وزارت دفاع
چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2024 کا دورہ کیا
این سی سی 17 لاکھ سے زیادہ کیڈٹس کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی یونیفارم والی نوجوانوں کی تنظیم ہے: سی ڈی ایس
Posted On:
12 JAN 2024 4:51PM by PIB Delhi
چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان، نے 12 جنوری 2024 کو دہلی کینٹ میں این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2024 کا دورہ کیا۔ ڈی جی این سی سی، لفٹننٹ جنرل گربیر پال سنگھ کے ذریعہ استقبال کئے جانے کے بعد سی ڈی ایس نے تینوں ونگز یعنی فوج، بحریہ اور فضائیہ سے تیار کیڈٹس کے ذریعہ پیش کئے گئے شاندار گارڈ آف آنر کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد بی آئی ٹی ایس ، پیلانی کی گرل کیڈٹس نے شاندار بینڈ ڈسپلے کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے شاندار ‘گارڈ آف آنر’ پیش کئے جانے اور مثالی ٹرن آؤٹ اور بے مثال ڈرل پیش کرنے پر کیڈٹس کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی ‘اتحاد اور نظم و ضبط’ کے اپنے نصب العین کے مطابق ایک معمولی آغاز سے بڑھ کر 17 لاکھ سے زیادہ کیڈٹس کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی یونیفارم والی نوجوانوں کی تنظیم بن گئی ہے۔ انہوں نے اس ملک کے نوجوانوں میں نظم و ضبط، قیادت اور دوستی کی خصوصیات پیدا کرنے میں این سی سی کی خدمات کی تعریف کی۔
انہوں نے ملک کی تعمیر میں این سی سی کیڈٹس کی قابل ستائش کوششوں اور‘بین الاقوامی یوگا ڈے’، ’ہر گھر ترنگا’، ‘پنیت ساگر ابھیان’ اور اسی طرح کے دیگر اقدامات جیسی سرگرمیوں میں ان کی نمایاں شرکت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کھیلوں اور مہم جوئی کی سرگرمیوں میں این سی سی کیڈٹس کی شرکت کا بھی ذکر کیا جو این سی سی کے نصاب کے اہم اجزاء ہیں۔ انہوں نے کامیابیوں کے بارے میں جان کر خوش کا اظہار کیا جہاں این سی سی کیڈٹ ٹیموں نے سبروتو کپ اور جواہر لال نہرو ہاکی چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ انہوں نے ماولنکر شوٹنگ چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے پر بھی این سی سی کیڈٹس کی تعریف کی۔
انہوں نے این سی سی کیڈٹس کو مشورہ دیا کہ وہ بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں اور زندگی میں پر امید رہیں کامیابی یا ناکامی کی فکر نہ کریں۔
سی ڈی ایس نے تمام 17 این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس کے ذریعہ تیار کردہ اچھی طرح سے رکھے ہوئے 'فلیگ ایریا' کا معائنہ کیا، جس میں سماجی بیداری کے مختلف موضوعات کو دکھایا گیا ہے۔ انہیں کیڈٹس نے اپنے اپنے ماڈلز کے بارے میں بریفنگ دی۔ جنرل نے دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ این سی سی آڈیٹوریم میں باصلاحیت کیڈٹس کے شاندار 'ثقافتی پروگرام' کا بھی مشاہدہ کیا۔
*******
ش ح۔ا گ ۔ ج
Uno3540
(Release ID: 1995574)
Visitor Counter : 140