خصوصی سروس اور فیچرس
آئی آئی ٹی روڑکی اور آئی آئی ٹی بھِلائی نے قبائلی تحقیق اور ہندوستان کے علمی نظام کے تحفظ کے لیے اتحاد قائم کیا
Posted On:
01 JAN 2024 4:41PM by PIB Delhi
آئی آئی ٹی روڑکی اور آئی آئی ٹی بھِلائی نے 29 دسمبر 2023 کو، دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت نامے پر دونوں اداروں کے سربراہان، یعنی پروفیسر کے کے پنت، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی روڑکی اور پروفیسر راجیو پرکاش، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی بھلائی نے دستخط کیے ۔
اس جامع شراکت داری کا مقصد ہندوستانی معلومات نظام (آئی کے ایس) کو محفوظ رکھنا اور اسے فروغ دینا نیز قبائلی علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ رسدی کرنا ہے۔اس کے تحت روایتی ادویاتی پیڑپودوں، قبائلی ثقافت کے مطالعے، قبائلی علاقوں میں زرعی طورطریقوں اور قبائلی آبادی میں مالی خواندگی پر زور دینا بھی شامل ہے۔
یہ باہمی تعاون، ہندوستانی ثقافت اور ورثے کے بارے میں نوجوانوں میں بیداری کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے،جو حکومت ہند کے وکست بھارت 2047@ کے بامقصد نظریہ سے ہم آہنگ ہے۔ مزید برآں، یہ شراکت داری، قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی)2020 میں بیان کردہ مقاصد کی فعال طور پر حمایت کرے گی، جس میں ہندوستانی علمی نظام کو تعلیمی نظام کے ساتھ انضمام کرنے پر زور دیا جائے گا۔ آئی کے ایس میں قدیم ہندوستان سے ‘‘انڈیا کا علم’’ اور جدید ہندوستان میں اس کی شراکت اور اس کی کامیابیوں اور چیلنجوں نیز تعلیم، صحت، ماحولیات وغیرہ کے حوالے سے، ہندوستان کی مستقبل کی خواہشات کا واضح احساس شامل ہے۔ یہ تعاون، وزیر اعظم کے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے وژن کےعین مطابق بھی ہے۔
ڈائریکٹر آئی آئی ٹی روڑکی پروفیسر کے کے پنت، نے کہا کہ ‘‘آئی آئی ٹی روڑکی کو آئی آئی ٹی بھلائی کے ساتھ تعاون کرنے پر خوشی ہے۔اور یہ مفاہمت نامہ، آج کے تعلیمی نظام کے لیے بنیادی حل کو فروغ دینے کے تئیں ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے، ہمارا مقصد قدیم اور جدید تعلیم کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے، بنیادی اور ترجمے کی دونوں طرح کی تحقیق میں سہولت فراہم کرنا، اور ترقی یافتہ ہندوستان کے ہمارے مشترکہ وژن میں تعاون کرناہے’’۔
ڈائریکٹر آئی آئی ٹی بھِلائی پروفیسر راجیو پرکاش نے کہا کہ "یہ شراکت داری، تحقیق و ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ یہ ہمارے قدیم علم اور ہمارے ورثے کو بھی فروغ دے گی۔
دونوں ادارے، علم کے تبادلے اور ہندوستانی ثقافت، ہندوستانی تعلیمی نظام کو فروغ دینے اور پائیدار اور دیہی ترقی، قدیم ہندوستانی سائنس، فن ٹیک، ہیلتھ سائنس، زراعت، مصنوعی ذہانت، تکمیلی اور متبادل طب، زندگی کا انتظام، ماحولیات، قابل تجدید توانائی، ڈبہ بند خوراک ، سیاحت کا انتظام، زبانیں، امن اور مفاہمت، موسیقی، انسانیت اور باہمی مفادات سے متعلق پروجیکٹس تیار کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔
انہوں نے مشترکہ طور پر سیمینارز/ سمپوزیم/ کانفرنسوں / ورکشاپس/ قلیل مدتی تربیتی پروگرام منعقد کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔
پروفیسر کے کے پنت اور پروفیسر راجیو پرکاش، دونوں نے، آئی آئی ٹی روڑکی اور آئی آئی ٹی بھلائی کی شراکت میں، اس نئے باب کے اضافے پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں اداروں کے درمیان دیرپا اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے میں اپنی طرف سے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ اسپانسرڈ ریسرچ اینڈ انڈسٹریل کنسلٹینسی آئی آئی ٹی روڑکی کے ڈین پروفیسر اکشے دویدی، آئی کے ایس کوآرڈینیٹر، آئی آئی ٹی روڑکی، پروفیسر انیل کمار گوریشٹی، اسسٹنٹ پروفیسر، محکمہ آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ اور آئی آئی ٹی روڑکی کے پروفیسر ہرشیت سوسن لاکرا، اور ڈی او آر ڈی آئی آئی ٹی بھلائی کے فیکلٹی انچارج پروفیسر سنتوش بسواس موجود تھے۔
********
ش ح ۔ اع ۔رم
U-3484
(Release ID: 1995078)