عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے سوامی وویکانند کے "وژن انڈیا" کو محسوس کیا اور ہندوستان کو "وکست بھارت"  کی شکل میں ترقی دے کر وویکانند کے مشن کو آگے بڑھانے  کا بیڑا اٹھایا ہے

Posted On: 12 JAN 2024 6:27PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیرڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  آج جموں میں کہا کہ جناب نریندر مودی نے  سوامی وویکانند کے "وژن انڈیا" کو محسوس کیا اور ہندوستان کو "وکست بھارت" کی شکل  میں ترقی دے کر وویکا نند کے مشن کو آگے بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ جموں میں سوامی وویکانند کے 161 ویں یوم پیدائش اور سوامی وویکانند میڈیکل مشن چیریٹیبل اسپتال امبفلہ کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد  تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OAE9.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوانوں کی صلاحیت سازی  پر زور دیا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کی پوری طاقت کو محسوس کر سکیں اور اپنی توانائی کو اس مقصد کے لیے استعمال کر سکیں۔

وزیر موصوف نے ہر کسی پر زور دیا کہ وہ امرت کال کے اگلے 25 برسوں میں اپنی طاقت، صلاحیت اور ہنرمندی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ وہ سال 2047 تک وکست بھارت کے وژن کو پورا کرنے میں اپنا تعاون دے سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002II7N.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم مودی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 لے کر آئے۔ سوامی وویکانند کے مطابق، تعلیم کا اصول صلاحیت سازی اور انسانی  ترقی ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، یہ وہ اصول ہے جس نے این ای پی 2020 کو متاثر کیا  ہےجو طلباء کی موروثی صلاحیتوں اور قابلیت کو سامنے لانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ پہلے طلباء اپنے والدین کی امنگوں کے تابع ہوتے تھے۔ اب انہیں  اپنی اہلیت کی بنیاد پر مضامین کا انتخاب کرنے اور تبدیل کرنے کی آزادی ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بااختیاریت این ای پی 2020 سے پیدا ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YSRP.jpg

حکومت کی فلاحی اسکیموں کی نمایاں خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ براہ راست فوائد کی منتقلی (ڈی بی ٹی) نے سسٹم سے بچولیوں کو باہر کرکے زیادہ شفافیت کی ابتدا کی ہے اور یہ یقینی بنایا ہے کہ نقد فائدہ براہ راست مستفید کنندگان کے بینک کھاتوں تک پہنچے۔ اسی طرح، اجولا یوجنا کے تحت مستفیدین کو مذہب یا ذات پات کی بنیاد پر کسی تفریق   کے بغیر مفت گیس سلنڈر دستیاب کرائے جارہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043LCT.jpg

میڈیکل سائنس میں زیادہ سے زیادہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی وکالت کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اکیلے چلنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے تنظیموں اور اداروں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر موصوف نے مثال دی کہ ہندوستان کی حالیہ کامیابی کی کہانیاں جیسے کووڈ ویکسین، چندریان اور اروما مشن مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہیں۔

 

******

ش ح۔ ج ق ۔ م  ص

U-NO. 3553


(Release ID: 1995672) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Marathi