ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
جناب دھرمیندر پردھان نے گاندھی نگر میں ہنرمندی ترقیات کے لیے عالمی نیٹ ورک تیار کرنے کے موضوع پر منعقدہ خصوصی اجلاس میں شرکت کی
جب بھارت ترقی کرے گا ، تو پورا گلوبل ساؤتھ ترقی کرے گا: جناب دھرمیند پردھان
21ویں صدی میں، علم اور قابلیت سب کے لیے علم اور ہنرمندی ترقیات کے مواقع تک مساوی رسائی کو یقینی بناتے ہوئے ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں: جناب دھرمیندر
Posted On:
11 JAN 2024 7:48PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی ترقیات و صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے وائبرینٹ گجرات سربراہ ملاقات 2024 کے دوران ہنرمندی ترقیات کے لیے عالمی نیٹ ورک تیار کرنے کے موضوع پر منعقدہ افتتاحی سیشن میں شرکت کی، جس کا اہتمام گجرات کے گاندھی نگر میں مہاتما مندر کنونشن اور نمائشی مرکز میں کیا گیا۔ حکومت گجرات میں صنعتوں اور محنت ، ہنرمندی ترقیات اور روزگار کے وزیر جناب بلونت سنگھ راجپوت؛ حکومت گجرات میں محنت، ہنرمندی ترقیات اور وزگار کے محکمے کے ایڈشنل چیف سکریٹری ؛ ہنرمندی ترقیات اور صنعت کی وزارت ، حکومت ہند کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری؛ قومی ہنرمندی ترقیات کونسل کے سی ای او اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب وید منی تیواری؛ اور دیگر معززین بھی اس سیشن کے دوران موجود تھے۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب پردھان نے اس بات پر زور دیا کہ ’ہنر مندی ترقیات کے لیے عالمی نیٹ ورک تیار کرنا‘ اس انتہائی باہم منحصر دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کی کلید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف ایک عالمی نیٹ ورک سے ممکن ہوگا اور جب ہندوستان ترقی کرے گا تو پورا گلوبل ساؤتھ ترقی کرے گا۔
جی 20 اعلانیے کا حوالہ دیتے ہوئے جناب پردھان نے بتایا کہ ہنرمندی کے لیے ایک عالمی نقشہ تیار کرنے کی ضرورت کس طرح پیش آئی ، جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ تجویز پیش کی گئی تھی۔ انہوں نے عالمی ہنرمندی نقشہ بندی اور ہنرمندی ہم آہنگی جیسی پہل قدمیوں کے توسط سے ہنرمندی کی قلت کو دور کرنے کے لیے جی20 گروپ کی عہد بندگی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک لچکدار، منصفانہ اور جامع مستقبل کے لیے تعلیم اور تیاری کے لیے اختراعی فریم ورک کے قیام کی جانب ایک مناسب وقتی اقدام کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 21ویں صدی میں علم اور قابلیت سب کے لیے علم اور ہنر کی ترقی کے مواقع تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک اہم کردار ادا کرے گی۔
جناب پردھان نے ’واسودھیو کٹمب کم‘ کے اصول کی اہمیت کو اجاگر کیا، اور یہ بھی کہا کہ بھارت کے کندھوں پر دنیا کی ہمہ گیر فلاح و بہبود کے لیے ایک انسانی رابطہ قائم کرنے کی ذمہ داری ہے۔
پس منظر
وائبرینٹ گجرات عالمی سربراہ اجلاس ، جس کا تصور اس وقت کے وزیر اعلیٰ جناب نریندر مودی نے کی بصیرت افروز قیادت کے تحت پیش کیا گیا تھا، وہ مبنی بر شمولیت نمو اور ہمہ گیر ترقی کے سلسلے میں کاروباری اشتراک، معلومات کے تبادلے اور کلیدی شراکت داری کے لیے ایک ازحد مشہور عالمی فورموں میں سے ایک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔وائبرینٹ گجرات عالمی سربراہ اجلاس ، جس کا اہتمام گجرات کے گاندھی نگر میں 10 سے 12 جنوری تک کیا جا رہا ہے، ’مستقبل کے گیٹ وے‘ کے موضوع کے تحت ’’ وائبرینٹ گجرات کے 20 برسوں کا ایک کامیاب اجلاس کے طور پر ‘‘جشن منا رہا ہے۔
اس سال کے سربراہ اجلاس کے لیے 34 شراکت دار ممالک اور 16 شراکت دار تنظیمیں حصہ لے رہیں ۔ علاوہ ازیں، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت وائبرینٹ گجرات پلیٹ فارم کو شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع کے طور پر پیش کرے گی۔
اس سربراہ اجلاس میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں صنعت 4.0، تکنالوجی اور اختراع، پائیدار مینوفیکچرنگ، سبز ہائیڈروجن، برقی موبیلٹی اور پائیداری کے لیے قابل احیاء توانائی اور تغیر جیسے عالمی نوعیت کے موضوعات پر سمینار اور کانفرنس شامل ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3514
(Release ID: 1995351)
Visitor Counter : 103