلان تیار کر رہا ہے جو ذمہ دارانہ طور پر کانوں کو بند كرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ  2009 سے پہلے کی چھ کانوں کی عارضی طور پر بند كرنے کے لیے اور 2009 کے بعد کی پانچ کانوں کی حتمی طور پر بند كرنے کے لیے شناخت كر چکی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان شناخت شدہ كانوں کو بند کرنے کی سرگرمیاں پہلے ہی جاری ہیں

اس کے علاوہ وزارت نے کانوں کو بند كرنے کے فریم ورک کو مضبوط بنانے اور بہترین بین الاقوامی طریقوں کو اپنانے کے لیے موجودہ مائن پلان کے رہنما خطوط کا جائزہ لینے کے لیے ایک ماہر کمیٹی مقرر کی ہے۔

جامع سرگرمیوں کو ہموار کرنے اور ان کی نگرانی کے لیے سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ نے ایک پورٹل تیار کیا ہے۔ یہ مرکزی ذریعہ سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کی اجازت دیتا ہے جن میں بحالی، ہوا اور پانی کے معیار کے بعد كانوں كو بند كرنے، زمین کی بحالی اور سماجی معاونت کے اقدامات شامل ہیں۔ یہ اقدامات اجتماعی طور پر ذمہ دار اور سائنسی اعتبار سے کانوں کو بند كرنے کے رُخ پر ایک مثالی تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں جو کوئلے كی وزارت  کی ماحولیاتی ذمہ داری اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے عزم کے مطابق ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1995680) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi