عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈی اے آر پی جی کے ذریعے سی پی جی آر اے ایم ایس پر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کارکردگی  سے متعلق دسمبر 2023 کے لیے 17ویں رپورٹ جاری


دسمبر 2023 میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 58016 پی جی  کیس موصول ہوئے

دسمبر 2023 میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کل 58183 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 182451 شکایات زیر التوا ہیں

Posted On: 12 JAN 2024 12:38PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے سنٹرلائزڈ عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی دسمبر 2023 کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 17ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی۔ مذکورہ رپورٹ ،عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے تصرف کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔

دسمبر 2023 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کل 58183 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر موصول ہونے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شکایات کے زیر التوا معاملات کی 31 دسمبر 2023 تک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں میں تعداد 182451  ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر التواء 182058 پی جی مقدمات، نومبر 2023 کے آخر میں 182451 پی جی مقدمات سے دسمبر 2023 کے آخر تک بڑھ گئے ہیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مقدمات  کی لگاتار 16 ویں مہینے میں ماہانہ نمٹانے کی تعداد، 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزیر مملکت ( پی پی)  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 19 دسمبر 2023 کو اچھی حکمرانی کے  ہفتہ 2023 کی افتتاحی تقریب میں سی پی جی آر اے ایم ایس کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2023  جاری کی اور سی پی جی آر اے ایم ایس موبائل ایپ کا آغاز کیا۔

مورخہ 20 دسمبر 2023 کو، ایک فیس بک لائیو بات چیت کا انعقاد کیا گیا جہاں سکریٹری، ڈی اے آر پی جی جناب وی سری نواس نے  سی ای سسی وی ایل ایز کے ساتھ بات چیت کی اور سی ایس سی - سی پی جی آر اے ایم ایس تعاون پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ سال 2023 میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر سی ایس سی کے ذریعے تقریباً 98 ہزار شکایات درج کی گئی ہیں۔ دسمبر 2023 کے مہینے میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے کل 6976 شکایات درج کی گئی ہیں۔ اکتوبر 2023 سے،سی ایس سی نے ماہ کی ہر 20 تاریخ کوسی ایس سی - سی پی جی آر اے ایم ایس ڈے کا انعقاد شروع کر دیا ہے، تاکہ سی پی جی آر اے ایم ایس کی رسائی کو بڑھایا جا سکے اور یہ دور دراز کے شہریوں  تک پہنچیں۔

ڈی اے آر پی جی کی طرف سے مصنوعی ذہانت پر عالمی شراکت داری کے موقع پر ایک اسٹال لگایا گیا تھا، جو کہ بھارت منڈپم، نئی دہلی میں 12 سے 14 دسمبر 2023 تک منعقد ہوا تھا۔ آئی آئی ٹی-کانپور (آئی جی ایم ایس ڈیش بورڈ) اور ڈیٹا اسٹریٹجی یونٹ (ٹری) کے ذریعہ تیار کردہ تجزیاتی ٹولز۔ (ڈیش بورڈ) کے ساتھ ساتھ سی پی جی آر اے ایم ایس کی ماہانہ رپورٹس بھی اسٹال پر دکھائی گئیں۔

دسمبر 2023 میں، بی ایس این ایل فیڈ بیک کال سینٹر نے 89017 فیڈ بیکس اکٹھے کیے، جمع کیے گئے کل فیڈ بیکس میں سے، ~ 42 فیصد شہریوں نے اپنی متعلقہ شکایات کے لیے فراہم کردہ حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بی ایس این ایل فیڈ بیک کال سینٹر کے ذریعہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 35573 فیڈ بیکس (40فیصد) جمع کیے گئے۔

اتر پردیش میں دسمبر 2023 میں سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں ،جن کی تعداد 20732 تھی۔ دسمبر 2023 کے مہینے میں 15 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 1000 سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اتر پردیش اور گجرات نے دسمبر 2023 میں سب سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا، جن کی تعداد بالترتیب 22874 اور 4687 تھی۔ دسمبر 2023 کے مہینے میں 16 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 1000 سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا ہے۔

ڈی اے آر پی جی  نے سیوتم اسکیم کے تحت ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اے ٹی آئیز  کی طرف سے منعقد کی جانے والی تربیت کی حقیقی وقت کی حالت کی نگرانی کے لیے، ایک وقف پورٹل تیار کیا ہے۔ 16 ریاستیں ڈی اے آر پی جی  کے تیار کردہ سیوتم اسکیم پورٹل کا استعمال کر رہی ہیں۔ مالی سال 24-2023 میں 166 ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 ریاستوں سے 5206 افسران کو تربیت دی گئی۔

********

U.No.3529

(ش ح ۔ا ع۔ ر ا)     



(Release ID: 1995453) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi , Tamil