وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے اڈیشہ کے ساحل سے دور نئے سلسلے کے آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

Posted On: 12 JAN 2024 1:19PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے 12 جنوری 2024 کو صبح ساڑھے دس بجے اوڈیشہ کے ساحل سے دور مربوط آزمائشی رینج (آئی ٹی آر) چاندی پور سے نئے سلسلے کے آکاش (آکاش-این جی) میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ۔  یہ آزمائش انتہائی کم اونچائی پر تیز رفتار بغیر پائلٹ کے فضائی ہدف کے خلاف کیا گیا  ۔   پرواز کی آزمائش کے دوران ہتھیاروں کے نظام کے ذریعے ہدف کو کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا گیا  ۔  اس آزمائش نے ملک میں تیار کردہ ریڈیو فریکوئنسی سیکر، لانچر، ملٹی فنکشن رڈار اور کمانڈ، کنٹرول اور کمیونیکیشن سسٹم کے ساتھ میزائل پر مشتمل مکمل ہتھیاروں کے نظام کے کام کی توثیق کی ہے ۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2N4S.JPG

آئی ٹی آر، چاندی پور کی طرف سے تعینات کئی ریڈارز، ٹیلی میٹری اور الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے حاصل کردہ ڈیٹا کے ذریعے بھی سسٹم کی کارکردگی کی توثیق کی گئی ۔   اس کامیاب آزمائش کا مشاہدہ ڈی آر ڈی او، انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف)، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) اور بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) کے سینئر حکام نے کیا ۔  آکاش – این جی سسٹم ایک جدید ترین میزائل سسٹم ہے جو تیز رفتار، چست فضائی خطرات کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔  کامیاب آزمائش نے یوزر ٹرائلز کی راہ ہموار کر دی ہے  ۔  

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کامیاب آزمائش کے لیے ڈی آر ڈی او، آئی اے ایف، پی ایس یو اور صنعت کی تعریف کی ہے ۔   انہوں نے کہا کہ اس نظام کی کامیاب ترقی سے ملک کی فضائی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا  ۔  

سکریٹری محکمہ برائے دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین  ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی  آکاش – این جی کے کامیاب آزمائش سے وابستہ ٹیموں کو مبارکباد دی  ۔

 

*******

ش ح  ۔  م ع       ۔   ت ح

(U: 3536)

                          


(Release ID: 1995572) Visitor Counter : 116