سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی ایم ٹی کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لیے ہندوستانی وفد کا ہوائی کا دورہ
Posted On:
12 JAN 2024 2:50PM by PIB Delhi
سکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی)پروفیسر ابھے کرندیکر کی قیادت میں ایک ہندوستانی وفد نے امریکہ کے ہوائی شہر میں واقع موناکیا کا دورہ کیا اور تھرٹی میٹر ٹیلی اسکوپ (ٹی ایم ٹی)پروجیکٹ کی پیش رفت میں درپیش چیلنجوں اور ان پر قابو پانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
تھرٹی میٹر ٹیلی اسکوپ (ٹی ایم ٹی)ایک30-میٹر قطر والی پرائمری مرر آپٹیکل اور انفراریڈ دوربین ہے ،جو امریکہ کے ہوائی شہر میں واقع مونا کیا میں نصب کی جا رہی ہے۔ ہندوستان اس پروجیکٹ میں ایک بانی ممبر پارٹنر ہے، جس کا مقصد آپٹیکل اور انفراریڈ فلکیات کے ذریعے کائنات کے تعلق سے نئی کھڑکیاں کھولنا ہے۔ اس پروجیکٹ میں ہندوستانی شراکت داری کو مرکزی کابینہ نے 2014 میں منظوری دی تھی۔
پروفیسر ابھے کرندیکر کی قیادت میں ایک پانچ رکنی ہندوستانی وفد نے پروفیسر ہنری یانگ چیئرمین، تھرٹی میٹر ٹیلی اسکوپ (ٹی ایم ٹی) انٹرنیشنل آبزرویٹری(ٹی آئی او)بورڈ، پروفیسر رابرٹ کرشنر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹی آئی او اورہوائی میں واقع ٹی ایم ٹی پروجیکٹ مینیجروں سے 9 جنوری 2024کوملاقات کی۔
بات چیت ٹی ایم ٹی کی موجودہ صورتحال، خاص طور پر موناکیا سائٹ، سول کنسٹرکشن کا آغاز، فنڈنگ کی موجودہ صورتحال، اس پروجیکٹ کے لیے اب تک کی پیش رفت اور موجودہ منظر نامے میں متوقع ٹائم لائنز پرمرکوز رہی۔
جناب اسکاٹ سائیکی، اسپیکر آف ہاؤس، ہوائی اسٹیٹ لیجسلیچر، جناب جان کومیجی، چیئرمین، مونا کیا اسٹیورڈ شپ اینڈ اوور سائیٹ اتھارٹی، جناب مچ روتھ، میئر ہوائی کاؤنٹی، محترمہ کائیو کیمورا،ہوائی کی باشندہ اورایمیلووا اسٹرونومی سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر،جناب ٹوبی تانیگوچی،صدر کے ٹی اے سپر اسٹورز، جناب پووا ایشی باشی،ہوائی باشندہ اور اسٹیٹ آف ہوائی ڈپارٹمنٹ آف لینڈ اینڈ نیچرل ریسورسز، ڈاکٹر کیمو الامیڈا، ہوائی باشندہ اور ہوائی کاؤنٹی کے میئر کے امیدوار2024 کے ساتھ الگ سے میٹنگیں بھی کی گئیں۔
جن امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ان میں فیصلہ سازی میں مقامی ہوائی باشندوں کو شامل کرنے کے عمل کا آغاز، موجودہ حالات میں اس منصوبے کو آگے بڑھانا شامل ہے۔
ہندوستانی وفد کو پروجیکٹ کے ہر پہلو، مقامی ہوائی باشندوں کی شمولیت، فنڈنگ کی دستیابی اور امکانات، مرکز کی سول تعمیر کے ساتھ ساتھ ٹی ایم ٹی کے قیام کے لیے کی جانے والی ترقیاتی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
***********
ش ح۔م م۔ن ع
U. No.3543
(Release ID: 1995598)
Visitor Counter : 85