سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی ایم ٹی کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لیے ہندوستانی وفد کا ہوائی کا دورہ

Posted On: 11 JAN 2024 6:00PM by PIB Delhi

سائنس  و ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے سیکریٹری پروفیسر ابھے کرندیکر کی قیادت میں ایک ہندوستانی وفد نے امریکہ کے شہر  ہوائی میں  مونا کیا کا دورہ کیا اور تھرٹی میٹر ٹیلی اسکوپ (ٹی ایم ٹی)پروجیکٹ کی پیش رفت میں درپیش چیلنجوں اور ان پر قابو پانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

تھرٹی میٹر ٹیلی سکوپ (ٹی ایم ٹی)ایک30-میٹر قطر پرائمری مرر آپٹیکل اور انفراریڈ دوربین ہے جو ماونا کیا، ہوائی، USA میں قائم کی جا رہی ہے۔ ہندوستان اس پروجیکٹ میں ایک بانی رکن شراکت دار ہے، جس کا مقصد آپٹیکل اور انفراریڈ فلکیات کے ذریعے کائنات کے لیے نئی  راہیں کھولنا ہے۔ اس پروجیکٹ میں ہندوستانی شراکت کو مرکزی کابینہ نے 2014 میں منظوری دی تھی۔

پروفیسر ابھے کرندیکر کی قیادت میں ایک پانچ رکنی ہندوستانی وفد نے پروفیسر ہنری یانگ، چیئرمین تھرٹی میٹر ٹیلی اسکوپ (ٹی ایم ٹی) بین الاقوامی مشاہد گاہ (ٹی آئی او)بورڈ، پروفیسر رابرٹ کرشنر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹی آئی او اور  ٹی ایم ٹی پروجیکٹ مینیجرز سے9 جنوری2024 ہوائی میں ملاقات کی۔

بات چیت کاموضوع ٹی ایم ٹی کی موجودہ صورتحال خاص طور پر موناکیا سائٹ، سول کنسٹرکشن کا آغاز، فنڈنگ کی موجودہ صورتحال اس پروجیکٹ کے لیے اب تک کی پیش رفت اور موجودہ منظر نامے میں متوقع ٹائم لائنز کے حوالے سے تھا۔

مسٹر اسکاٹ سائیکی، اسپیکر آف ہاؤس، ہوائی اسٹیٹ لیجسلیچر، مسٹر جان کومیجی، چیئرمین، مونا کیا اسٹیورڈ شپ اینڈ اوور سائیٹ اتھارٹی، مسٹر مچ روتھ، میئر ہوائی کاؤنٹی، محترمہ کائیو کیمورا، آبائی ہوائی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔

جن امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ان میں فیصلہ سازی میں مقامی ہوائی باشندوں کو شامل کرنے کے عمل کا آغاز اور موجودہ حالات میں اس منصوبے کو آگے بڑھانا شامل ہے۔

ہندوستانی وفد کو پروجیکٹ کے ہر پہلو، مقامی ہوائی باشندوں کی شمولیت، فنڈنگ کی دستیابی اور امکانات، سہولت کی سول تعمیر کے ساتھ ساتھ ٹی ایم ٹی کے قیام کے لیے دی جانے والی ترقیاتی سرگرمیوں سے بھی واقف کرایا گیا۔

A group of people standing in a room with flagsDescription automatically generated

************

ش ح۔ا س۔ن ع

U. No.3508


(Release ID: 1995295) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi