مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک نے اپنےسی ایس آر سے فائدہ اٹھانے والوں کو مالی شمولیت کی خدمات پیش کرنے کے لیے ہندوستان زنک کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں
• انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک اور ہندوستان زنک نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور سی ایس آر پروگرام کے تحت دیہی کمیونٹی سے فائدہ اٹھانے والوں کی زندگیوں میں مالی شمولیت لانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں
• تعاون اس خلاء کو پُر کرے گا اور 3.5 لاکھ + مستفیدین کے لیے مالی امداد کو یقینی بنائے گا جس میں ایس ایچ جی ( خود امدادی گروپوں سے جڑی ) خواتین، کسانوں اور نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا اس طرح بینک اکاؤنٹس کھولنے، پنشن مصنوعات تک رسائی، طویل مدتی بچت پروگرام ، اور سرمایہ کاری کی اسکیموں وغیرہ تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے گا
Posted On:
11 JAN 2024 5:23PM by PIB Delhi
دیہی راجستھان کے مالیاتی منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے قائم کیے گئے ایک اہم اتحاد میں، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک(آئی پی پی بی) اور ہندوستان زنک لمیٹڈ (ایچ زیڈ ایل - ویدانتا گروپ کا ایک ذیلی ادارہ) نے جامع مالیاتی حل پیش کرنے کے لیے اتحاد قائم کیا۔ یہ تعاون ہندوستان زنک کے آپریشنل علاقوں کے ارد گرد کمیونٹی سے فائدہ اٹھانے والوں کی زندگیوں پر دیرپا اثر پیدا کرنے میں یقینی بنائے گا۔ آئی پی پی بی اور ایچ زیڈ ایل کے درمیان مفاہمت نامے پر جناب گرشرن رائے بنسل – چیف سیلز اینڈ مارکیٹنگ آفیسر، آئی پی پی بی اور جناب ارون مصرا – سی ای او، ہندوستان زنک نے دستخط کیے۔
‘‘اپنے استفادہ کنندگان کو مالی شمولیت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے ا ہندوستان زنک لمیٹڈ کے ساتھ ہاتھ ملانے سے آئی پی پی بی کو ہندوستان میں ممتاز کارپوریٹس کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر) کی سرگرمیوں سے مستفید ہونے والی آبادی کی خدمت کے دائرے میں جانے میں مدد ملے گی۔ ایچ زیڈ ایل کے ساتھ یہ اتحاد ہمارے لیے ایک بہت اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے تاکہ اس ملک میں غیرمحفوظ اور سہولیات سے محروم لوگوں تک بینکنگ سروس کی فراہمی کے اپنے عزائم کو وسعت دی جا سکے’’۔ یہ بات آئی پی پی بی کے فروخت اور ما رکیٹنگ کے چیف آفیسر جناب گرشرن رائے بنسل نے کہی۔
اس موقع پر، جناب ارون مصرا، سی ای او، ایچ آئی زیڈ ایل نے کہا، ‘‘انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے ساتھ یہ تبدیلی آمیز اتحاد کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے لیے ہماری لگن کی عکاسی کرتا ہے۔ آئی پی پی بی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو شامل کرکے، ہمارا مقصد مالی شمولیت کی نئی تعریف کرنا اور اپنی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے فائدہ اٹھانے والوں کو پیشگی مالیاتی خدمات تک رسائی کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔ یہ تعاون زندگیوں پر بامعنی اثر ڈالنے، معاشی لچک کو فروغ دینے اور جن کمیونٹیز کی ہم خدمت کرتے ہیں ان میں مثبت تبدیلی لانے کے ہمارے عزم کی مثال پیش کرتا ہے’’۔
آئی پی پی بی کی طرف سے فراہم کردہ کلیدی خدمات مالی شمولیت کو یقینی بنائے گی اور بینک اکاؤنٹس کھولنے، پنشن مصنوعات تک رسائی، طویل مدتی بچت اسیکموں اور سرمایہ کاری کی اسکیموں کے لیے امداد کو یقینی بنائے گی۔ یہ مختلف آئی پی پی بی خدمات کے لیے انفرادی کاروباری نمائندے بننے کے لیے ایس ایچ جی(خود امدادی گروپس سے وابستہ) خواتین، کسانوں اور نوجوانوں کا احاطہ کرنے والے 3.5 لاکھ+ مستفیدین کو مدد فراہم کرنے اور بااختیار بنانے میں مزید مدد کرے گا۔
یہ آئی پی پی بی بینکنگ چینلز کے ذریعے سرکاری سماجی بہبود کی اسکیموں کو بھی فروغ دے گا اور آئی پی پی بی کے قرض دینے والے شراکت داروں کے ذریعے آمدنی پیدا کرنے والے قرضے حاصل کرنے میں فائدہ اٹھانے والوں کی مدد کرے گا۔
اس تعاون سے آئی پی پی بی، محکمہ ڈاک کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی، بہترین ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کے ساتھ آخری سرے پر موجود فرد تک پہنچنے کے اپنے عزم کو تقویت دیتی ہے۔ یہ شراکت اپنی سماجی ذمہ داری کے تئیں ہندوستان زنک کی غیر متزلزل وابستگی کو بھی اُجاگر کرتی ہے، جن خطوں میں یہ کام کرتی ہے ان خطوں کی پائیدار ترقی میں حصہ ڈالتی ہے، اور مثبت تبدیلی لانے میں ایک رہنما کے طور پر اس کی ساکھ کو مستحکم کرتی ہے۔
ایم او یو(مفاہمتی یادداشت) پر دستخط کرنے کی تقریب انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک اور ہندوستان زنک دونوں کے معززین کی موجودگی میں منعقد ہوئی جس کے دوران جناب وشوناتھ دیویا (اے جی ایم مارکیٹنگ) اور محترمہ انوپم ندھی - ہیڈ (سی ایس آر – ایچ زیڈ ایل ) جیسی شخصیات شامل رہیں۔
انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے بارے میں
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک(آئی پی پی بی) محکمہ ڈاک، وزارت مواصلات کے تحت 100فیصد ایکویٹی (سرمایہ حصص ) کے ساتھ حکومت ہند کی ملکیت میں قائم کیا گیا ہے۔آئی پی پی بی کا آغاز یکم ستمبر 2018 کو کیا گیا تھا۔ اس بینک کو ہندوستان میں عام آدمی کے لیے سب سے زیادہ قابل رسائی، سستی اور قابل اعتماد بینک بنانے کے وژن کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کا بنیادی مینڈیٹ غیر بینک شدہ اور کم بینک والے لوگوں کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنا اور ~ 1,65,000 پوسٹ آفسز (140,000 دیہی علاقوں میں) اور 3,00,000 ڈاک ملازمین پر مشتمل پوسٹل نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری سرے پر موجود فرد تک پہنچنا ہے۔
آئی پی پی بی کی رسائی اور اس کا آپریٹنگ ماڈل انڈیا اسٹیک کے کلیدی ستونوں پر بنایا گیا ہے – سی بی ایس - مربوط اسمارٹ فون اور بائیو میٹرک آلات کے ذریعے صارفین کی دہلیز پر سادہ اور محفوظ طریقے سے بغیر کاغذ کے استعمال کے، کیش لیس اور پریزنس لیس( بذات خود موجودگی کے بغیر) بینکنگ کو آسان بناتا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ سستی اختراع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور عوام کے لیے بینکنگ میں آسانی پر زیادہ توجہ کے ساتھ، آئی پی پی بی ہندوستان کے 5.57 لاکھ گاؤں اور قصبوں میں 8 کروڑ سے زیادہ صارفین کو 13 زبانوں میں دستیاب بدیہی انٹرفیس کے ذریعے آسان اور سستی بینکنگ کے لئے سہولیات فراہم کرتا ہے۔
یہ کم نقدی کی معیشت کو تقویت فراہم کرنے اور ڈیجیٹل انڈیا کے وژن میں حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہندوستان تب ترقی کرے گا جب ہر شہری کو مالی طور پر محفوظ اور بااختیار بننے کا مساوی موقع ملے گا۔ ہمارا نصب العین سچ ہے – ہر گاہک اہم ہے، ہر لین دین اہم ہے اور ہر ڈپازٹ قیمتی ہے۔
ہم سے رابطہ درج ذیل پر کریں:
www.ippbonline.com
marketing@ippbonline.in
سوشل میڈیا ہینڈلز:
ٹویٹر - https://twitter.com/IPPBOnline
انسٹاگرام - https://www.instagram.com/ippbonline
لنکڈ ان - https://www.linkedin.com/company/india-post-paymentsbank
فیس بک - https://www.facebook.com/ippbonline
کوو - https://www.kooapp.com/profile/ippbonline
YouTube- https://www.youtube.com/@IndiaPostPaymentsBank
ہندوستان زنک کے بارے میں
ہندوستان زنک، زنک لیڈ اور سلور کے کاروبار میں ویدانتا گروپ کی کمپنی دنیا کی دوسری سب سے بڑی مربوط زنک پروڈیوسر اور پانچویں سب سے بڑی سلور پروڈیوسر ہے۔ کمپنی ہندوستان میں زنک کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کے تقریباً 80فیصد پر کنٹرول کرتی ہے جس کا ہیڈ کوارٹر ادے پور میں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ریاست راجستھان میں پھیلی زنک لیڈ کانیں اور سمیلٹنگ کمپلیکس ہیں۔
ہندوستان زنک کیپٹیو تھرمل( سرکار کے زیر نگرانی حرارتی) پاور پلانٹس کے ساتھ بجلی میں خود کفیل ہے اور اس نے ونڈ پاور( ہوائی طاقت سے چلنے والی ) پلانٹس لگا کر سبز توانائی( گرین انرجی) میں قدم رکھا ہے۔کمپنی نے دھاتوں اور کان کنی کمپنیوں میں 2023 میں ایس اینڈ پی گلوبل کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی اسسمنٹ (عالمی کارپوریٹ پائیداری جائزہ) میں سب سے اونچا مقام حاصل کیا جو پائیدار اور ذمہ دار کان کنی کے طریقوں کے تئیں اپنی مستقل وابستگی کی عکاسی اور اس کی تصدیق کرتی ہے۔ ہندوستان زنک ایک سرٹیفائیڈ واٹر پازیٹو کمپنی ہے اور وہ واحد ہندوستانی کمپنی ہے جسے ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس میٹل ایوارڈ 2022 میں تسلیم کیا گیا ہے جس نے ‘انڈسٹری لیڈرشپ ایوارڈ - بیس، پریشئس اور اسپیشلٹی میٹلز’ ایوارڈ اور ‘ کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی’ ایوارڈ کے لیے دو باوقار ایوارڈز جیتے ہیں۔ ہندوستان زنک کان کنی کے شعبے میں بھی واحد ہندوستانی کمپنی ہے ، جو 1.5 ڈگری سیلسیس سے ہم آہنگی میں توثیق شدہ اور منظور شدہ ایس بی ٹی آئی اہداف رکھتی ہے۔
کمپنی کو بہترین طبقے کے لوگوں کے طرز عمل اور ملازمین پر مرکوز اقدامات کرنے پر فخر ہے، جس نے ہندوستان زنک کو – ‘گریٹ پلیس ٹو ورک (کام کاج کی بہترین جگہ) 2023’، ‘کمپنی ود گریٹ مینیجرز(عظیم مینجرز رکھنے والی کمپنی) 2022’ کے طور پر(عوامی کاروبار) پیپل بزنس اور‘لوگوں کا پہلا ایچ آر ایکسی لینس ایوارڈ’ سے سرفراز کرایا۔
سماجی طور پر ذمہ دار کارپوریٹ کے طور پر، ہندوستان زنک مختلف کمیونٹی ڈویلپمنٹ اقدامات کے لیے مالی سال 2023 میں 276.3 کروڑ روپے کے خرچ کے ساتھ راجستھان اور اتراکھنڈ کی ریاستوں کے 237 گاؤں میں 1.7 ملین لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے اور ۔ ہندوستان میں سی ایس آر کمپنیوں میں سرفہرست10 کمپنیوں میں شامل ہے ۔
*************
( ش ح ۔س ب۔ رض (
U. No.3525
(Release ID: 1995431)
Visitor Counter : 86