مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کام ریلگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی ) نے موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے 20 مقامات پر کیے گئے ڈرائیو ٹیسٹوں کی رپورٹ جاری کی

Posted On: 11 JAN 2024 3:30PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی )نےستمبر 2023 کی سہ ماہی میں ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کی مدد سے بیس شہروں، ان کے آس پاس کے علاقوں اور شاہراہوں پر ڈرائیو ٹیسٹ کروائے، جن میں  ویلور، کڑپا، برہم پور، ترواننت پورم، رائے گڑھ، بنگلورو، بھاگلپور اور مونگیر، ڈبروگڑھ-سیواساگر- تنسوکیا ،کالمپونگ-جلپائی گڑی - علی پوردوار، پٹنہ-مظفر پور- موتیہاری، اجمیر اور پشکر، کرنال، موگا، کوربا، ساگر، جے پور-پشکرشاہراہ، پانی پت- امبالاشاہراہ ، جالندھر-موگاشاہراہ ، ساگر-لکھنادنشاہراہ اور کوربا-رائے پورشاہراہ  شامل ہیں۔

ڈرائیو ٹیسٹ ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان کے ذریعے فراہم کردہ سروس کے سیلولر/موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لینے کے لیےآواز اور ڈیٹا سروسز کے لیےکیے گئے تھے، شہروں اورایل ایس اے کی تفصیلات جن میں ڈرائیو ٹیسٹ کیے گئے، ذیل میں دی گئی ہیں:

لوکیشن لائسنس یافتہ سروس ایریا(ایل ایس اے ) :

  1. ویلور تمل ناڈو
  2. کڑپہ آندھرا پردیش
  3. برہم پور اوڈیشہ
  4. ترواننت پورم کیرالہ
  5. رائے گڑھ مہاراشٹر
  6. بنگلورو کرناٹک
  7. بھاگلپور-مونگیر بہار
  8. ڈبروگڑھ-شیواساگر-تنسوکیا آسام
  9. کلیمپونگ-جلپائی گوڑی-علی پوردوار مغربی بنگال
  10. پٹنہ-مظفر پور- موتیہاری بہار
  11. اجمیر-پشکر راجستھان
  12. کرنال ہریانہ
  13. موگا پنجاب
  14. کوربا مدھیہ پردیش
  15. ساگر مدھیہ پردیش
  16. جے پور-پشکر شاہراہ  راجستھان
  17. پانی پت- امبالا شاہراہ  ہریانہ
  18. جالندھر-موگا شاہراہ  پنجاب
  19. ساگر-لکھنادن شاہراہ  مدھیہ پردیش
  20. کوربا-رائے پور شاہراہ  مدھیہ پردیش

نیٹ ورک کے لیے کلیدی کارکردگی کے اشارے (کے پی آئی ز) میں درج ذیل شامل ہیں:

  1. وائس سروس کے لیے: کوریج؛ کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)؛ ڈراپ کال ریٹ؛ بلاک کال ریٹ، ہینڈ اوور کامیابی کی شرح؛ آر ایکس کوالٹی۔
  2. ڈیٹا سروسز کے لیے: تھرو پٹ ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ، ویب براؤزنگ میں تاخیر، ویڈیو اسٹریمنگ میں تاخیر اور تاخیر۔

مکمل رپورٹ ٹی آر اے آئی  کی ویب سائٹ www.analytics.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔

*********

 

U.NO.3495

(ش ح۔ام۔)



(Release ID: 1995165) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Tamil