سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذور افراد کے لیے تاریخی اقدامات متعارف کرائے گئے

Posted On: 11 JAN 2024 7:40PM by PIB Delhi

ایک اہم اشتراک میں، معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے انیبل انڈیا (Enable India) کے ساتھ مل کر معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے لیے 70 گھنٹے کا تعاملی روزگار اہلیتی کورس متعارف کرایا۔ سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، جناب راجیش اگروال کی بصیرت افروز رہنمائی میں تیار کیے گئے اس اہم کورس کو پی ڈبلیو ڈی کے لیے فائدہ مند روزگار کے مواقع تک رسائی میں انقلاب لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس اختراعی کورس کا شاندار آغاز پرپل فیسٹ میں ہوا، جو معذور افراد کے لیے ایک امید افزا اور روشن مستقبل کی نوید دیتا ہے۔ شرکاء نے ایک جامع اور با اختیار معاشرے کی تشکیل کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے افتتاحی تقریب کا مشاہدہ کیا۔

اس اہم اعلان کے علاوہ، نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے کے تعاون سے، قابل رسائی معیارات کے لیے جامع رہنما خطوط کی نقاب کشائی کی۔ یہ رہنما خطوط، جو جسمانی اور ڈیجیٹل مہارت کی تربیت کے بنیادی ڈھانچے دونوں کے لیے احتیاط کے ساتھ تیار کیے گئے ہیں، متنوع معذوری کے حامل افراد کے لیے شمولیت کی علامت کے طور پر کھڑے ہیں۔ یہ انقلابی قدم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ حکومت سے وابستہ تمام ہنر مندی کی تربیتی تنظیموں کے ذریعے ملک بھر میں معیارات کو اپنایا جائے گا، اور ہر ایک کے لیے زیادہ قابل رسائی ماحول کو فروغ دیا جائے گا۔

ان کوششوں کا اختتام کلا اکیڈمی کے مرکزی ہال میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے ہوا، جہاں جناب سبھاش پھل دیسائی اور جناب راجیش اگروال نے ان تبدیلی کے اقدامات کا آغاز کیا۔ یہ تقریب نہ صرف ایک سنگ میل کی علامت ہے بلکہ سب کے لیے زیادہ قابل رسائی اور جامع مستقبل کی تعمیر کی جانب ایک اہم پیش رفت کی بھی نمائندگی کرتی ہے۔ ان اقدامات کے اثرات سے ملک بھر میں معذور افراد کے لیے روزگار اور رسائی کے منظر نامے میں دیرپا تبدیلیاں پیدا کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 3513



(Release ID: 1995344) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Marathi , Hindi