دیہی ترقیات کی وزارت
جناب چرنجیت سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی اے وائی-این آر ایل ایم اور جناب شانتنو پینڈسے، چیف جنرل مینیجر، ایس بی آئی نے آج دیہی ہندوستان میں ایس ایچ جی خواتین کی قیادت والے اداروں کو مالی مدد فراہم کرنے سے متعلق ایس بی آئی کے مالیاتی پروڈکٹ ”سویم سدھا“ پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
10 JAN 2024 7:10PM by PIB Delhi
ایڈیشنل سکریٹری، دین دیال انتیودے یوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن، جناب چرنجیت سنگھ اور چیف جنرل منیجر، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، کارپوریٹ آفس، ممبئی جناب شانتنو پینڈسے نے دیہی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) اداروں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔
جناب چرنجیت سنگھ نے اسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق ایس ایچ جی خواتین کی دو کروڑ لکھ پتی دیدیوں کو با اختیار بنانے کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے ایک خصوصی مالیاتی پروڈکٹ ”سویم سدھا“ شروع کیا ہے، جو خاص طور پر 5 لاکھ روپے تک کے قرض کے حصول کے لیے ایس ایچ جی خواتین کاروباریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اقدام خاص طور پر قرض کی درخواستوں کے لیے بینک کی وسیع دستاویزات کی ضروریات سے منسلک چیلنجوں کو کم کرنے اور ٹرن اراؤنڈ ٹائم (ٹی اے ٹی) کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کوٹیشنز اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) جیسے بوجھل دستاویزات کی ضرورت کو ختم کرکے درخواست کے عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے، جس کے تحت کے وائی سی تفصیلات کے ساتھ قرض کی ایک سادہ درخواست ایس بی آئی کی مقامی بینک شاخوں میں جمع کی جا سکتی ہے۔ ڈی اے وائی-این آر ایل ایم قرض کی درخواست کے عمل کو آسان بنائے گا اور اپنے مخصوص فیلڈ کیڈر کے ذریعے قرض کی واپسی کی نگرانی کرے گا۔
ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب میں ڈائریکٹر، رورل لائیولی ہڈ، ایم او آر ڈی، جناب راگھویندر پرتاپ سنگھ اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر، ہیڈ، ایگریکلچر، ایس ایم ای اور فنانشل انکلوژن، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، جناب سریندر ران نے این ایم ایم یو، ورلڈ بینک اور آئی ایف سی کے عہدیداروں کے ساتھ شرکت کی۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 3475
(Release ID: 1995004)